Tag: ترکی

  • ترک صدر طیب اردگان کل پاکستان پہنچیں گے

    ترک صدر طیب اردگان کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان کل شام پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کا خود استقبال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کل شام ساڑھے 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر کا نور خان ایئر بیس پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کا خود استقبال کریں گے، ترک صدر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے جہاں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں دفاع، ریلویز، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر معاہدے ہوں گے۔ رجب طیب اردگان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

    ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورے کے دوران پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہو گا اور وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

    اس دوران متعدد معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک اور باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

  • طیارے کے تین ٹکڑے ہونے کا خوفناک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

    طیارے کے تین ٹکڑے ہونے کا خوفناک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

    استنبول : ترکی میں رن وے پر پھسلنے سے 3ٹکڑے ہونے والے طیارے کے خوفناک حادثے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 179 زخمی ہوئے، حادثہ بارش اور ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ازمیر سے استنبول آنے والا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کرتین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا، طیارے میں لینڈنگ کےدوران آگ لگی، جس پر فوری قابو پالیاگیا۔

    ترک حکام کا کہنا ہےحادثہ بارش اورہواکے دباؤمیں اچانک تبدیلی کے باعث پیش آیا، حکام حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ بوئنگ 737 ترکی کی کم بجٹ والی ایئرلائن کا تھا، حادثے کے بعد متعدد افراد آتشزگی کے باعث طیارے میں پھنس گئے تھے، جن میں 12 بچے بھی شامل تھے تاہم ایمرجنسی ٹیموں نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور تمام مسافروں کو نکالا۔

    مزید پڑھیں : ایک اور مسافر طیارہ تباہی سے بچ گیا

    یاد رہےایران کے مغربی علاقے میں طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم حادثے سے محفوظ رہا تھا ، طیارہ برفباری کے باعث رن وے سے پھسلا، طیارے میں110مسافرسوار تھے۔

    اس سے قبل بھی ایرانی مسافر طیارے کے پائلٹ نے رن وے سے متصل سڑک پر ایمرجنسی لینڈگ کی تھی ، طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے، طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پائلٹ کو مجبورآ طیارہ سڑک پر اتارنا پڑا تھا۔

  • غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں: پاکستان

    غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں: پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے مشرقی ترکی میں دو برفانی طوفانوں میں 38 قیمتی جانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے وہ غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی ترکی میں برفانی طوفانوں کی زد میں آکر 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، برفانی تودوں کے نیچے دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے تاحال آپریشن جاری ہے۔

    پاکستان نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہماری ہم دردی سانحہ متاثرین کے ساتھ ہے، لاپتا افراد کی جلد بازیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

    ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے 38 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ منگل کے روز مشرقی ترکی کے صوبے وان میں پہاڑی ضلع باچہ زرائے (فارسی باغچہ سرائے) میں برفانی طوفان آنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان افراد کے سلسلے میں 300 ایمرجنسی سروس ورکرز امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ گزشتہ روز بدھ کو دوسرا برفانی طوفان آیا، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر افراد دوسرے برفانی طوفان آنے سے تودوں کے نیچے دفن ہوئے، ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے تاہم اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تیسرا ایوا لانچ بھی آ سکتا ہے، جس کے باعث آپریشن روک بھی دیا گیا تھا۔

  • ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے 38 افراد جاں بحق

    ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے 38 افراد جاں بحق

    انقرہ: ترکی کے مشرقی صوبے میں برفانی تودوں میں دب کر مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ وان میں رات گئے برفانی تودے میں بعض افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا اور 5 لاشیں نکال لی گئیں، اس دوران ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر جا گرا جس کے نتیجے میں درجنوں رضاکار دب گئے۔

    اطلاع ملنے پر 300 سے زائد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب بھیجا گیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مزید 33 لاشیں نکال لیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا۔

    ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق اب بھی بعض اضافے کے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تاہم برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسپشیل ملٹری کا ایک دارالحکومت انقرہ سے درجنوں آفیسرز اور رضاکاروں کو لے کر پہنچ رہا ہے، جس سے ریسکیو کارروائیوں میں تیزی آئے گی اور دبے ہوئے افراد کی تلاش کی جائے گی۔

  • پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

    پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، ترک صدرکے ساتھ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کا مسئلہ اتنا گھبمیر نہیں تھا جتنا پاکستان کا ہے، اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا پڑے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جو بحران ملا اس سے باہر نکل چکے ہیں، اپوزیشن خوفزدہ ہے ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوگی۔

    بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں فاشسٹ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امید ہے چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان جو مدد کرسکتاہے کر رہا ہے۔

  • آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، اسپیشل ریسکیو، ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولتیں بھی تیار ہیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے ترکی میں 6.8 کی شدت کےزلزلے سے18 افرادہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں، کئی افرادملبے تلےدبےہوئےہیں۔

    ترکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے،زمین بوس عمارتوں سے لاپتہ افرادکی تلاش کیلئےریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زلزلےکےباعث ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنےکا واقعہ بھی پیش آیا۔

    انتظامیہ کےمطابق زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹرتھی، زلزلےکےجھٹکےایران ،شام اورلبنان میں محسوس کئےگئے۔

  • ترکی نے پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

    ترکی نے پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

    انقرہ: ترکی نے انسانی ہمدری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے شامی پناہ گزین بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں ملکی فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کے خیراتی ادارے انسانی ہمدری کے تحت بچوں میں کھلونے تقسیم کررہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی خطے سے منسلک ترکی بارڈر پر عارضی طور پر مہاجرین کے کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں زورانہ کی بیناد پر بچوں میں کھلونے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کا مقصد بچوں میں امن اور جنگی خیالات کا انخلا یقینی بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ شام میں جاری جنگ کے باعث پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر خیراتی ادارے نے شامی شہر ادلب کے محفوظ علاقے میں گھروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جہاں تقریباً 1 ہزار متاثرہ خاندان رہ سکیں گے۔

    ادارے کا کہنا تھا کہ جنگی صورت حال کے پیش نظر تقریباً 3 لاکھ شامی شہری ترکی منتقل ہوچکے ہیں۔ مستقل بنیادوں پر گھروں کی تعمیر کا مقصد مہاجرین کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

    خیراتی ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ مہاجرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، سردیوں سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں سمیت ادویات اور ضروری اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث شام میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

  • شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، میولوت چاوش اولو نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیرخارجہ سے تعزیت کی۔

    وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود نے اپنے ترک ہم منصب کو عراقی وزیرخارجہ سے رابطے سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات سے مطلع کیا، وزیرخارجہ نے اپنے آئندہ دورہ ایران، سعودی عرب اور امریکا سے بھی ترک وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

    ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے اسحاق آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ خان اور امام مسجد سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، دھماکا مغرب کی نماز کے دوران ہوا تھا۔

  • ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا

    ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا

    راولپنڈی: پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر ترکی میں رہائش مہنگی پڑگئی، انقرہ حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہری اسلام آباد پہنچ گئے۔ 64 میں سے 26 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے ترکی میں غیرقانونی طور پر رہائش سے متعلق پوچھا جائے گا۔

    جبکہ دیگر 38مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ گرفتار 26مسافروں کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا۔ متعلقہ ادارے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کریں گے۔

    ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل، سعودی عرب سے بھی 9 پاکستانی ڈی پورٹ

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 5 دسمبر کو بھی ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل کیے گئے تھے۔

    ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ترکش ائیر لائن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو حراست میں لیا اور تحقیقات شروع کی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب بھی غیرقانی طور پر مقیم کئی پاکستانیوں کو بے دخل کرچکا ہے۔

  • ترکی اور روس نے امریکا ایران کشیدگی پر مشترکہ بیان جاری کر دیا

    ترکی اور روس نے امریکا ایران کشیدگی پر مشترکہ بیان جاری کر دیا

    استنبول: ترکی اور روس نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔

    ترکی روس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران بحران کو بڑھنے نہ دیں، حملوں کے تبادلے سے خطے میں عدم استحکام کا نیا دور شروع ہو جائے گا، ہم خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

    تازہ ترین:  ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کے لیے آج رائے شماری ہوگی

    دونوں رہنماؤں کے مشترکہ تحریری بیان میں میزائل حملوں کی بھی مذمت کی گئی، بیان میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس عمل سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوا، بیان میں بدھ کے روز امریکی ملٹری بیس پر میزائل حملوں پر تہران پر بھی تنقید کی گئی۔

    روس اور ترکی کے مابین گیس پائپ لائن افتتاح سے خطے میں علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک نیا اشارہ ملا ہے، دونوں صدور نے اس موقع پر خطے میں ایران اور امریکا کشیدگی میں اضافے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کشیدگی سے عراق پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔