Tag: تشدد زدہ لاش برآمد

  • کراچی: گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی: گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کی جھاڑیوں سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی شناخت 55 سالہ رکیہ زوجہ حاجی احمد کے نام سے ہوئی، مقتولہ منگل کی شام 6 بجے ناظم آباد سے لیاقت آباد سبزی خریدنے نکلی تھی اور لاپتہ ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو نامعلوم مقام پر قتل کے بعد لاش شاہ لطیف ٹاؤن میں پھینکی گئی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب مقتولہ کے لواحیقن کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کرینگے جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/chiniot-honor-killing/

  • پمز اسپتال کے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد

    پمز اسپتال کے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد

    اسلام آباد : پمز اسپتال کے ڈاکٹر عبداللہ نیاز کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا حدود کی ڈھوک پنوں موٹر وے سے پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے مقتول کی شناخت ڈاکٹر عبداللہ نیاز کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکٹر عبداللہ نیاز پشاور کے علاقے جان کالونی کے رہائشی تھے۔

    پولیس لاش قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی گھر سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، بنوں سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرکی لاش مہتاب خان روڈ پر گھر سےملی۔

    لیڈی ڈاکٹر کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئےایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

  • لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے کی  14 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش برآمد

    لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے کی 14 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش برآمد

    جامشورو : مانجھند میں لاپتا ہونے والے سات سال کے بچےکی چودہ گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش مل گئی، جس پر والدین غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کیلئے دہائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں مانجھند کےعلاقے میں گھر سے چیز لینے جانے والے سات سالہ بچے کی 14 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش برف خانے سے برآمد ہوئی۔

    مانجھند کے علاقے حبیب اللہ موڑ کے رہاٸشی نعیم ملاح کا سات سالہ بیٹا مرتضی دوسری جماعت کا طالب علم تھا، جو گھر سے چیز لینے کے لئے گزشتہ شام گھر سے نکلا تھا مگر واپس نہیں آیا۔

    جس کے بعد اہل خانہ کئی گھنٹوں تک اس کی تلاش کرتے رہے، لڑکے کی تشدد زدہ لاش پولیس نے قریبی برف خانے سے برآمد کی۔

    پولیس نے زیادتی کا بھی شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کی لاش نامعلوم افراد یہاں پھینک کر فرار ہوئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہیں، گزشتہ شام والد نے لڑکے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی لاش ہوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، لڑکے کو گلے میں رسہ ڈال کر گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم تفتیش کر رہے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

    تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

    ٹنڈوآدم : تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، متوفیہ کے رشتہ داروں نے واقعہ کو خود کشی قرار دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کے بجائے قتل لگتا ہے، تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے گاؤں میں تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفیہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ ہے، جبکہ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈوآدم کے گاؤں گیدڑ آپھن میں تین بچوں کی ماں نوجوان خاتون رخسانہ اہلیہ دوست علی لاکھو کی گردن ٹوٹی نعش کو تعلقہ پولیس نے برآمد کرنے کے بعد تعلقہ اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔

    اس سلسلے میں متوفی کے مامو عرس لاکھو نے بتایا کہ رخسانہ کا شوہر کراچی میں مزدوری کرتا ہے اور خود گھر میں اکیلی رہتی ہے اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اس نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔

     اس حوالے سے ایس ایچ او تعلقہ نے بتایا کہ جس گھر سے نعش ملی ہے وہ متوفیہ کا ہے اور جھونپٹری نما گھر ہے جس کی اونچائی پانچ فٹ کے قریب ہے اور واقعہ خودکشی نہیں لگتا ہے ہمیں قتل کا شک ہے تاہم واقعے کی پوری تفشیش کریں گے۔

    متوفیہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے اجزاء لے لئے ہیں اور انہیں کراچی بھیجا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں نے بھی90 فیصد قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ کراچی سے آنے کے بعد جاری کی جائے گی، علاوہ ازیں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

  • ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد

    ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جامشورو: ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، معروف ماہر نفسیات کو بائیس روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

    بائیس روز قبل اغواء کیے جانے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش تھرمل پاور جامشورو کے نزدیک سے برآمد ہوئی، پولیس نے ڈاکٹر امداد کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جو بے سود ثابت ہوئے ۔

    آج صبح امداد سومرو کی لاش ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے لاش کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا۔

    بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزمان نے مغوی ڈاکٹر کے لئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

    ڈاکٹر امداد سومرو مینٹل اسپتال حیدرآباد میں ڈپٹی ایم ایس کے عہدے پر فائز تھے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔