Tag: ترک ڈراما

  • ’ارطغرل غازی‘ سے حقیقی زندگی میں بھی دھوکا کرنا مہنگا پڑ گیا

    ’ارطغرل غازی‘ سے حقیقی زندگی میں بھی دھوکا کرنا مہنگا پڑ گیا

    لاہور: ’ارطغرل غازی‘ سے حقیقی زندگی میں بھی دھوکا کرنا مہنگا پڑ گیا، کاشف ضمیر کو ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ترکی ڈراما سیریل اطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان سے حقیقی زندگی میں بھی دھوکا کرنا ایک پاکستانی شہری کو نہایت مہنگا پڑ گیا ہے۔

    انگین آلتان کو پاکستان بلا کر دھوکا کرنے والے کاشف ضمیر کو لاہور کی مقامی عدالت نے فراڈ کے الزام میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔

    ملزم کاشف ضمیر کو سی آئی اے پولیس نے کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہٰی کی عدالت میں پیش کیا تھا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو ملزم نے ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8 کروڑ روپے کا جعلی چیک دے دیا، جس کے بعد انگین آلتان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

    سی آئی اے پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ انگین آلتان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لہٰذا تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔

    فراڈ کے ایک اور مقدمے میں عدالت نے کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کیس کی سماعت کے بعد پولیس کی استدعا پر ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: ’بمسی بے‘

    وزیر اعظم عمران خان کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: ’بمسی بے‘

    اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ میولت چاو اشولو کے 3 روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل ارطغرل کے اداکاروں نورتین سومیز اور ایبرک پیکان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    ڈراما ارطغرل میں’بمسی بے‘ کا کردار نبھانے والے نورتین سومیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ڈرامے کی تشکیل اور چیز ہے، جب ناظرین اور حکومتیں تعریف کریں تو بڑا اعزاز ہے، پاکستان کے وزیر اعظم کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    اداکار نورتین سومیز نے کہا پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں، پاکستان میں مختلف پروگرامز خصوصاً سفرنامہ میں بہت دل چسپی ہے، لاہور بہت پسند ہے، آئندہ جب بھی پاکستان آیا وہاں جاؤں گا۔

    ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی خواہش ہے، ارطغرل ڈراما انتہائی پیچیدہ اور مشکل منصوبہ تھا لیکن توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔

    ارطغرل ڈرامے میں ’آرتک بے‘ کا کردار نبھانے والے اداکار ایبرک پیکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں بچپن سے سنتا تھا پاکستان ترکی برادر ممالک ہیں، پاکستان آ کر سوچ سے زیادہ محبت ملی، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ ہے، ہم بھائی ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے۔

    ترک اداکار نے کہا پاکستان کی طرح ارطغرل ڈراما ترکی میں بھی مقبول ہے، اس ڈرامے سے نوجوانوں کو تاریخ میں دل چسپی پیدا ہوئی، کسی بھی ڈرامے یا منصوبے کی کامیابی کے لیے ابتدائی محنت انتہائی اہم ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ مشہور تاریخی ڈراما سیریل ارطغرل غازی میں کردار نبھانے والے ترک اداکار ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں، ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اسلام آباد میں سہ ملکی مذاکرات کے سلسلے میں ہے۔

  • ارطغرل غازی کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب

    ارطغرل غازی کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب

    لاہور: سلطنت عثمانیہ کے اہم کردار ارطغرل غازی کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عظیم عثمانی سلطنت کے قیام کی بنیاد رکھنے والے ہیرو کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب کر دیا گیا، جسے دیکھنے دور دور سے لوگ آنے لگے۔

    لاہور سے الفت مغل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عظیم سلطنت عثمانیہ کے ہیرو ارطغرل غازی کی جرات و بہادری اور جواں مردی کے کردار کو ڈراما سیریل ارطغرل سے بے پناہ شہرت ملی ہے، ان کے کردار سے متاثر ہو کر لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

    سلطنت عثمانیہ کی فتوحات کی بنیاد رکھنے والے ہیرو کے مجسمے کو دیکھنے دور دور سے لوگ پہنچ رہے ہیں، نوجوان نسل ارطغرل کے مجسمے اور ان کی تاریخ میں خاص دل چسپی لے رہی ہے، سوسائٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو امت کے تاب ناک ماضی سے آگاہ رکھنے کے لیے مجسمہ نصب کیا گیا۔

    طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی ماڈل سے ارطغرل کی حلیمہ نے معذرت کرلی

    انھوں نے بتایا کہ مقصد عظیم ہو تو کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی آنے والی نسلیں ایسے کرداروں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اس تاریخی ڈراما سیریل نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے، پی ٹی وی سے اسے اردو میں پیش کیا جا رہا ہے، پاکستان میں ڈرامے اور اس کے کرداروں کی مقبولیت کی گونج ترکی میں موجود ان اداکاروں تک بھی پہنچ چکی ہے جنھوں نے یہ لازوال کردار ادا کیے۔

    ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ اور ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے فن کاروں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا تھا، انھوں نے کراچی میں طیارہ حادثے پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا، اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی ماڈل زارا عابد کے انتقال پر مرکزی کردار حلیمہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔