Tag: ترک صدر رجب طیب اردوان

  • غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ترک صدر کا اسرائیل کو پیغام

    غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ترک صدر کا اسرائیل کو پیغام

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حماس اور اسرائیل جنگ رکوانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان متحرک ہیں، ترک صدر نے اسرائیل اور فلسطینی صدور سے رابطے کیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

    ترک صدررجب طبیب اردوآن نے اسرائیلی ہم منصب سے فون پرغزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کی بندش کو ناقابلِ قبول قراردیتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رجیب طیب اردوان نے امیر قطر سے بھی ٹیلی فون کیا اور جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے امیر قطرسے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

    ترک صدر کے لبنان اورملائشیا کے وزرائے اعظم سے بھی رابطے کئے، جس میں فلسطین اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل کے متعدد علاقوں میں مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی جبکہ بوکھلائی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد سات سو چار ہوگئی اور تین ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہیں۔

  • آخری بندے کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ، ترک صدر کا اعلان

    آخری بندے کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ، ترک صدر کا اعلان

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک سالہ منصوبے کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقے کی تعمیرکا اعلان کرتے ہوئے کہا آخری بندے کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشکل وقت میں زلزلے سے متاثرہ شہریوں کیلئے یکجہتی کے پیغام میں کہا کہ
    ترکیہ سمیت تمام زلزلہ کے متاثرہ علاقوں میں مل کر کام کریں گے، آخری بندے کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

    ترک صدر نے ایک سالہ منصوبے کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقے کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کیلئے اگلے ماہ سے 30 ہزار مکانات کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ 75 ہزار خیمے اور 5 ہزار 400 کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہ ہم انسانی تاریخ میں ہونے والی بڑی آفات میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں، زلزلے کے بعد اب تک ملبے سے زندہ نکالے گئے افراد کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سائنس دانوں کے مطابق ان زلزلوں کے نتیجے میں خارج ہونے والی انرجی کی طاقت 500 ایٹم بموں کے برابر ہے۔

    خیال رہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات41ہزار232ہوگئیں جبکہ صرف ترکیہ میں زلزلے سے اموات35ہزارسے تجاوز کرچکی ہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سائنس دانوں کے مطابق ان زلزلوں کے نتیجے میں خارج ہونے والی انرجی کی طاقت 500 ایٹم بموں کے برابر ہے۔

  • دنیا کو ایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، ترک صدر کا پیغام

    دنیا کو ایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، ترک صدر کا پیغام

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے 75 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر  ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کے 75سال مکمل ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا‌‌‌ کہ دنیا کو ایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، جوتباہی جاپان کے عوام نے دیکھی اس غلطی کو دہرانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے آج سے 75 برس قبل 6 اگست 1945 کی صبح امریکا نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا ، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے اور ہزاروں افراد معذور و زخمی ہوگئے تھے۔

    جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح کے 8 بج کر 16 منٹ پر امریکی بی 29 بمبار طیارے نے لٹل بوائے ہیرو شیما پر گرا دیا، لٹل بوائے اس پہلے ایٹم بم کا کوڈ نام تھا، بم گرائے جاتے ہی لمحے بھر میں 80 ہزار افراد موت کی نیند سوگئے جبکہ 35 ہزار زخمی ہوئے اور سال کے اختتام تک مزید 80 ہزار لوگ تابکاری کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔

    ہیرو شیما کے واقعے کے 3 دن بعد امریکہ نے ناگا ساکی پر بھی حملہ کیا، 9 اگست 1945 کو بی 29 طیارے کے ذریعے ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا گیا جس کا کوڈ نام ’فیٹ مین‘ رکھا گیا تھا۔

  • کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کس طرح مدد ملی؟ ترک صدر نے بتادیا

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کس طرح مدد ملی؟ ترک صدر نے بتادیا

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، مرحلہ وار معمولات زندگی میں لوٹ آئیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک نے وبائی مرض کے دوران 57 ممالک کی مدد کی، آج 7 صوبوں کے لیے انٹرسٹی ٹریول پابندی کو ختم کرنا ہے، 11 مئی سے مالز، باربر شاپس، کپڑے کی دکانیں کھلنا شروع ہوجائیں گی۔

    ترک صدرنے کہا کہ جامعات 15 جون سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گی، 65 سال سے زائد، 20 سال سے کم عمر شہری ویک اینڈ پر 4 گھنٹے کے لیے باہر جاسکتے ہیں۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں معمولات واپس لانے کا مرحلہ مئی، جون، جولائی پر مشتمل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ترک صدر کا عوام کو فیس ماسک مفت فراہم کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس کے باعث 3 ہزار 461 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے 68 ہزار 166 افراد صحت یاب ہوئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں کورونا مریضوں کے لیے دو نئے اسپتال بنانے اور ملک بھر میں فیس ماسک مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بڑی تعداد میں مفت فیس ماسک تقسیم کر چکی ہے اور جب تک وبا پر مکمل قابو نہیں پا لیا جاتا، شہریوں کو مفت ماسک کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل جاری رہے گا۔

  • ترک صدر مسلم ممالک کے مقبول ترین سربراہان مملکت میں سرفہرست

    ترک صدر مسلم ممالک کے مقبول ترین سربراہان مملکت میں سرفہرست

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے مقبول ترین سربراہان مملکت میں سرفہرست ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گیلپ انٹرنیشنل سروے نے دنیا بھر میں مقبول ترین سربراہان مملکت سے متعلق رپورٹ جاری کی ، جس میں پسندیدہ ترین رہنماؤں میں ترک صدر تیس فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ دنیا بھر کے رہنماؤں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

    سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایرانی صدر حسن روحانی 21 فیصد کی مقبولیت کے ساتھ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

    سروے میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل 46 فیصد مقبولیت کے ساتھ دنیا بھر کی مقبول ترین لیڈر قرار پائیں، فرانس کے صدر میکرون کا دوسرا، روسی صدر پوٹن کا تیسرا نمبر جبکہ دنیا میں 31 فیصد مقبولیت کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر اردوان دونوں ہی کی مقبولیت تیس فیصد ہے، اس طرح دونوں پانچویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977 سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال سروے میں پوری دنیا سے 50 ملکوں اور 50261 افراد کو انٹرویوز میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان  میں موجود ہیں، جہاں وہ  آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور فیصل مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کےبعدپاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے۔

    ترک صدر آج وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، عمران خان اوررجب طیب اردوان کی ملاقات کادورانیہ ایک گھنٹہ15منٹ ہوگا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی ، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب ہوگی، جس میں دفاع، ریلویز، اطلاعات، تجارت ، پوسٹل سروس سمیت دوطرفہ تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

  • ترک صدر  کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

    ترک صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال ، اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیااور مہمان کے اعزازمیں گارڈآف آنر بھی پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔

    ترک صدر کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور صدر اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترک وفدسےمصافحہ کیا۔

    دورے کے دوران دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

    ترک صدرکےدورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدےہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

    ترک صدر چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو برا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوان ہی ہیں ، جنھوں نےمسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔

  • روس سے میزائل خریداری کا معاہدہ، ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کر دیا

    روس سے میزائل خریداری کا معاہدہ، ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کر دیا

    انقرہ: روس سے میزائل خریداری کے معاہدے کے سلسلے میں ترکی پر امریکا کی جانب سے پڑنے والے دباؤ کو ترکی نے مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روس سے میزائل خریداری کے معاہدے پر ہم امریکی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔

    ترک صدر اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کے ساتھ ایس 400 میزائل سسٹمز کی خریداری ان کے ملک کی خود مختاری کا معاملہ ہے اور وہ اس بارے میں کسی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، امریکا کے شدید اعتراض کے باوجود نیٹو کا رکن ملک ترکی روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے پر مصر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایس 400 بحران کے بعد امریکا نے ترکی کے سامنے راستے بند کردئیے

    واضح رہے کہ روس ترکی کو ابتدائی طور پر ایس 400 میزائل سسٹمز میں سے 4 اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم رواں برس جولائی میں فراہم کرے گا جن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    یاد رہے کہ چار دن قبل امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا ترکی کے ساتھ ایک مشترکہ ایکشن گروپ کی تشکیل پر غور کررہا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان روس کے ایس 400 دفاعی نظام اور امریکا کے ایف 35 جنگی جہازوں کے منصوبے کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    اسلام آباد: خطے میں بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے اقدامات کے تناظر میں وزیرِ اعظم عمران خان نے آج عالمی رہنماؤں سے خصوصی رابطے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے لیے پڑوسی ملک بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے نفرت انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دوسری طرف خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔

    ذرایع کے مطابق ترک صدر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی امن کے لیے مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی، دوسری طرف وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایرانی قیادت سے بھی رابطے جاری ہیں۔

    ادھر، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو فون کر کے خطے میں جاری کشیدگی پر گفتگو کی، شیخ محمد بن زید نے وزیرِ اعظم کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کی امن کی کوششوں کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:   دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

    شیخ محمد بن زید نے عمران خان اور نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ اور رابطوں پر زور دیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد نے کہا کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیں۔