Tag: تسبیح

  • ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

    ملتان: ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ ٹوپی اور تسبیح کی خریداری میں مصروف ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ٹوپی اور تسبیح کا کاروبار بھی اچھا ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں رحمتوں اور فضیلتوں والے بابرکت مہینے میں ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں شہری خوب صورت ٹوپی اور تسبیح کی خریداری کر رہے ہیں۔

    رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جس میں ہر شخص زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کرتا ہے، مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری بھی اسی تیاری کا حصہ ہے۔

    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری کرتی دکھائی دیتی ہے، اس مہینے میں ٹوپی تسبیح کی ڈیمانڈ میں اضافے پر دکان دار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری طرف رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کو بھی پر لگ گئے ہیں، اور ملک کے مختلف شہروں میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔

    رمضان کیلنڈر 2025: پاکستان میں آج سحری اور افطار کا وقت

  • گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    لاہور: ہاتھ میں ڈنڈا اٹھانے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے عدالت میں پیش ہوا ۔چند دن کی جیل نے اس کا مزاج بدل دیا، ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے پیشی پرآیا۔

    عدالت نے چودہ اکتوبر کو گلوبٹ کوڈنڈےسمیت طلب کرلیا۔ہاتھ میں تسبیح سینے پر قومی پرچم کا بیج سجائے گلو بٹ  نئے انداز سے عدالت میں پیشی پر حاضر ہوا۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کا ڈنڈوں سے حشر نشر کرنے والا گلو بٹ لاہورکی عدالت میں پیشی پر آیا تو اُس کے سینے پر قومی پرچم کا بیج سجا تھا اور موصوف تسبیح پکڑے ورد بھی کرتے رہے۔

    ایسےلگا کہ چند دن کی جیل نےگلو بٹ کے کافی کَس بل نکال دیئے ہیں، پیشی کے بعد گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے عقبی دروازے سےنکالاگیا، اور وہ میڈیا سے بچتا بچاتا کسی سے بات کئے بغیر سفید گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔