Tag: ترکی

  • روس نے طیارہ گرانے پر ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

    روس نے طیارہ گرانے پر ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

    روس نے طیارہ گرائے جانے پر معافی سے انکارپر ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

    روسی صدر ولادی میر پوتن نےسخت ردعمل کے طور پر ترکی پر معاشی پابندیوں کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ جس کے تحت ترکی سے درآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    روس میں موجود ترک کمپنیوں اور روسی کمپنیوں میں کام کرنے والے ترک نژاد افراد پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔دونوں ممالک کے درمیان چارٹر طیاروں کی آمدورفت بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے طیارہ گرائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم معافی مانگنے سے انکار کیا ہے۔

  • دسمبر میں ہونے والا روس ترکی سربراہ اجلاس منسوخ

    دسمبر میں ہونے والا روس ترکی سربراہ اجلاس منسوخ

    روس نے اگلے ماہ ہونے والی روس ترکی سربراہ اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روس نے ترکی کو بھاری اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق کریملن نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبر میں ہونے والا روس ترکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا جائے، پندرہ دسمبر کو روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں روس ترکی بین حکومتی کمیشن کا اجلاس اور دونوں ممالک کے سربراہوں کی ملاقات ہونا تھی۔

    روس کی جانب سے ترکی کے ساتھ اقتصادی معاہدوں اور ایٹمی توانائی میں تعاون کے معاہدے بھی منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، جرمنی کے بعد ترکی روس کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا اثر انقرہ پر بہت زیادہ ہو گا لیکن کریملن بھی اس سے بچ نہیں سکے گا۔ادہر روس اور ترکی میں ایک دوسرے کی مخالفت میں مظاہرے جاری ہیں، روس اور ترکی کے تعلقات میں ترکی کی جانب سے روسی فضائیہ کا طیارہ مار گرانے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔

  • ترکی میں عدالت نے 244 افراد کو 14ماہ کی سزا سنادی

    ترکی میں عدالت نے 244 افراد کو 14ماہ کی سزا سنادی

    استبول: ترک عدالت نے دوسال قبل ہونےوالے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث دو سو سے زائد افرادکو چودہ ماہ کی سزا سنادی۔

    ترکی میں دوہزار تیرہ میں غازی پارک کی تعمیر کے خلاف حکومت مخالف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جن کے مقدمے کی سماعت پر عدالت نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے سمیت مختلف الزامات کے تحت چودہ ماہ کی سزا سنائی۔

    عدالت نے چار ڈاکٹروں کو بھی مسجد میں طبی امداد دینے کے جرم میں سزا سنائی، دوہزار تیرہ میں حکومت مخالف مظاہرے عالمی توجہ کا مرکز رہے جس پر ترک حکومت کو سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔

  • ترکی میں خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

    ترکی میں خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

    استنبول: ترکی میں عوام نےصدر طیب اردغان کوخودکش بم دھماکوں کا ذمہ قراد دیتے ہوئے مرنے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی۔

    ترکی کے شہر استنبول میں خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے مرنے والوں کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔

    مظاہرین نے انقرہ میں امن ریلی کے دوران دھماکوں کا زمہ دار صدر طیب ارد غان کو ٹہرایا اور دہشت گردی کے واقعے کو حکومت اورانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قراردیا۔مظاہرین نے مرنے والوں کی یاد میں سیاہ غبارے فضا میں چھوڑے۔

  • ترکی کے ساحل کےقریب 5بچوں سمیت12تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق

    ترکی کے ساحل کےقریب 5بچوں سمیت12تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق

    استنبول: ترکی کے ساحل کے قریب نومولود اور چار بچوں سمیت مزید بارہ تارکین وطن ڈوب کر جان سے گئے۔

    تارکین وطن یونان کے راستے یورپ جارہے تھے کہ ترکی کے ساحل کے قریب لہروں کی نذر ہوگئے،کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق شام اور افغانستان سے ہے جبکہ تئیس افراد کو ماہی گیروں کی کشتی نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

    مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے تارکین وطن کا یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا مسئلہ سنگین بحران کی صورت اختیار کرگیا ہے جبکہ رواں سال سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

  • ترکی میں بم دھماکے،100افراد ہلاک،150زسے زائد خمی، پاکستان کی پرزورمذمت

    ترکی میں بم دھماکے،100افراد ہلاک،150زسے زائد خمی، پاکستان کی پرزورمذمت

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دوبم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور150زسے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت ہوئے جب لوگ امن ریلی میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں جمع تھے۔

    جہاں بڑی تعداد میں مقامی لوگ حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری کشیدگی پر پرُامن ریلی کے لئے اکھٹا ہو رہے تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، دھماکوں سے 186 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    ترک حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ایک دھماکہ خودکش حملہ آورنے کیا۔علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دوبم دھماکوں میں 100بے گناہ افراد کی ہلاکت اور150زسے زائد افراد کے زخمی ہو نے کو واقعے پر اپنے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترکی کے عوام اور حکومت سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترکی اپنے عزم کے ساتھ دہشت گردی کی اس لعنت پر قابو پالے گا۔

  • ترکی میں صحافیوں کی آزادی صحافت کے لیے ریلی

    ترکی میں صحافیوں کی آزادی صحافت کے لیے ریلی

    استنبول: ترکی میں صحافی آزادی صحافت کے لیے سڑکو ں پر نکل آئے،شرکاء نے صحافیوں پر تشددکی مذمت کرتے ہوئےبےخوف وخطر صحافت جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    ترکی کے شہر استنبول میں آزادی صحافت کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی میں شریک افراد نے صحافیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کی جبکہ حکام سے آزاد میڈیا کا مطالبہ کیا۔

    ریلی کا انعقاد صحافیوں کے خلاف پر تشدد واقعات اور احتجاجی مظاہروں کے دوران صحافتی اداروں پر حملوں کے بعد کیا گیا،صحافیوں سے ناروا سلوک کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرایا گیا ہے۔

    ترک حکومت کی جانب سے صحافتی زمہ داریوں کو محدود کیا گیا ہے جس کے خلاف صحافی سرپا احتجاج ہیں۔

  • ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    استبول: ترکی کے کوسٹ گارڈ نے چھیاسی تارکین وطن کوریسکیوکرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کےگروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

     ترکی کےمغربی ساحل کےقریب سمندرمیں بھٹکتےہوئےدوکشتیوں میں سوارچھیاسی غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کوبچالیاگیا۔

    شامی اورافغان باشندوں پرمشتمل افرادکی کشتی کوترکی کےمغربی ساحلی علاقےڈکٹاکےقریب سےریسکیوکیا گیااوردوانسانی اسمگلروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ربرکی کشتی میں سوارشامی پناہ گزینوں کی کشتی کواِزمیرکےساحل کےقریب سے بچایاگیا،تارکین وطن کی بڑی تعداد میں زیادہ ترمرد ہیں۔

  • ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    انقرہ: ترکی نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹرکومارگرانے کا دعوی کیا ہےجبکہ شام کا کہنا ہے کہ وہ نگرانی کرنے والا ڈرون طیارہ تھا۔

    ترکی کے وزیردفاع اسمت یلمازکا کہنا ہےکہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے۔

    اسمت یلمازکا کہنا تھا کہ شامی ہیلی کاپٹرترکی کی فضائی حدود میں سات میل تک اندرگھس آیا تھاجسے وارننگ بھی دی گئی تھی۔

     ترک آرمی کا کہنا ہےدوایف سکسٹین جہازوں نےدراندازی کرنےوالے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جبکہ شامی حکام کا کہنا ہےکہ اس کا ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ نگرانی کرنے والے ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے جو کہ غلطی سے ترکی کی فضائی حدود میں داخل گیا تھا۔

  • ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    انقرہ: ترکی کی پارلیمنٹ اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب سیکورٹی بل پربحث کرتے ہوئےارکان ایک دوسرے سے گھتم گھتاہوگئے، ہاتھا پائی میں پانچ ارکان زخمی بھی ہوئے۔

    ترک پارلیمنٹ میں کرسیاں چل گئیں۔ سیکورٹی بل پربحث کرتے کرتے ارکان جذباتی ہوگئے اورکرڈالی ایک دوسرے کی تواضح وہ بھی لاتوں، گھونسوں اورمکوں سے۔ ہرکوئی اپنے مخالف کوزیرکرنے کی تابڑتوڑ کوشش میں مصروف نظرآیا۔

    ایک رکن نے تواپنے مخالف کو کرسی مارنے کی کوشش بھی کی جوکامیاب نہ ہوسکی، ہنگامہ آرائی سےپارلیمنٹ مچھلی بازار کامنظر پیش کرنےلگا۔

    جہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی اوراسپیکر بھی بے بسی کی تصویربنے بیٹھے رہے، ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل نے پانچ اراکین کو اسپتال پہنچا دیا ۔