Tag: ترک صدر

  • بھارت  اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے موقف تلملا اٹھا

    بھارت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے موقف تلملا اٹھا

    نئی دہلی : اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے موقف پربھارت تلملا اٹھا اور ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری کے اجلاس میں ترک صدر کی کشمیریوں کی حمایت بھارت پربجلی بن کرگری ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے نے کہا ترکی کو دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئیے

    اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

    مزید پڑھیں : ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اٹھا دیا

    یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے ، اس لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

  • وزیراعظم کا ترک صدر کو کشمیروں کے لیے آواز اٹھانے پر خراج تحسین

    وزیراعظم کا ترک صدر کو کشمیروں کے لیے آواز اٹھانے پر خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکوں کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں میں ترک صدر کو کشمیروں کے لیے آواز اٹھانے پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر ترک صدر کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترکوں کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔

  • ترکی مخالف قوتوں کے آگے سر جھکانے والا ملک نہیں، رجب طیب اردگان

    ترکی مخالف قوتوں کے آگے سر جھکانے والا ملک نہیں، رجب طیب اردگان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی بیرون دھمکیوں کے آگے سر جھکانے والا ملک نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کنونشن سینٹر میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے اور مخالف قوتوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ترکی کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔

    رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم کے طویل ترین ساحلی علاقے کا حامل ہے جسے بیرونی طاقتوں کے ذریعے محدود کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بچکانہ حرکات کے سامنے اپنے حقوق کا جائز دفاع کرتے ہوئے ایک مدبر ریاست کا منظر بخوبی پیش کیا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو نشانہ بنانے والوں کو اب خون کے ہر قطرے کا حساب دینا پڑ رہا ہے، جس طرح ہم نے پیاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کے جتھوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی طرح ہمارے شہروں میں روپوش ان کے ساتھیوں کو بھی کیفر دار تک پہنچا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بحیرہ اسود میں تاریخ کی سب سے بڑی گیس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیرہ اسود سے 320 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، 2023 میں قدرتی گیس کے ان ذخائر سے قوم کو فراہمی شروع کریں گے۔

  • ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے

    ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے

    انقرہ: ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے بحیرہ اسود میں تاریخ کی سب سے بڑی گیس دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ بحیرہ اسود سے 320 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، 2023 میں قدرتی گیس کے ان ذخائر سے قوم کو فراہمی شروع کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل ترک صدر نے قوم کو خوش خبری دینے کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ یہ توانائی پر انحصار کرنے والے ملک کو نئے دور میں داخل کر دے گی۔

    یہ ذرایع قابل استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی تو ترکی، جسے توانائی کی مہنگی درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے، کو بڑی سہولت مل جائے گی، اور معیشت بھی مستحکم ہو جائے گی۔

    ترکی کا ڈرلنگ کرنے والا بحری جہاز فاتح گزشتہ ایک ماہ سے مغربی بحیرہ اسود میں ٹونا وَن سیکٹر میں گیس تلاش کرنے کے لیے آپریشن کر رہا تھا، یہ سیکٹر اس جگہ سے قریب ہے جہاں رومانیہ کو بھی گیس کے ذخائر ملے تھے۔

    یہ دریافت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب مشرقی بحیرہ روم میں متنازع پانیوں میں ترکی اور یونان کے مابین تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔

    ترکی کی طرف سے سمندر کی نیچے تیل اور گیس کے امکانی ذخائر کی تلاش کے لیے ایک ریسرچ جہاز بھیجنے کے بعد یونانی اور ترکی جنگی بحری جہاز ایک دوسرے کا سایہ بن کر رہنے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کو توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایران، عراق اور روس پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

  • جمعے کے دن ترک صدر کون سا بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

    جمعے کے دن ترک صدر کون سا بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کے لیے ایک بڑی خبر ہے جس کا اعلان بروز جمعہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان جمعے کو ایک اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر میں یہ خبر ابھی دے دوں تو ہم اپنا جوش وخروش کھو دیں گے، لہذا مجھے لگتا ہے ابھی یہ خبر دینے کا درست وقت نہیں ہے۔

    ترک ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اس رواں ہفتے کے آخر میں مشرقی بحیرہ روم میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت کا اعلان کرے گا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق ترک صدر گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کریں گے۔ترکی پہلے ہی ڈرلنگ جہاز کونی روانہ کرچکا ہے، عملے میں 35 افراد شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے چوتھا بحری جہاز بھی روانہ کرنے والے ہیں، 2 ڈرلنگ اور ایک زلزلہ کے اثرات کا جائزہ لینے والے بحری جہاز کی کارروائیوں کے بعد اب اورچ رئیس سسمک ریسرچ بحری جہاز بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

    فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کو جاری رکھے گا، ہم اپنی سمندری حدود اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اجازت دینے والے مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھیں گے۔

  • ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فون کر کے کہا ہے کہ ترکی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کر کے بقر عید کی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کرونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    صدر عارف علوی نے فون پر گفتگو کے دوران کرونا کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کو سراہا، صدر مملکت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی اور خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے والے بھارتی مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔

    ترک صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

    صدر مملکت نے ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ بھارتی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، کرونا بحران کے باوجود قابض حکومتوں کے فلسطین اور کشمیر میں مظالم جاری ہیں۔

    ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دریں اثنا، ترک صدر نے عارف علوی کو کرونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔

  • ترک صدر 24 جولائی کو  نمازِ جمعہ آیا صوفیہ مسجد میں ادا کریں گے

    ترک صدر 24 جولائی کو نمازِ جمعہ آیا صوفیہ مسجد میں ادا کریں گے

    استنبول : مسجد کی تیاری کا جائزہ لینے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ” آیا صوفیہ’ کا دورہ کیا، آیا صوفیہ مسجد میں24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی اور ترک صدر بھی نمازِ جمعہ آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد ترک رجب طیب اردوان آیا صوفیہ پہنچ گئے اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

    اس دوران حکام نےترک صدر کو بریفنگ بھی دی جبکی انھوں نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔

    آیا صوفیہ مسجد میں چوبیس جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی اور ترک صدر بھی نمازِ جمعہ آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

    خیال رہے کہ ترک عدالت نے استنبول کے تاریخی ورثے آیا صوفیہ کی میوزیم حیثیت ختم کرتے ہوئے مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

    اس تاریخی عمارت کو 1934 میں ترک سیکولر ریاست کی بنیاد رکھنے والے حکمران کمال اتاترک نے اپنے دورے اقتدار کی ایک دہائی کے بعد میوزیم بنا دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا تھا۔

    بعد ازاں خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب آیاصوفیہ ایک میوزیم نہیں کہلائےگا، آیاصوفیہ کومیوزیم میں تبدیل کرناایک بہت بڑی غلطی تھی مگر اب وقت آگیا ہے کہ آیاصوفیہ کی حیثیت کوتبدیل کر کےمسجدبنا دیا جائے۔

  • ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا

    ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے  15صوبوں میں ویک اینڈ پر کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک کے 15 شہروں میں دوبارہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا اطلاق ہفتے اور اتوار کو نہیں ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق عوامی ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر نے ویک اینڈ پر کرفیو کے نفاذ کو منسوخ کردیا۔ ترک شہر استنبول، انقرہ اور اسمر سمیت 15 اہم شہر ہیں جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ممکن ہے۔

    البتہ کرفیو کا اطلاع ویک اینڈ پر نہیں ہوگا۔ رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویک اینڈ پر کرفیو کے فیصلے کو منسوخ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2ماہ سے زائد عرصے کے بعد معمول کی زندگی بحال کررہے ہیں، ویک اینڈ پر 15صوبوں میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

    تاہم ترک حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ترکی میں روزانہ کی بنیاد پر 700 سے 1000 کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ترکی میں اب تک کروناوائرس سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ 4 ہزار افراد کی موت واقع ہوئی۔

  • پاکستانی آرٹسٹ کا ترک صدر کیلئے خوبصورت تحفہ

    پاکستانی آرٹسٹ کا ترک صدر کیلئے خوبصورت تحفہ

    لاہور : پاکستانی آرٹسٹ  وقاص احمد نے ترک صدر کیلئے خوبصورت پورٹریٹ کا تحفہ تیار کرلیا اور کہا طیب اردوان ایک عظیم ماں کا عظیم بیٹا ہے، ان کی ٹیم سےرابطےمیں ہوں، پورٹریٹ تحفے میں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد نے ترک صدر کا والدہ کےہمراہ خوبصورت پورٹریٹ تیارکرلیا، وقاص احمد کا تیار کردہ خصوصی پورٹریٹ ترک صدر کو بھجوایا جائے گا۔

    وقاص احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ طیب اردوان ایک عظیم ماں کا عظیم بیٹا ہے، ان کی ٹیم سے رابطے میں ہوں، پورٹریٹ تحفے میں دوں گا، طیب اردوان آج کے دور کے عظیم مسلم لیڈر اور پسندیدہ سیاسی رہنما ہیں۔

    اس سے قبل وقاص احمدترک صدرسےملاقات میں ان کاپورٹریٹ تیارکرچکےہیں جبکہ مصورہ رابعہ ذاکر نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شان دار پورٹریٹ تیار کیا تھا۔

    واضح رہے وقاص احمدصدرمملکت،وزیراعظم عمران خان،مہاتیرمحمد کے پورٹریٹ بھی تیارکر چکے ہیں، وقاص شائق نے پنسل ورک سے امیر قطر کی پورٹریٹ بنائی تھی ، وقاص شائق نے چارکول اسٹک سے تیار پورٹریٹ میں رنگ بھرے ہیں اور امیرقطر کی 4 فٹ بائی 5فٹ سائز کی پورٹریٹ تیار کی تھی۔

    اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں انھیں گولڈ پلیٹڈ بندوق اور پینسل سے تیار کردہ پورٹریٹ کا تحفہ پیش کیا تھا۔

  • ترک صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی، وزیراعظم

    ترک صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔


    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مودی کی نسل پرست ہندوسرکار مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے، افسوس مسلم دنیا سے چند آوازیں مظالم کی مذمت کر رہی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کےخلاف مغرب سے آواز بلند ہو رہی ہیں۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بعد اب اترپردیش میں بھی مسلمان محفوظ نہ رہے، انتہا پسندوں نے اتر پردیش کے شہر بلند میں دو مسلم نوجوانوں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

    بھارت: معمولی تنازع پر بھارتی شہریوں کے ہاتھوں مسلمان قتل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں سڑک پر معمولی تنازع پر بھارتی درندہ صفت شہریوں نے مسلمان شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔