Tag: ترک اولمپک شوٹر

  • ترک اولمپک شوٹر کا اپنے ’وائرل پوز‘ کے حوالے سے حیرت انگیز فیصلہ

    ترک اولمپک شوٹر کا اپنے ’وائرل پوز‘ کے حوالے سے حیرت انگیز فیصلہ

    ترک اولمپک شوٹر یوسف دیکیچ نے اپنے ’وائرل پوز‘ کے حوالے سے حیرت انگیز فیصلہ کرتے ہوئے اسے ٹریڈ مارک کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شارپ شوٹر یوسف دیکیچ نے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنا وائرل پوز ٹریڈ مارک کروانے کے لیے ترکیہ کے ’پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس‘ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

    گزشتہ ماہ پیرس اولپمکس کے شوٹنگ کے مقابلے میں یوسف دیکیچ نے نہ صرف چاندی کا تمغہ جیتا تھا، بلکہ ان کے ’کول اسٹائل‘ نے سوشل میڈیا پر بڑی دھوم مچا دی تھی، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز کا ایک سیلاب امڈ آیا تھا۔

    ترک شوتر کے کوچ اردنخ بلغلی کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیوں کہ کچھ اداروں نے یوسف کی اجازت کے بغیر ان کے وائرل پوز کا کمرشل استعمال شروع کر دیا تھا۔

    یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس وائرل پوز کو بہ طور ٹریڈ مارک رجسٹر کرنے کے لیے کچھ اداروں نے بھی درخواستیں دے دی تھیں، تاہم ایک ہفتہ قبل یوسف دیکیچ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست ہی قبول کر لی گئی ہے، اور باقی مسترد کر دی گئیں۔

    اپنے وائرل پوز میں یوسف دیکیچ ایک عام سی ٹی شرٹ پہنے، سادہ سی عینک لگائے بہت مطمئن انداز میں ہدف پر نشانہ لگاتے دکھائی دیتے ہیں، انھوں نے ہیڈ فون، خصوصی عینک یا ہیٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

    یوسف دیکیچ کا اس پوز کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ بس اپنے جسم کو زیادہ سے زیادہ مستحکم رکھنے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم ان کا یہ لاپروا انداز اتنا وائرل ہو گیا کہ عالمی سطح پر لوگ اس کے دیوانے بن گئے، اس نے نہ صرف شائقین، ساتھی ایتھلیٹس بلکہ یہاں تک کہ ایلون مسک جیسے دنیا کے امیر ترین شخص کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔ لوگوں نے ان کا جیمز بانڈ کے ساتھ بھی موازنہ کیا۔