Tag: تسنیم اسلم

  • نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی،تسنیم اسلم کا انکشاف

    نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی،تسنیم اسلم کا انکشاف

    اسلام آباد: سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے تہلکہ خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ شریف خاندان بھارت کا حامی تھا،شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید بزنس تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے جو بھی رہنما نئی دہلی جاتا ہے حریت قیادت سے ملتا ہے، نوازشریف مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیریوں سے نہیں ملے۔

    سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف دور میں دفترخارجہ کو ہدایت تھی بھارت اور کلبھوشن کا نام نہیں لینا، بھارت بلوچستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے اسکا ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔

    تسنیم اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کا فائدہ نوازشریف کو ہوا ہو یا نہیں پاکستان کو نہیں ہوا، ہم نے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

  • القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا،امریکیوں کوحقیقت وقت کےساتھ بتانا ہوگی، تسنیم اسلم

    القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا،امریکیوں کوحقیقت وقت کےساتھ بتانا ہوگی، تسنیم اسلم

    اسلام آباد : سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ  وزیراعظم کادورہ امریکا  بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے ، القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نےعمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے رہنما ایک جگہ جمع ہیں، وزیراعظم کادورہ بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ القاعدہ کوامریکاہی لایاتھا،م داعش کوخطےمیں کون لایا، روس بتا چکا ہے، امریکیوں کوحقیقت وقت کےساتھ بتانا ہوگی۔

    سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکاکےکردارمیں ہمیشہ دہرارہا ہے، امریکااپنےمفادات کیلئےکام کرتاہے، مودی کے جلسے کو ٹرمپ نے الیکشن کیلئے استعمال کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ثالثی میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی ، جس میں افغانستان کی صورتحال ، بھارت اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان اور ٹرمپ ملاقات ، مسئلہ کشمیرپرایک مرتبہ پھرثالثی کی پیشکش

    امریکی صدرنےمسئلہ کشمیرپرایک مرتبہ پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا میں اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، اگرمیری پیشکش سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیارہوں۔

    اس سے قبل عمران خان نیو یارک میں فارن ریلیشن کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کا دہشت گردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخی غلطی تھی، 2008 میں امریکا آ کر کہا تھا افغانستان کا کوئی جنگی حل نہیں، امریکا کو افغانستان میں امن کے لیے اپنی فوج نکالنا ہوگی۔

  • کراچی سانحے پر پوری قوم غمگین ہے، ترجمان دفترخارجہ

    کراچی سانحے پر پوری قوم غمگین ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل نے کہا ہےکہ سانحہ کراچی پرپوری قوم غمگین ہے۔پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

     ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل نے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اور آپریشن ضرب عضب جاری ہے، سانحہ کراچی پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے لیکن پھر بھی اس حوالے سے باخبر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے مثبت بیانات کا آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا باعث ہوگی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا واہگہ کے راستے بھارت جانے والوں کے بارے میں پولیو وائرس کے حوالے سے کوئی رپورٹ یا شکایت موصول نہیں ہوئی، سعودی عرب کی جانب سے پانچ دن کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ اس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کی تاریخ طےنہیں ہوئی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کا ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےشدہ شیڈول کے مطابق تھا، ایران سے دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پربات ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی گارڈز کے قاتل پاکستان میں ہوئے تو کارروائی کرینگے۔

     دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور ساتھ دینگے، سعودی وزیرمذہبی امور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آرہےہیں،یمن میں پھنسے بیشتر پاکستانیوں کو وطن لایا جاچکا ہے ۔

  • یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے تمام محصور پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان یمن میں محصور تما م پاکستانوں سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدن سے پاکستانیوں کا انخلابحری جہاز کے ذریعے کرایا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،مکلاسےجہازکےذریعےانخلاممکن ہے مگرعدن سےنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ستمبر 2014تک یمن میں 3ہزار پاکستانی تھے۔

  • یمن سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی اولین ترجیح ہے، دفترخارجہ

    یمن سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی اولین ترجیح ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد:  دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن سے پاکستانیوں کا محفوظ انخلاء پہلی ترجیح ہے۔

    دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ٹوئٹ میں کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے یمن کے پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یمن میں موجود پاکستانیوں کو دو ماہ قبل انخلاء کی ہدایت کردی تھی، ملک میں جاری بحران کے باعث ائیرپورٹس بند اورزمینی راستے غیرمحفوظ ہیں۔

    کئی ملکوں کے شہری یمن میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    — SpokespersonMOFA (@ForeignOfficePk) March 27, 2015

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کوپاکستان آ رہےہیں، بھارت نے پچھلےسال اگست میں سیکرٹری سطح کےمذاکرات معطل کیےتھے۔

    ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدیدکہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا، بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کردئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا آیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

  • کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہا ہے پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہوئی،بھارت نےڈرامہ کیا،سزائےموت بین الاقوامی قوانین کےخلاف نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوششیں کررہا ہے۔

     پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات جلد ہوگی جس میں تمام مسائل پربات چیت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ واضح کردیا تھا کہ پاکستان کے سمندروں سے کوئی کشتی غائب نہیں ہوئی ہے۔ دہشتگرد کشتی کا ڈرامہ اپنے انجام کوپہنچ چکا ہے۔

     ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان اور خطے کےلے نہایت ضروری ہے۔ افغان قیادت کے ساتھ مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اورپاکستان افغانستان میں مفاہمتی کردارادا کرنے کوتیار ہے۔

  • سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں، دفترخارجہ

    سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے روایتی امن کونقصان پہنچے گا۔ دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔

    سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد بڑھانا امن کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہے جس پر اقوام متحدہ کی بیس قراردادیں موجود ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت غاصب ہے جو اپنے وزیراعظم نہرو کے بیانات نہیں مانتا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان مہاجرین کو رواں سال دسمبرتک واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام کالعدم تنظیموں کے ناموں کی فہرست اور متعلقہ قوانین کی تشہیر ویب سائٹ پر کی جائے۔

    قانونی کتب سے متعلق مقدمے کی سماعت کےدوران جسٹس جواد ایس خواجہ کو ان کے معاون نے بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر کالعدم تنظیموں کی حوالے سے کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کل کسی صحافی پر مقدمہ ہوجائے تو وہ یہ کہے گا کہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ فلاں تنظیم کالعدم ہے، اگر تمام تنظیموں کے نام اور ان کے خلاف قوانین تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ کرکے ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں تو نہ صرف دنیا ان سے باخبر ہوجائے گی بلکہ پاکستان پر سے ان کی سرپرستی کا الزام بھی ختم ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دفترخارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ جماعت الدعوۃ سمیت دیگرتنظیمیں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں، رکن کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کاپابند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےمطابق ہونی چاہئیں،پاکستان تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی کررہاہے۔