Tag: ترکی

  • انقرہ: انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندیوں کےخلاف احتجاج

    انقرہ: انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندیوں کےخلاف احتجاج

    ترکی میں حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ کے استعمال پر محدود پابندیاں عائد کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

    انٹرنیٹ کےاستعمال پرمحدودپابندیاں عائدکرنےکا بل ترک پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کردیا گیا۔ حکومت کیجانب سے مجوزہ بل میں کہا گیا ہےکہ انٹرنیٹ کے استعمال پر محدود پابندی کا مقصد نوعمر بچوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تاہم ترک عوام نے حکومت کی اس دلیل کو رد کرتے ہوئے مجوزہ بل کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    استنبول کے مشہور تقسیم اسکوائر پر ترک نوجوانوں کا جم غفیر حکومت کے اس فیصلے کےخلاف جمع ہوگیا اور شدید احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلےکارڈزاٹھارکھےتھے۔ مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس کےشیل فائرکئے اورلاٹھی چارج کیاجس میں متعددمظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
       

  • انقرہ: ترکی میں شامی مہاجرین کی بحالی کے لیے اجلاس

    انقرہ: ترکی میں شامی مہاجرین کی بحالی کے لیے اجلاس

    شام میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اور مہاجرین کی بحالی پر نظر ثانی کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور مختلف ممالک کے وزرا ترکی پہنچ گئے۔

    ترکی میں شامی مہاجرین کی بحالی کے لیے مہاجر کیمپ میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹونیو گٹرز اور ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤدلو نے کی۔

    عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے شامی متاثرین کے لیے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی، تاہم اقوام متحدہ نے صورتحال کے پیش نظر چھ ارب چالیس کروڑ کا تخمینہ لگایا ہے، جو اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی امداد ہے۔

    شام میں تین سالہ خانہ جنگی کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اکیس لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
       

  • انقرہ:حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کرگئے

    انقرہ:حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کرگئے

    ترکی میں حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کر گئے، تین سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، اپوزیشن نے بلال اردوان پر بدعنوانی کے بعد القاعدہ کے حامی سے ملاقات کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ان اہلکاروں کو مالیاتی اسکینڈل فاش کرنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا، حکومت کو پہلے ہی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے اور اب دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات نے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

    ترکی میں گذشتہ ماہ بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب تک ملک بھر میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو برطرف یا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

  • عدلیہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ترک وزیراعظم

    عدلیہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ترک وزیراعظم

    ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے عدلیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ بدعنوانی میں نامزد کرنے اورحکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔

    ترک وزیراعظم طیب اردغان نے میڈیا کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکومت اور عوام کی خودمختاری کے خلاف سازشوں میں ملک دشنموں کا ساتھ دے رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے اہم مخالف فتح اللہ کی جانب سے مفاہمت کرنے کا خط موصول ہوا ہے ۔طیب اردگان نے فتح اللہ کو امریکی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتح اللہ اور عدلیہ مل کر ملک میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہی ہیں، یاد رہے کہ بدعنوانی کے الزام میں وفاقی وزرا کے ملوث ہونے کے بعد طیب اردگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
        
       

  • ترکی:حکومت مخالف مظاہرے جاری، 36افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ترکی:حکومت مخالف مظاہرے جاری، 36افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ترکی میں جاری گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں چھاتیس افراد کے خلاف الزام عائد کردیا ہے۔

    ترکی میں پراسیکیوٹرز کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے سخت احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے کاروائی کی تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا سخت استعمال کیا۔
       
        
       

  • استنبول:لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

    استنبول:لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

    ترکی میں کرپشن کے الزامات میں وفاقی وزراء کے ملوث اور مستعفی ہونے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران میں شدت آرہی ہے، استنبول میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ترکی میں سیاسی بحران اس وقت سامنے آیا تھا جب کرپشن کے الزامات میں ملوث ہونے پر تین وفاقی وزراء مستعفی ہوگئے تھے، دوسری جانب ترک عوام کا وزیراعظم اردگان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہاہے۔

    استنبول کے لاکھوں شہریوں نے ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا، تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جبتک عوام انکے ساتھ ہیں وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان رہیں گے۔