Tag: تسنیم اسلم

  • بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے، وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کی ہے تاہم ملک میں متاثرین سیلاب کیلئے بیرونی امداد نہیں مانگی گئی۔

    دفترِخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ واربریفنگ میں بھارت پرواضح کر دیا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر سندھ طاس معاہدہ موجود ہے اور پاکستان اس پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    دفترِخارجہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر جاسوسی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاچن پر افواج کی موجودگی بھی ماحولیاتی تبدیلوں کا باعث بن رہی ہے ،جس کیلئے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

    چین کے صدر کے دورہء پاکستان سے متعلق دفترِخارجہ کا کہنا ہےکہ اس بارے میں سفارتی چینلز پر بات چیت جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کون کرے گا اس پر بھی ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    دفترِخارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سفارت خانوں کے باہر کوئی احتجاج نہیں ہوا، سفارتخانوں اور سفارت کاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عرب امارات میں ایک پاکستانی کے لاپتہ ہونے پر وزارتِ خارجہ کام کر رہا ہے۔

  • لیبیا میں پھنسے 260 پاکستانی آج صبح وطن واپس پہنچ گئے

    لیبیا میں پھنسے 260 پاکستانی آج صبح وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: لیبیا میں پھنسے دو سو ساٹھ پاکستانی خصوصی طیارے سے آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے دارلحکومت ٹریپولی سے دو سو ساٹھ پاکستانی لاہور پہنچ گئے، قومی فضائی کمپنی تیرہ اگست سے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پندرہ سو پاکستانی اب بھی ٹریپولی میں پاکستانی سفارت خانے میں پھنسے ہیں،ان پاکستانیوں کو لانے کے لیے اضافی طیارے آئندہ ہفتے روانہ کیے جائیں گے۔ لیبیا میں تقریبا اٹھارہ ہزار پاکستانی تھے جن میں سے ستائیس سو کو مختلف طریقوں سے پاکستان واپس لایا جاچکا ہے جبکہ مزید دو ہزار پاکستانیوں کو حکومتی اخراجات پر وطن واپس لانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

  • بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    بھارتی قیادت کے الزامات افسوسناک ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:  پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا اور کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگائے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہئیے، قیام امن اور تعلقات کی بحالی کے لئے الزامات سے گریز کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی ہرصورت میں مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزارسے زائد فوجیوں نے جام شہادت نوش کی۔

  • بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دفترخارجہ

    بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے خطے کے تبدیل شدہ حالات میں پاکستا ن کے حوالے سے بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈرون حملوں پرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، ڈرون حملے ملکی سلامتی کے خلاف ہیں، ان کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا خطے میں حالات کی تبدیلی کو محسوس کیا جانا چاہیئے، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کسی تفریق کے بغیر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے،افغانستان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات افسوسناک ہیں۔

    تسلیم اسلم نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی ہمیشہ مذمت کی ہے، طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ کے لئے آواز اٹھائی ہے، ترجمان نے کہا کہ امور خارجہ کے لئے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز بارہ اگست کو اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔