Tag: ترک افواج

  • پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    انقرہ :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ترک افواج کے اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسزکے اعزازسے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود کوترکش نیول فورسزہیڈکوارٹرزمیں ایک پروقار تقریب میں اعزازتفویض کیا گیا۔

    ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ایڈمرل ظفر محمود کو اعزاز تفویض کیا، ایڈمرل ظفرمحمود کودونوں ممالک کی بحری افواج کے تعاون کومزید مضبوط بنانے پردیا گیا۔

    پاک بحریہ کےسربراہ نے ترک نیول چیف، قومی دفاع کے وزیرکمانڈرجنرل اسٹاف سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ترکش نیوی کے کردار اورخدمات کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : نیول چیف کی ترکی میں اہم ملاقاتیں


    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا(HEYBELIADA)کا دورہ بھی کیا، ترکش نیوی کے جہاز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں اعزازی سلامی پیش کی۔

    جہاز کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے جہاز کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون مضبوط تعلقات کا باعث ہے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ 2 ماہ قبل وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر بطور نئے نیول چیف مقرر کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شام میں ترکی کے فضائی حملے،35 شدت پسند ہلاک

    شام میں ترکی کے فضائی حملے،35 شدت پسند ہلاک

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ اُسی عزم سے لڑے گا جیسے وہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے لڑ رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی افواج نے شام میں جرابلس کے قریب کرد علاقوں میں بمباری کی،جس میں 35فراد ہلاک ہوئے ہیں.ترک فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے کرد شدت پسند تھے.

    یہ فضائی حملےترکی کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور کر جنگجوؤں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے پانچویں روز کیا گیا.

    *ترکی میں دھماکہ، 9افراد ہلاک، 64زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ روزصدر رجب طیب اردگان نے جنوبی شہر غازی عنتب کا دور کیا جہاں گذشتہ ہفتے ایک خود کش دھماکے 50 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے.

    *ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50افراد جاں بحق

    غازی عنتب کے دورے کے دوران ترک صدر نے کہا کہ ’ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن اُن کے خاتمے تک جاری رہے گا۔‘

    *ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترکی کی افواج نے شامی باغیوں کی حمایت سے دولت اسلامیہ کو پسپا کیا ہے اور اُن کی کرد جنگجوؤں سے بھی جھڑپیں جاری ہیں.

    سیئرین آوبزیرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جبل الکوثہ کے قریب فضائی بمباری میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک دوسرے واقعے 15 افراد مارے گئے ہیں.

    ترکی کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس نے 25 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے جو پی وائی ڈی کے اراکین تھے.

    جبل الکوثہ کا علاقہ شام کے سرحدی شہر جرابلس سے 14 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اس علاقے میں کرد افواج اور مقامی جنگجوؤں کا کنٹرول ہے۔

    واضح رہے ہفتے کو ترکی کے ٹینک پر راکٹ داغا گیا تھا جس سے ترکی کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا.ترکی نے راکٹ حملے کا الزام کرد ملیشیا پر عائد کیا تھا.