Tag: ترکی

  • انقرہ:ترکی کو وزارء کے استعفے،ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا

    انقرہ:ترکی کو وزارء کے استعفے،ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا

    ترکی میں بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ کے تین وزراء کے استعفی کے بعد ایک نئے سیاسی بحران نے جنم لے لیا ہے۔

    کرپشن کے الزامات پر پولیس نے گذشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے تین وزراء کے بیٹوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوا دیئے۔

    وزراء کا موقف ہے کہ وزیراعظم رجب طیب خود ہی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان پر الزامات لگا رہے ہیں، مستعفی وزراء کے اس موقف کے بعد انقرہ کو ایک بار پھر سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ترک عوام وزیراعظم سے صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم اردگان نےمستعفی وزراء کی جگہ کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا ہے۔

  • انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    ترکی میں حکومت عدم استحکام کا شکار کابینہ کے تین وزرا بدعنوانی کے الزامات کے باعث مستعفی ہوگئے، وزیراعظم طیب اردگان نے دس نئے وزرا کی فہرست صدر کو پیش کردی۔

    مستعفی ہونے والے تینوں وزراء پر قومی بینک میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر ماحولیات اردگان بیرکتر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور حکومت سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وزیر ماحولیات نے وزیراعظم طیب اردگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔