Tag: تسلیم کرنے سے انکار

  • رانا ثناءاللہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار

    رانا ثناءاللہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار

    لاہور : ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد تفتیش ازسرنو شروع نہیں کی جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اس وقت فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد تفتیش ازسرنو شروع نہیں کی جا سکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ استغاثہ میں نامزد ایک سو چوبیس افراد میں سے اکثریت اپنا بیان جمع کرا چکی ہے، سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کو نئی جے آئی ٹی بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی وجہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ن لیگ سے عناد ہے۔

    خیال رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے سابق وزیرقانون راناثنا اللہ کو آج طلب کررکھا تھا اور انھیں ساڑھے 10بجے پیش ہونے کا نوٹس بھیجاگیاتھا لیکن وہ حال جےآئی ٹی کےروبروپیش نہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    یاد رہے 19 نومبر 2018 کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور 5 دسمبر کو حکومت کی جانب سے کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرانے پر سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی تھی۔

    بعد ازاں 3 جنوری 2019 کو محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ہیں۔

    واضح رہے جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کے کمیشن کو تسلیم کرنے سے انکار

    اسرائیل کا اقوام متحدہ کے کمیشن کو تسلیم کرنے سے انکار

    غزہ: اقوام متحدہ کے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے قائم کئے گئے کمیشن کو اسرائیل نے کینگرو کمیشن قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے سربراہ اسرائیل مخالف ہیں اور ہر فورم پر اسرئیل کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں ۔

    خدشہ ہے کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار انہ تحقیقات کی جائیں گی، دوسری جانب حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری نے کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کی جائے اور جتنا جلدی ممکن ہوسکے ،جنگی جرائم کی تحقیقات مکمل کی جائیں۔