Tag: ترک صدر رجب طیب اردوان

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات

    چین (31 اگست 2025) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات چین میں ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر صدر ترکیہ نے پاکستان میں حالیہ بارشوں

    اورسیلابی صورتحال پر افسوس اور جانی و مالی نقصانات پرپاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    ملاقات میں پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی تجدید کی گئی اور دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔

    شہباز شریف اور اردوان نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال اور غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار اور اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور فلسطین کیلیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مسلم دنیا سمیت عالمی امن واستحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-sharif-in-tianjin-university-31-august-2025/

  • سیلاب سے تباہی ، ترک صدر کی  پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    سیلاب سے تباہی ، ترک صدر کی پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان  نے پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشن سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے جذبات اور تعاون کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مشکل گھڑی میں کھڑے رہے ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے رواں سال ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور آئندہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات کی امید ظاہر کی۔

  • ترک صدر اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی میں اہم ملاقات

    ترک صدر اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی میں اہم ملاقات

    ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی استنبول میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایران اسرائیل جنگ پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ترک صدر اور ایرانی وزیرخاجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت، سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر اردوان نے ترکیہ کی سفارتی کوششوں سے ایرانی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کو ایران اسرائیل کی جنگ میں انھیں اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔

    ملاقات میں اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اس موقع پر ترک وزرائےدفاع اور خارجہ سمیت انٹیلی جنس چیف بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/israel-is-dragging-region-into-disaster-turkey-fm/

  • وزیراعظم کی ترک صدارتی محل آمد، ترکیہ کی مسلسل حمایت، تعاون پر شکریہ اداکیا

    وزیراعظم کی ترک صدارتی محل آمد، ترکیہ کی مسلسل حمایت، تعاون پر شکریہ اداکیا

    استنبول: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور تعاون پر شکریہ اداکیا۔

    ترک میڈیا نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے ترکیہ کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    ترک میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے، علاقائی امن اور دہشت گردی کےخلاف مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

    وزیراعظم اور ترک صدر نے وفود کی سطح پر بھی ملاقات کی، وفد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

    ترک میڈیا نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور طارق فاطمی بھی شامل تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-leaves-for-turkiye-on-first-leg-of-four-nation-tour/

  • ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عزیز ترین بھائی قرار دے دیا

    ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عزیز ترین بھائی قرار دے دیا

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو عزیز ترین بھائی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کو عزیز ترین بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان میں اخوت و بھائی چارہ سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو محبت سے سلام پیش کرتاہوں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستان کے امن اور استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستانی ریاست کے ضبط وتحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، پاکستانی پالیسی تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ترکیہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    ترک صدرطیب اردوان نے ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا!

  • ترک صدر کا آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

    ترک صدر کا آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

    اسلام آباد: ترک صدر کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان پر تشریف لانے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر اور وزیراعظم کو ترک ساختہ الیکٹرک وہیکل تحفے میں دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے ہمراہ الیکٹرک گاڑی ڈرائیو بھی کی۔

    ایوان صدر آمد پر صدرمملکت نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا جبکہ طیب اردوان، ترک خاتون اول اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    دونوں ممالک کی جانب سے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کا عزم کیا گیا۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ صدر اردوان کا دورہ پاکستانی عوام کےلیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ترک صدر کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول ہے، پاکستان ترکیہ کے کاروباری اداروں کی مزید سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

  • ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

    ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا استقبال کیا۔

    ترکیہ صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے روایتی مصافحہ کیا ، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔.

    معززمہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا اور معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    وزیراعظم نے ترک صدر کا کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا جبکہ رجب طیب اردوان نے بھی اعلیٰ سطح وفد سے شہباز شریف کا تعارف کرایا۔

    رجب طیب اردوان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

    اس دوران ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اور وزیردفاع خواجہ آصف سے مصافحہ کیا، جس کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں پاکستان ایئر فورس کےپائلٹس نے فلائی پاسٹ کیا۔

    وزیراعظم ہاوس میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل اجلاس میں وفود کی قیادت کریں گے ۔

    اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

  • ترک صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان پہنچیں گے

    ترک صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان پہنچیں گے، پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان آج 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر دورہ کر رہے ہیں.

    ذرائع نے بتایا کہ ترکی کا اعلیٰ سطح کے وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا، وفد میں وزرا، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈرز طیارے صدارتی طیارے کو اسکارٹ کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور جلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دوران اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، اس کے علاوہ صدر اردوان صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے

  • ترکیہ اپنے تمام وسائل سے لبنان کی مدد کریگا، ترک صدر کا بڑا اعلان

    ترکیہ اپنے تمام وسائل سے لبنان کی مدد کریگا، ترک صدر کا بڑا اعلان

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سےخطاب میں اعلان کیا ہے کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے لبنان کی مکمل حمایت اور مدد کریگا۔

    رجب طیب اردوان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکیہ لبنان کےساتھ کھڑا رہےگا، اسرائیل کی جانب سے دراندازی پر ترکیہ اپنے تمام ذرائع سے لبنان کی حمایت کریگا، ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو ان مشکل دنوں میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    ترک صدر نے کہا کہ لبنان کے بعداسرائیل ہماری سرزمین پر نظریں جمائےگا، گریٹر اسرائیل کا یہ ہی منصوبہ ہے، اسرائیل کو اگر ابھی نہ روکا گیا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قابض صیہونی فوج ایک طرف فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے، قابض صیہونی فوج دوسری طرف لبنان پر دہشت گردانہ حملے کررہی ہے۔

    پارلیمنٹ سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خبردار کررہا ہوں لبنان میں زمینی کارروائی کے نتائج ماضی جیسے نہیں ہونگے، لبنان کا دفاع غزہ کے دفاع جیسا نہیں۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ مزید خونریزی ہو اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اسرائیل کو روکیں، عالم اسلام کو بھی لبنان کا ساتھ دیناچاہیے۔

  • اسرائیل اپنا پاگل پن بند کرے، ترک صدر کا مطالبہ

    اسرائیل اپنا پاگل پن بند کرے، ترک صدر کا مطالبہ

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پاگل پن کی حالت سے باہر نکلے اور غزہ پر حملے فوری بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ شب شدت آئی، اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

    طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آج ترکیہ کے لوگ استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر فلسطین ریلی میں شرکت کریں۔۔ جہاں ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہم اسرائیلی جبر کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    خیال رہے غزہ پر گزشتہ رات بھر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تباہی ہی تباہی ہے، رہائشی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، ریسکیو اہلکار ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال رہے ہیں، غزہ کے طول و عرض میں پھیلی تباہی کے مناظر اسرائیلی مظالم کی داستاں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔