Tag: ترکی

  • اسرائیل اور ترکی کا تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر اتفاق

    اسرائیل اور ترکی کا تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر اتفاق

    انقرہ : اسرائیل نے 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘ماوی مارمارا’ پر حملے پر معافی مانگنے اور زر تلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘ماوی مارمارا’ پر حملے پر معافی مانگنے اور زر تلافی ادا کرنے پر ترکی اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے.

    اسرائیل ترکی کو 2 کروڑ ڈالر زر تلافی ادا کرے گا،اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک اپنے سفیر بھی تعینات کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے بعد تقریباً 6 برس بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے.

    ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پیر کے روز انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سفیروں کا تبادلہ بھی کریں گے.

    یاد رہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا تھا جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد ترکی حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں غزہ کے شہریوں تک زیادہ موثر طریقے سے امداد پہنچا سکے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے بعد دس ہزار ٹن امدادی سامان سے لدا ہمارا پہلا بحری جہاز جمعہ کو اسرئیل کے اشدود بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگا.

    معاہدے پر آج دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد اس کی توثیق کا عمل شروع ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کئی ماہ سے معاہدے کے لیے کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کررہے تھے.

  • ماسکو : ترکی نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی

    ماسکو : ترکی نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے،شامی سرحد پر روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے پر روس سے معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ولادی میر پیوٹن کو رجب طیب اردگان کا پیغام ملا،جس میں انہوں نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے مبینہ طور پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر شامی سرحد پر روسی جنگی طیارہ ’سو 24‘ مار گرایا تھا.

    *روس نے طیارہ گرانے پر ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

    روس نے طیارے گرائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا،تاہم معافی نہ مانگے جانے پر روس نے دوطرفہ تجارتی اور سیاحتی تعلقات ختم کردیے تھے.

    واضح رہے اس سے قبل ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ روس سے تعلقات سے متعلق کئی حوالوں سے پیشرفت ہوئی ہے،تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا.

  • یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ: دفاعی چمپئین اسپین نے ترکی کو شکست دے دی

    یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ: دفاعی چمپئین اسپین نے ترکی کو شکست دے دی

    لینس : یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں دفاعی چمپئین اسپین نے ترکی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ کرویشیا اور جمہوریہ چیک کا میچ برابر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ میں گروپ ڈی کے میچ اسپین نے ترکی کو تین گول سے شکست دے کر گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    spain-post-1

    اسپین اور ترکی کے میچ میں 34ویں منٹ پر مارٹا نے بوٹیلی کے پاس پر پہلا گول کیا، تین منٹ بعد بوٹیلی نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی لیڈ دگنی کردی، دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں مارٹا نے اسپین کا تیسرا اور دوسرا گول کردیا۔

    spain-post-2

    کھیل کے اختتام تک اسپین کی لیڈ باقی رہی  جبکہ گروپ ڈی کے ہی دوسرے میچ میں کروشیا اور جمہوریہ چیک کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔

    spain-post-3

    دوسرے میچ میں کروشیا کے کھلاڑی ایوان پری چچ نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے جمہوریہ چیک کے سکوڈا نے گول کر کے برابر کردیا۔ کروشیا کی جانب سے دوسرا گول ریکی ٹچ نے کیا۔

    کھیل کے آخری مراحل میں انجری ٹائم میں پینلٹی ملنے پر ٹوماس نے گول کر کے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا، یورو کپ کے دو راؤنڈ بعد گروپ ڈی میں اسپین کے 6 ، کروشیا کے چار اور جمہوریہ چیک کا ایک پوائنٹ ہے، ترکی کی ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

  • استنبول میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

    استنبول میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

    استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں ایک پولیس بس کے قریب دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ ضلع ویزنیجیلر میں ہوا۔ دھماکے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کا ہدف پولیس کی بس تھی۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ترکی میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ، 13 افراد زخمی *

    انقرہ میں کار بم دھماکہ، 18 افراد جاں بحق *

    دھماکے میں چند قریبی عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    ترکی کی شامی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی، 55 دہشت گرد ہلاک *

    واضح رہے کہ ترکی شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں اتحادیوں کا ساتھی ہے جس کے باعث ترکی بھی دہشت گردی کے نشانے پر آچکا ہے۔ رواں برس ترکی کے مختلف شہروں میں کئی بم دھماکے ہوچکے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔

  • انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسکول کے بچوں،اساتذہ اور والدین کو لے کر جانے والی بس نہرمیں جاگری،حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں نیشنل پارک اور عجائب گھر کے اسکول ٹرپ سے واپسی کے دوران بچوں کی اسکول بس نہر میں جاگری،افسوس ناک حادثے میں 14افراد ہلاک جبکہ چھبیس افراد شدید زخمی ہوگئے.

    انقرہ کے گورنرکا کہنا تھا کہ سیکورٹی کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس روڈ پر جارہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار کی ٹکر سے بس قلابازیاں کھاتے ہوئے نہر میں جاگری.

    حادثے کی جگہ مقامی افراد اور راہگیروں نے نہر میں چھلانگ لگاکر بس میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کی،جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چھبیس افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا،افسوس ناک واقعے میں چھ بچوں سمیت، بس ڈرائیوار، ٹیچر،کنڈیکٹرسمیت 14 افراد جان کی بازی ہارگئے.

    ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق صوبہ ہاتے کے قصبے اسکندرن سے تھا، ترکی کا صوبہ ہاتےشام کے بارڈر کے قریب اور صوبہ عثمانیہ کے جنوب میں واقع ہے.

  • جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کیثرالملکی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کیثرالملکی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک حکام سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدرطیب اردگان اور ترک چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار سے ملاقات کی۔

    COAS1

    ملاقات میں ترک صدر نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پر تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


    Chat Conversation End

    علاوہ ازیں آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا یہ کثیر القومی فوجی مشقیں کل رات اورآج کی گئیں جن میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، آذربائیجان، برطانیہ، بیلجیم اور امریکہ کے دستے شریک ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پر کی جانے والی ان جنگی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔

    COAS2

     

    کثیرالملکی فوجی مشقوں میں ترکی،امریکا ،برطانیہ،سعودی عرب کے دستوں نے شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے فوجی مشقوں میں موجود ہونے سے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

     

  • ترکی شاید تین ہزار عیسوی تک یورپی یونین کا رکن بن جائے، ڈیوڈکیمرون

    ترکی شاید تین ہزار عیسوی تک یورپی یونین کا رکن بن جائے، ڈیوڈکیمرون

    لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ترکی شاید تین ہزار عیسوی تک یورپی یونین کا رکن بن جائے.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھاکہ انقرہ کویورپی یونین کاحصہ بننے کیلئےابھی کئی عشرے لگیں گے.

    ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھاکہ دور دور تک ترکی کےبلاک کا حصہ بننے کا امکان نظرنہیں آرہاہے.

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جب کبھی ترکی بلاک کا رکن بننےکے قریب دکھائی دینےلگاتو برطانیہ کو شایددیگر رکن ریاستوں کی طرح ترکی کی رکنیت کو ویٹو کرنا پڑے.

    دوسری جانب خود برطانیہ کی بلاک کی رکنیت سےمتعلق ہونےوالے ریفرنڈم کےبارے میں ڈیوڈکیمرون کاکہناتھاکہ وہ خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ برطانیہ یونین کا حصہ رہے.

    واضح رہے کہ نو منتخب چئیرمین فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہےکہ ترک یہ جانیں کہ یورپی یونین ترکی سےمتعلق کیا سوچتی ہے.

  • انقرہ : وزیراعظم بن علی یلدرم حکمران جماعت کے چئیرمین منتخب

    انقرہ : وزیراعظم بن علی یلدرم حکمران جماعت کے چئیرمین منتخب

    انقرہ: ترکی میں حکمران جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نےبن علی یلدرم کونیا پارٹی چیئرمین منتخب کرلیا،یلدرم نےملک میں صدارتی نظام کومضبوط کرنے کاعندیادے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ترک حکمران جماعت کے نومنتخب چیئرمین اور ملک کے وزیراعظم کاکہناہےکہ ملک میں صدارتی نظام کی جانب بڑھنےکاوقت آگیاہے.وزیراعظم بن علی یلدرم نےنیاآئین اپنانے پرزوردیا.

    وزیراعظم بن علی یلدرم کایورپی یونین کی رکنیت سےمتعلق کہناتھاکہ ترکی کومکمل رکنیت دینے سےمتعلق کنفیوژن اورپناہ گزینوں کےمسئلےکوختم ہوناچاہیے۔

    انکامزید کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ ترک یہ جانیں کہ یورپی یونین ترکی سےمتعلق کیا سوچتی ہے.

    چیئرمین فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی بن علی یلدرم نےکرد ملیشیا اور داعش کے خلاف لڑائی کو بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ رجب طیب ارگان کی جانب سے ترکی کی سیاسی منظرنامے کو صدراتی نظام میں تبدیل کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے،جبکہ رواں ماہ داؤد اوغلو نے صدر اردگان سے اختلافات کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا.

  • انقرہ : بنالی یلدرم ترکی کے نئے وزیراعظم نامزد

    انقرہ : بنالی یلدرم ترکی کے نئے وزیراعظم نامزد

    انقرہ: ترکی کی حکمران جماعت نےبنالی یلدرم کووزیراعظم اورپارٹی کانیاچیئرمین نامزدکردیا،یلدرم کو احمد اوغلو کے استعفی دینے کے بعد پارٹی چئیرمین نامزد کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق احمد داؤد اوغلو کے حال میں ہی عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت نے وزیر ٹرانسپورٹ بنالی یلدرم کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے.

    جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی کی جانب سےاحمد داؤداوغلو کی جگہ بنالی یلدرم کو پارٹی کا نیا چیئرمین بھی نامزد کردیا گیا.

    وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد بنالی یلدرم کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر آگے چلوں گا،انہوں نے صدارتی نظام کو مضبوط کرنےکےعزم کابھی اظہارکیا.

    یاد رہے اس سے قبل احمد داؤد اوغلوکا استعفی دینے کے بعد پارٹی کے ارکان سےکہنا تھا کہ آج سے میں آپ میں سے ہوں، انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی ممبر وہ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گیں.

    واضح رہے کہ چند روز قبل ترکی کے وزیراعظم احمدداؤد اوغلو نے ملک میں صدارتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • ترکی میں ’موڈیسٹ‘ فیشن ویک

    ترکی میں ’موڈیسٹ‘ فیشن ویک

    استنبول میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔ انٹرنیشنل موڈیسٹ فیشن ویک میں خوبصورت اور حسین ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں۔

    ترکی کے فیشن ویک میں ہر سو رنگ ہی رنگ بکھر گئے۔

    tf-2

    tf-5

    استنبول کے تاریخی ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم رہا جہاں ریلوے ٹریک کے ساتھ منفرد ملبوسات میں ماڈلز نے واک کی۔

    tf-3

    ترک ماڈلز نے ریمپ پر رنگ ہی رنگ بکھیر دیے۔

    tf-6

    فیشن ویک میں عروسی ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔

    tf-4

    انٹرنیشنل موڈیسٹ فیشن ویک کا مقصد دنیا بھر کو اسلامی طرز کے فیشن سے روشناس کروانا تھا۔