Tag: تریپتی دیمری

  • شاہ رخ خان جیسا جیون ساتھی چاہتی ہوں، تریپتی دیمری

    شاہ رخ خان جیسا جیون ساتھی چاہتی ہوں، تریپتی دیمری

    بالی ووڈ کی شوخ و چنچنل اداکارہ تریپتی دیمری نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں شاہ رخ خان جیسے شریک سفر کی خواہش رکھتی ہیں۔

    بیڈ نیوز کی اداکارہ نے حال ہی میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آئے جو شاہ رخ خان کے اس کردار سے ملتا جلتا ہو جو انھوں نے فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں نبھایا تھا۔

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ شاہ رخ خان کی یہ رومانوی کامیڈی فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں کہ اس میں محبت کو بہت ہی خالص انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں فلموں والی رومانٹک ہوں، مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ‘کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں ایک معصومیت ہے، اس فلم میں جو بھی پیار تھا شاہ رخ خان سر کو وہ بہت خالص تھا۔

    میرے خیال میں کسی بھی شخص سی اسی طرح کی محبت چاہتی ہوں، مجھے اسی طرح کا بندہ چاہیے، تاہم آپ کو ہمیشہ ایسا شخص نہیں ملتا جو آپ کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔

    اس سے قبل تریپتی دیمری نے یہ بھی کہا تھا کہ ہدایت کار انیس بزمی کی فلم بھول بھولیاں 3 میں کام کا موقع ملنا ایسا ہی تھا جیسے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہو۔

    تریپتی دیمری نے کارتک آریان اور ودیا بالن کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا جبکہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

    خیال رہے کہ اینیمل کی اداکارہ اس وقت بالی ووڈ کی ان حسیناؤں میں شامل ہیں جنھیں انٹرنیٹ پر کافی سرچ کیا جارہا ہے جبکہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی حالیہ فلم بیڈ نیوز میں بھی ان کی پرفارمنس نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔

  • تریپتی دیمری کو اب تک کس بات کا یقین نہیں آرہا؟

    تریپتی دیمری کو اب تک کس بات کا یقین نہیں آرہا؟

    تریپتی دیمری نے کہا ہے کہ ہدایت کار انیس بزمی کی فلم بھول بھولیاں 3 میں کام کا موقع ملنا ایسا ہی جیسے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے حالیہ انٹرایکشن میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں جب مجھے بھول بھولیاں 3 کے لیے رول آفر کیا گیا تو یقین ہی نہیں آیا یہ میرے لیے ایسا تھا کہ جیسے میرا کوئی خواب مکمل ہوگیا ہو۔

    اس کے ساتھ ہی تریپتی دیمری نے کارتک آریان اور ودیا بالن کے لیے اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جبکہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

    تریپتی دیمری نے بتایا کہ جب انھوں نے بھول بھولیاں 3 کے سیٹ پر ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کو دیکھا تو یہ ان کے کافی خاص لمحہ تھا کیوں کہ وہ ان سے بہت متاثر ہیں۔

    بیڈ نیوز کی اداکارہ نے نے ہدایت کار انیس بزمی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تفریح سے بھرپور فلم بنائی ہے جو لوگوں کا دھیان نہیں بٹنے دے گی۔

    خیال رہے کہ اینیمل کی اداکارہ اس وقت بالی ووڈ کی ان حسیناؤں میں شامل ہیں جنھیں انٹرنیٹ پر کافی سرچ کیا جارہا ہے جبکہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی حالیہ فلم بیڈ نیوز میں بھی ان کی پرفارمنس نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔

  • تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینیمل کی  اداکارہتریپتی دیمری نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سوئزرلیند کی فضا میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویروں میں تریپتی کو سرسبز و شاداب مقامات پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ایک دلکش پس منظر بھی ہے، اپنی شاندار تصویروں کے علاوہ تریپتی نے سوئزرلینڈ کی زمین دلکش تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

    دریں اثنا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تریپتی نے سبزوں میں ٹہلتے ہوئے خود کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر  لکھا ’ہر دن کا آغاز شکر گزار دل سے کریں‘۔

    بھارتی اداکاری نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد  اداکارہ تریپتی کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے، فلم نے اب تک دنیا بھر سے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

  • رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    اینیمل کی ساتھی اداکارہ تریپتی دیمری کی جانب سے رنبیر کپور کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب تک فلم صرف بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ مرکزی کردار میں ساؤتھ کی مشہور ایکٹریس رشمیکا مندانہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    تاہم فلم میں رنبیر کپور کا تیپتی دیمری (زویا) کے ساتھ بھی افیئر دکھایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تریپتی والہانہ انداز میں رنبیر کپور کو گھورے جاررہی ہیں۔

    انیمیل کی اداکارہ نے اس حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اسکریننگ پر تھے اور ان کو پوری کاسٹ کا شوٹ کرنا تھا اس لیے پوری کاسٹ ہی موجود تھی۔ اس دوران رنبیر بالکل میرے سامنے تھے اور کسی سے گفتگو کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی کے سامنے کسی دوسرے انسان سے گفتگو کرتا ہے تو سامنے موجود شخص اس کی طرف دیکھتا ہی ہے تو میں بھی اسی طرح رنبیر کو دیکھ رہی تھی بلکہ میں اس دوران کافی نروس بھی تھی۔

    تریپتی نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مجھے میرے والد کی کال آئی اور انھوں نے کہا کہ تم کافی نروس لگ رہی تھی کیوں کہ تم اپنے ہاتھ مسل رہی تھی اور تم ایسا تب ہی کرتی ہو جب نروس ہوتی ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی فلم پانچ سال بعد ریلیز ہورہی تھی اس وجہ سے میں نروس تھی اور مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کہاں دیکھ رہی ہوں۔