Tag: ترک صدررجب طیب اردوان

  • ترک صدر کی  شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد،  دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    ترک صدر کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد، دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدررجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک میں دوستی ، بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ شہبازشریف کےبحیثیت وزیراعظم انتخاب پربہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

    شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان قبرص سے متعلق بات ہوئی ، شہبازشریف نے کہا ہائی لیول اسٹریٹیجی ڈائیلاگ میں مل کرقبرص سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔

    نو منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی،ان شاءاللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رجب طیب اردوان کےتجربے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

  • ترکی فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کےمؤقف اور کاوشوں کا معترف

    ترکی فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کےمؤقف اور کاوشوں کا معترف

    انقرہ : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدر  سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دوٹوک موقف کی تعریف کی جبکہ ترک صدر نے کہا ترکی فلسطینیوں کےحق میں پاکستان کےمؤقف اور کاوشوں کامعترف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدررجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترک وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،فلسطین کی صورتحال،فغان امن عمل پرگفتگو کی گئی ، وزیرخارجہ نے صدرمملکت،وزیراعظم کانیک تمناؤں کاپیغام ترک صدرکو پہنچایا اور کہا دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت تعلقات کےاستحکام کاباعث ہے۔

    وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرترک صدر کے دو ٹوک موقف کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر غیرمتزلزل اور پر زور حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیرخارجہ کی ترکی آمدپراظہار مسرت کرتے ہوئے ترکی فلسطینیوں کےحق میں پاکستان کے مؤقف اور کاوشوں کامعترف ہے، پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک تعاون کونسل کےاجلاس کی میزبانی کریں گے۔

    ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیرخارجہ کو وزیراعظم عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

  • شہبازشریف  کی ترک صدر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    شہبازشریف کی ترک صدر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی کامیابی ترک عوام  کا آپ پر بے مثال اعتماد کاثبوت ہے جبکہ ترک صدر کا کہنا تھا میں نوازشریف کی صحت یابی اورتندرستی کےلیےدعاگوہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی کامیابی ترک عوام کا آپ پر بے مثال اعتماد کا ثبوت ہے۔

    ترک صدر نے خیرسگالی کے جذبات اور مبارکبادپر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان اورترکی بھائی ہیں ہمیشہ کی طرح ساتھ رہیں گے۔

    رجب طیب اردوان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا میں نواز شریف کی صحت یابی اورتندرستی کے لیے دعاگوہوں۔

    اس سے قبل یکم اپریل کو شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی زبان میں جاری پیغام میں کہا تھا وہ اپنے بھائی رجب طیب ایردوان کو ان کی جماعت کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہیں ، انھوں نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی کامیابی عوامی خدمت کےبل بوتے پر حاصل ہوتی ہے، اور یہ کامیابی ان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے ۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کو مقامی سطح پر الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا پاکستان کےعوام ان کی مزیدکامیابیوں کےلیےدعاگوہیں۔

    خیال رہے ترک صدر کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔