Tag: ترک وزیر خارجہ میولت چاؤش اولو

  • بھارتی دراندازی : ترک حکومت کی پاکستان کو  مکمل تعاون کی یقین دہانی

    بھارتی دراندازی : ترک حکومت کی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : بھارت کی دراندازی پر ترک حکومت نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان امن پسند ہے لیکن سالمیت اور  وقار پر  سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولت چاؤش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کی دراندازی اور خطے میں امن کی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ہے لیکن سالمیت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، بھارت کی جارحیت کےخلاف دفاع کامکمل حق رکھتے ہیں۔

    ترک وزیر خارجہ نے اپنی حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    یاد رہے گذشتہ روز شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کو خط لکھا تھا ، جس میں کہا تھابھارتی طیاروں نے آج صبح ایل اوسی کی خلاف ورزی کی ، بھارت کی دراندازی پاکستان کےخلاف جارحیت ہے ، جس سےخطےمیں امن وسلامتی کیلئےسنگین خطرات ہیں، بھارت کی جانب سےدھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی دراندازی پاکستان کے خلاف جارحیت ہے، شاہ محمود کا انتونیوگوتریس کو خط

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنےدفاع میں مناسب کارروائی کرنےکاحق رکھتاہے، سلامتی کونسل بھارتی جارحانہ اقدامات کوفوری رکوائے۔

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی ڈاکٹریوسف احمدالعثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا دونوں رہنماؤں کےدرمیان خطےمیں امن وامان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کواوآئی سی اجلاس میں مدعوکرنے پر شدید احتجاج کیا اورکہا ان حالات میں بھارت کواوآئی سی اجلاس میں مدعوکرناہمیں گوارا نہیں، اوآئی سی،پاکستان کیخلاف اس بھارتی جارحیت کی مذمت کرے۔

    واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔