Tag: ترک وزیرخارجہ

  • آرمی چیف  سے ترکیہ کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات میں تاریخی ،ثقافتی،مذہبی رشتوں پرقائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جانب سےتاریخی،ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ نے خطےمیں امن و استحکام برقرار رکھنےمیں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    خیال رہے گذشتہ روز ترکیہ کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے ، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمدنسیم وڑائچ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارسے بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

    دورے کے دوران پاک ترک وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کاجائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گا۔

  • شاہ محمودقریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار

    شاہ محمودقریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اورعالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے  رجحان پرتشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات،باہمی دلچسپی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزرائے خارجہ نے پاکستان،ترکی کےمابین دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پرجلد عملدرآمدکویقینی بنانےپرزور دیا۔

    شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سےخطےکودرپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

    وزیرخارجہ نےا فغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کےمابین نقطہ نظرمیں مماثلت خوش آئند ہے۔

    وزرائےخارجہ نےعالمی سطح پر اسلاموفوبیاکےبڑھتےہوئےرجحان پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدارکےتحفظ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

  • ترک وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    ترک وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو 3روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ، ان کا دورہ 12جنوری سے14جنوری تک ہوگا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ آئے گا۔

    ترک وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سےملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ میں باہمی تعلقات،خطےکی صورتحال پربات ہوگی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال سےترک وزیرخارجہ کایہ تیسرادورہ ہوگا، اس سے قبل ترک وزیر خارجہ کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم وہ ارا باخ تنازعات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔

    خیال رہے ترک وزیر خارجہ کی آمد کے دوران آذر بائیجان کے وزیر خارجہ بھی پہنچیں گے، آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تینوں وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس منعقد کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میںوزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہرپر تشویش کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا  تھاکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت، انتہاپسندی کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔

  • شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، میولوت چاوش اولو نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیرخارجہ سے تعزیت کی۔

    وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود نے اپنے ترک ہم منصب کو عراقی وزیرخارجہ سے رابطے سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات سے مطلع کیا، وزیرخارجہ نے اپنے آئندہ دورہ ایران، سعودی عرب اور امریکا سے بھی ترک وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

    ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے اسحاق آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ خان اور امام مسجد سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، دھماکا مغرب کی نماز کے دوران ہوا تھا۔

  • ترکی کے وزیرخارجہ دوروزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    ترکی کے وزیرخارجہ دوروزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

    ترکی کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران صدر رجب طیب اردگان کا اہم پیغام وزیراعظم عمران خان کو پہنچائیں گے اور پاکستان کے نئے صدرمملکت عارف علوی کو ترک صدر اور اپنی جانب سے مبارکباد بھی پیش کریں گے۔

    مولود چاوش اوغلو پاکستان کے ساتھ تعلقات نئی حکومت کے دور میں بھی اسی جوش وجذبے سے جاری رکھنے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ترک صدر کا پیغام پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔

    ترکی کے وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر وزارت خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔

    وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھے وزیرخارجہ ہیں جو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں۔

  • جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ

    جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ

    انقرہ : ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض الملکی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ٹرمپ کی امداد بند کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کوتسلیم کرانے کیلئے امریکی دھمکیاں اور دباؤ کو کوئی بھی ریاست کو قبول نہیں کریگی۔

    ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، اسی لیے وہ ٹھیک ہے لیکن اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلے گا۔


    مزید پڑھیں : یروشلم کےحق میں ووٹ نہ دیا تو امداد بند کردیں گے، ٹرمپ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اربوں ڈالر کی امداد دیتا ہے، جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گی، ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ ترک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ ہوگئے،مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ترک صدر، وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔


    خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔

    خواجہ آصف نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


    افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس سے قبل چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے خارجہ پالیسی کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترک وزیرخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    ترک وزیرخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے، ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ اوغلان کے ادارے ہر ملک کے لیے خطرہ ہیں، امید ہے پاکستان اس سلسلے میں اقدامات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزاور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

    nawaz-post-1

    وزیراعظم نے ترک وزیرخارجہ کو بغاوت ناکام بنانے پرمبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی قریبی دوست ہیں ،دونوں ممالک مشترکہ ثقافت ،مذہب اور اقدارسے جڑے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے ترکی کی حمایت کے مشکور ہیں، ملاقات میں استنبول تک سڑک پر بھی بات ہوئی۔

    nawaz-post-2

    ترک وزیرخارجہ نے سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم ہر اس ملک کے لیے خطرہ ہے جہاں اس کی موجودگی ہے۔

    مولود اوغلو نےکہا کہ ماضی میں گولن کی حمایت کی لیکن ہم نہیں جانتے تھے کہ ان کا خفیہ ایجنڈا تھا اور وہ اس قسم کی کوششوں سے ترکی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

    ترک حکومت کا دعوٰی ہے کہ حالیہ بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کی تنظیم کا ہاتھ تھا، ترکی چاہتا ہے کہ دنیا بھرمیں گولن کےادارے بند ہوجائیں۔

     

  • اسلام آباد : پاکستان اور ترکی یکساں دہشت گردی کا شکار ہیں،ترک وزیرخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکی یکساں دہشت گردی کا شکار ہیں،ترک وزیرخارجہ

    اسلام آباد : ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی،ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی دونوں ممالک یکساں دہشت گردی کا شکار ہیں.

    تفصیلات کے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز ست ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی،جس کےبعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنانا جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی،افغانستان میں امن سے متعلق ترکی اور پاکستان کے خیالات یکساں ہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دوستی کو اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنا چاہیے.

    اس موقع پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم ہے،اس تنظیم نے تعلیمی اداروں اور دیگر شکلوں میں اپنا جال پھیلا رکھا ہے.

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ پاکستان یہ دوسرا گھر ہے اور یہاں آکر بے انتہا خوشی ہوتی ہے پاکستانی عوام اور حکومت نے بغاوت کچلنے کےلیے ہمارا بھرپور ساتھ دیا.

    ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ہر شعبے میں ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کی جانب سے فتح اللہ گولن کی تنظیم سے متعلقہ اداروں کی بندش کے مطالبے پر پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا تھا کہ ’ہم ان سکولوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ترک حکام سے رابطے میں ہیں.

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بات پر زیادہ غور ہو رہا ہےکہ ترکی ایسی کوئی تنظیم یا ادارہ تجویز کرے جو ان سکولوں اور کالجوں کا انتظام سنبھال لے۔‘

  • انقرہ : فوجی بغاوت کے بعد امریکا اورترکی کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ

    انقرہ : فوجی بغاوت کے بعد امریکا اورترکی کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ

    انقرہ :امریکا کا کہنا ہےکہ ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ بالکل غلط اور باہمی تعلقات کےلیے نقصان دہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بغاوت کچلنے کے بعد ترک حکومت کی جانب سے امریکا کو مورد الزام ٹھہرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے اس طرح کا بیان آناقابل افسوس ہے.

    امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس قسم کے الزامات نیٹو کے 2 اہم رکن ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے،انہوں نےترکی میں جلد قیام امن اور حالات کے کنٹرول میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک عوام اور حکومت تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی بغاوت کی سازش کی تحقیقات کے دوران آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے.

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا ترکی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی تحقیقات میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے مگر امریکا کو فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث قرار دینے کے بیانات اور اشارے جھوٹ پر مبنی ہیں تاہم امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے.

    واضح رہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنائے جانے کے بعد ترک حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ فوجی بغاوت کی سازش کو امریکا میں مقیم جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں.