Tag: ترک وزیراعظم

  • دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا،ترک وزیراعظم

    دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا،ترک وزیراعظم

    انقرہ : ترک وزیراعظم بن علی ریلدرم کا کہنا ہے کہ ان کی فوج کے حامی شامی باغیوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کا شام اور ترکی کی سرحدی علاقے سے خاتمہ ہوگیا ہے.اس پیش رفت سے داعش تک نہ تو ہتھیار پہنچ سکیں گے اور نہ ہی جنگجو اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے.

    ترک وزیراعظم نے ترک فوج کی کامیابی کا اعلان اتوار کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کیا.ان کا کہنا تھا کہ ’ خدا کا شکر ہے، اعزاز سے جرابلس تک، ہمارا شام کے ساتھ 91 کلومیٹر طویل بارڈر مکمل طور پر محفوظ ہو گیا ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو سرحد سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،وہ جا چکی ہیں.

    *ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    یاد رہے گزشتہ دنوں شام میں ترکی کے ایک درجن کے قریب ٹینک سرحد عبور کر کے شامی قصبے جرابلس میں داخل ہو گئےتھے جس کے بعد جرابلس میں داعش اور کرد جنگجوؤں کے 70اہذاف کو نشانہ بنایا گیا تھا.

    ترک فوج کے مطابق آرٹلری اور راکٹ لانچرز سے 224 راکٹ داغے گئے جبکہ ترک فضائیہ نے بمباری بھی کی اورجرابلس کے علاقے میں 70 اہداف کو تباہ کر دیا.

    واضح رہے ترک صدر رجب طیب ادگان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد دولت اسلامیہ کو نشانہ بنانا ہے.

  • انقرہ: فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیا،ترک صدر

    انقرہ: فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیا،ترک صدر

    انقرہ : ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترک فوج سےسازشی عناصرکاخاتمہ کردیاگیاہے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےبعد ذمہ داروں کےخلاف کارروائی جاری ہے،ترک صدررجب طیب اردگان کاکہناہےکہ فوج سےسازشی عناصر کاخاتمہ کردیاگیاہے.

    ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات پر تنقیدکرنےوالےمغربی ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےترک صدر نےکہاکہ مغربی ممالک کریک ڈاؤن پر تنقید کےبجائےاپنےکام سے کام رکھیں.

    دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کاکہناہےکہ ترک فوج سےگولن تحریک سے وابستہ عناصر کا صفایاکردیاگیاہے.

    یاد رہےکہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کا الزام امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیاتھا.

    *گولن کی فوجی بغاوت کی سرپرستی کے الزام کی سختی سے تردید

    ترک صدر نے اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بغاوت کے پیچھے فکری طور پر ان کا ہاتھ ہے،ان کا کہنا تھا کہ فوجی بغاوت کرنے والے باغی گولن کی تعلیمات سے متاثر تھے اور پنسلوانیا سے ہدایات لے رہے تھے.

    *طیب اردگان کا اوباما کو فون،فتح گولن کی حوالگی کا مطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوںترکی کے صدر طیب اردگان نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کو فون کیا تھا اور کہا کہ ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے یا مقدمہ چلایا جائے

    *ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں ماہ 16 جولائی کو ترکی میں فوج کے باغی گروہ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی،عوام سڑکوں پر نکل کر ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے جبکہ ترک فوج کے باغی ٹولے نے باسفورس پل پر ہتھیار ڈال دیے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا.

  • انقرہ :  آرمی ہیلی کاپٹرخراب موسم کےباعث گرکرتباہ،7افرادجاں بحق

    انقرہ : آرمی ہیلی کاپٹرخراب موسم کےباعث گرکرتباہ،7افرادجاں بحق

    انقرہ : آرمی ہیلی کاپٹر خراب موسم کےباعث شمال مشرقی ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں گر کر تباہ،حادثے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر خراب موسم کےباعث شمال مشرقی ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں گر کر تباہ،ہیلی کاپٹر میں فوجی افسران کی بیویاں اور بچے بھی موجود تھے،حادثے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے.

    ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کےمطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا.

    ہیلی کاپٹر میں آٹھ اعلیٰ فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ سمیت پندرہ مسافر سوار تھے،ابھی تک مرنےوالوں کی شناخت نہیں ہوسکی.

    آرمی ہیلی کاپٹر میں ایک بریگیڈیرجنرل،کرنل،دو میجر بھی موجود تھے،حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں.

  • داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    قبرص: ترکی نے بھی غیرملکی جنگجووں اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    قبرص میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داود اولو کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے عراق اور شام کی طرح ترکی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، ملک اور قوم کے مفاد میں رہتے ہوئے ترکی نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے امریکی صدر باراک اوباما کے اعلان کے بعد عراق اور شام میں موجود شدت پسند گروپ داعش کے اہم ٹھکانوں پر حملے شروع کردئیے گئے ہیں۔

    شدت پسندوں گروپ کے خلاف حملوں میں دنیا کے تیس ممالک امریکا کے ساتھ ہیں۔

  • ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اسلام آباد میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
           

  • پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور ترک وزیراعظم نے دو طرفہ تجارت میں توسیع کے مواقع پر کھل کر بات کی۔

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    نواز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی کے تاجر پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، ترک تاجروں کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا، اور مستقبل میں پاک ترک تعلقات کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

      ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔
       

  • ترک وزیراعظم طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ترک وزیراعظم طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ترک وزیراعظم طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ ترک وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یو پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ ترک وزیراعظم اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستان میں اپنے ہم منصب میاں نوا شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین سےملاقاتیں کریں گے۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور تعمیر و ترقی سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی مختلف یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ اور چالیس رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ رات گئے جب لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےصوبائی وزرا اور اسپیکر پنجاب ااسمبلی رانا اقبال کے ہمراہ انکا شاندار استقبال کیا۔

    اس موقع پر انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترک وزیراعظم کی آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ترکی کے وزیراعظم کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ترک وزیر اعظم پہلا روز لاہور جبکہ دوسرا روز اسلام آباد میں گذاریں گے، اس دوران وہ پاک ترک بزنس فارم سے بھی خطاب کریں گے۔جبکہ آج دوپہر ترک وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائیگا۔