Tag: ترکی

  • یونان نے مسلمانوں کے لیے اپنا سوسالہ قدیم قانون بدل دیا

    یونان نے مسلمانوں کے لیے اپنا سوسالہ قدیم قانون بدل دیا

    ایتھنز:یونانی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کرکے مسلمانوں کے لیے اپنا سو سالہ قدیم قانون بدل دیا،اب مسلمان اپنے خاندانی تنازعات کے حل کے لیے ملک اوراسلامی شرعی قوانین دونوں سے استفادہ کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان نے مسلمانوں کے لیے خاندانی تنازعات میں اسلامی شرعی قانون کے استعمال کو”اختیاری“ قرار دے دیاہے۔ دائیں بازوسے تعلق رکھنے والے یونانی وزیر اعظم آلکس سیپراس نے اس بل کو ملک میں مساوات کے لیے تاریخی اقدام قرار دیا۔

    اس تاریخی قانون سازی کے بعد یونانی مسلمان اپنے عائلی مسائل کے لیے اب ملکی عدالتوں سے بھی رجوع کرسکتے ہیں اور اب ان مسائل کا تصفیہ ملکی قوانین کے تحت ممکن ہے۔

    واضح رہے کہ یونانی مسلمان اپنے خاندانی مسائل، جیسے طلاق، بچوں کی تحویل اوروراثت کے تصفیے کے لیے فقط مفتیان سے رجوع کرسکتے تھے، انھیں ملکی قوانین سے استفادے کا اختیار نہیں تھا، جس کی وجہ سے انھیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔اس صورت حال پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے متعدد بار آواز اٹھائی۔

    یہ بھی پڑھیں: یونان: پاکستانیوں‌ کے عیدمیلاد النبی جلوس پر انتہاء پسندوں‌ کا حملہ

    واضح رہے کہ یہ سو برس پرانا مسئلہ تھا، جس کی جڑیں جنگ عظیم اول تک جاتی ہیں، جب سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد یونان اور ترکی میں یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ یونان میں مقیم مسلمان اسلامی قوانین اور روایات تحت ہی زندگی گزاریں گے۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد سرحدی پس ماندہ علاقے تھریس میں مقیم ہے۔ اس قانون سازی کے لیے مہم 67 سالہ بیوہ مسلم خاتون خدیجہ کے کیس سے شروع ہوئی تھی، جو اس قدیم قوانین کے باعث ملکی قانون سے استفادہ کرنے سے ناکام رہی تھی۔ اس قانون سازی میں ترکی نے بھی خاصی دلچسپی ظاہر کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی : پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ ترقی کے موقع پر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

    ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    تجزیہ کاروں نےسربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد خاقان عباسی ملٹری ہیلی کاپٹراڑانےوالے پہلےوزیراعظم بن گئے

    شاہد خاقان عباسی ملٹری ہیلی کاپٹراڑانےوالے پہلےوزیراعظم بن گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی اڑان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بہت متاثر کن ہیلی کاپٹر ہے۔ انہوں نے ترکی کی دفاعی صنعت کی تعریف بھی کی۔

    وزیراعظم پاکستان نے ترک ایوی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کی دفاعی صنعت کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترک کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے جبکہ پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اس موقع پر ترک ایرواسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو ٹیمل کوتل نے بتایا کہ ٹی 129 میزائل اور گن کے ساتھ لائٹ ویٹ حملے کا ہیلی کاپٹر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں وزیراعظم پاکستان نے پاک فضائیہ کی مشقوں میں حصہ لیا تھا اورایف 16 کی اڑان میں حصہ لیا تھا۔


    وزیراعظم کا دورہ مصحف بیس، ایف 16 طیارے میں پرواز کی


    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر ایف 16 جہاز اڑا کر تربیتی مشن میں حصہ لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ترکی نہیں جانا چاہتے، پاکستان میں ہی رہنے کی اجازت دی جائے، ترک اساتذہ

    ترکی نہیں جانا چاہتے، پاکستان میں ہی رہنے کی اجازت دی جائے، ترک اساتذہ

    کراچی : پاک ترک اسکول کے اساتذہ نے کہا ہے کہ ہم یہاں گزشتہ 22 سال سے درس و تدریس میں مشغول ہیں اور ماضی گواہ ہے کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے چنانچہ ہمیں پاکستان بدر کرنے کے بجائے یہاں رہنے دیا جائے.

    وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے ترک فیملی کو ملک بدر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 سالوں میں اچھے برے حالات میں بچوں کی تعلیم کو جاری رکھا ہے۔

    ترک اساتذہ نے بتایا کہ نومبر 2016 میں وزارتِ داخلہ نے ترک اساتذہ کے ویزوں میں اضافے سے انکارکرتے ہوئے ہمیں 20 نومبر 2016 کو خاندان سمیت پاکستان سے جانے کا حکم دیا گیا اور اگر ہم ترکی جاتے ہیں تو وہاں گرفتار ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں پناہ گزین کے تحت دی جانے والی حیثیت سے سکون کے ساتھ رہنے دیں کیوں کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

    ترک اساتذہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 22 سال سے صرف درس و تدریس کا کام کیا ہے اور کبھی کسی سیاسی پروپیگنڈے یا ایجنڈے کے تحت مغلوب ہو کر سیاسی سرگرمیاں انجام نہیں دیں.

    خیال رہے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک اپوزیشن لیڈر فتح گولن کو بغاوت کی وجہ سمجھا جارہا ہے چنانچہ فتح گولن کی تنظیم کے تحت چلنے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں قائم پاک ترک اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    استنبول : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترکی نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کے ذریعے افغان امن عمل میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایٹ کے نویں سربراہ اجلاس کے موقع وزیراعظم پاکستان نے ترک وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں اور فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت پر ترکی کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خصوصاََ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قبرص سمیت قومی دلچسپی کے معاملات پر ترکی کی تمام ممکنہ حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام معاملات پر ہم آہنگ سوچ کے حامل ہیں، ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شام میں تنازعہ کے سیاسی حل کی تلاش اور لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ہمشیہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔


    اسلام آباد:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ترکی کےدورے پر روانہ


    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی روانہ ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی کے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں عامر خان کی دھوم

    ترکی کے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں عامر خان کی دھوم

    بالی ووڈ اداکار عامر خان آج کل ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترکی کے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (ترک ورژن) میں شرکت کر کے وہاں سے جیتنے والی تمام رقم کو ترکی میں مقیم مختلف ممالک کے پناہ گزینوں کے لیے عطیہ کردی۔

    عامر خان نے ترکی کے مقبول ٹی وی شو کون بنے کا کروڑ پتی میں شرکت کی جس کی میزبانی مشہور ترک اداکار مورت یلدرم کرتے ہیں۔

    پروگرام کے دوران عامر خان نے کہا کہ یہاں میں اپنے لیے کھیلنے نہیں آیا، بلکہ جیتی ہوئی رقم سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

    پروگرام کے سیٹ پر آتے ہی وہاں موجود ترک حاضرین نے ’عامر، عامر‘ کے نعرے بھی لگائے جس کے بعد عامر خان نے کھڑے ہو کر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

    شو کے دوران عامر خان 1 لاکھ 25 ہزار لیرا (ترک کرنسی ۔ پاکستانی 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم) کے سوال تک جا پہنچے تاہم جواب کے بارے میں مطمئن نہ ہونے پر انہوں نے گیم کو وہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد انہوں نے 60 ہزار لیرا جیت لیے۔

    عامر خان نے بعد ازاں یہ رقم ترکی کے ان فلاحی اداروں کو عطیہ کردی جو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    کھیل کے دوران نوبل انعام سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو بھی فون کیا اور ان سے مدد لی۔

    پروگرام کے دوران میزبان اور ناظرین نے عامر خان سے ترکی زبان میں سوالات کیے جو عامر خان کو ڈیوائس کے ذریعے انگریزی میں ترجمہ کر کے سنائے گئے، ان کے جوابات عامر خان نے انگریزی زبان میں دیے جس کے بعد کھیل کو ترکی زبان میں ڈب کر کے ترکی چینلز پر پیش کیا گیا۔

    یاد رہے کہ عامر خان اپنی حالیہ فلم سیکریٹ سپر اسٹار کی تشہیر کے لیے دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں اور ترکی کے دورے کے دوران وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی نے صومالیہ میں عسکری تربیتی مرکزقائم کردیا

    ترکی نے صومالیہ میں عسکری تربیتی مرکزقائم کردیا

    موغا دیشو : ترکی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں عسکری تربیتی مرکز کا آغاز کردیا جو افریقہ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، ترکی آرمی چیف اورصومالیہ کے وزیراعظم نے ملٹری ٹریننگ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی حکومت نے افریقی ملک صومالیہ میں فوجیوں کی تربیت کے لیے ملٹری ٹریننگ اکیڈمی کا اآغاز کردیا ہے۔

    ترکی کے چیف آف اسٹاف ہولوس اخر اور وزیراعظم صومالیہ حسن علی خیر نے نو تعمیر شدہ فوجی اڈے کا افتتاح کیا، یہاں دو سو ترکی فوجی تقریباً دس ہزار صومالیہ کے سپاہیوں کو تربیت دیں گے۔


    مزید پڑھیں: ترکی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل


    یاد رہے کہ صومالیہ کو شدت پسند گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملوں کا سامنا ہے، یہ گروپ سال2007 سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ وزیراعظم صومالیہ نے اس تعاون کے لیے ترکی سے اظہار تشکر کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے جہاں وہ ترک اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے، شہبازشریف ترک قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    شہبازشریف کا ترکی روانگی سےقبل کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کےتعلقات نئےدورمیں داخل ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی علاقائی اورعالمی امورپریکساں مؤقف رکھتےہیں،میرے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔


    پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم


    خیال رہے کہ تین روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔

    ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور پہنچ گئے


    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ ترک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ ہوگئے،مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ترک صدر، وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔


    خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔

    خواجہ آصف نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


    افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس سے قبل چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے خارجہ پالیسی کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کنسرٹ میں بن بلایا مہمان

    کنسرٹ میں بن بلایا مہمان

    استنبول: ترکی میں ایک آرکسٹرا کے کنسرٹ کے دوران ایک بن بلایا مہمان بھی وہاں آ پہنچا جسے دیکھ کر شائقین بے حد مسرور و محضوظ ہوئے۔

    ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک آؤٹ ڈور کنسرٹ میں آرکسٹرا مشہور کلاسیکی دھن پر اپنی پرفارمنس پیش کر رہا تھا کہ اچانک وہاں ایک بن بلایا مہمان آپہنچا۔

    یہ بن بلایا مہمان دراصل ایک آوارہ کتا تھا جو کسی طرح گھومتا گھامتا وہاں آنکلا۔

    اسے دیکھتے ہی شائقین کی ساری توجہ موسیقی سے ہٹ کر کتے کی جانب ہوگئی اور لوگوں نے تالیوں اور قہقہوں سے اس کا استقبال کیا۔

    تھوڑی دیر اسٹیج پر گھومنے کے بعد کتا وہیں لیٹ گیا، غالباً وہ بھی کلاسیکی موسیقی کے آرکسٹرا اسے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

    اس کے بعد پورے کنسرٹ میں وہ وہیں بیٹھا رہا جس کی وجہ سے ایک عام سا آرکسٹرا کنسرٹ غیر معمولی حیثیت اختیار کرگیا۔

    کنسرٹ ختم ہونے کے بعد منتظمین نے سوشل میڈیا پر اسے پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’آج آرکسٹرا اور حاضرین نے ایک خاص مہمان کا استقبال کیا‘۔

    ترکی میں اس ویڈیو کو لاکھوں دفعہ دیکھا گیا اور لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔