Tag: تشدد سے ہلاک

  • مبینہ موبائل چور دکانداروں اور پولیس تشدد سے ہلاک، بیٹے نے الزام مسترد کردیا

    مبینہ موبائل چور دکانداروں اور پولیس تشدد سے ہلاک، بیٹے نے الزام مسترد کردیا

    کراچی : کینٹ اسٹیشن کے قریب مبینہ طور پر ایک موبائل چور دکانداروں اور پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، متوفی کے بیٹے نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب موبائل فون چوری کے الزام میں دکانداروں نے غلام سرور نامی شخص کو پکڑ کر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے بھی تشدد کیا، مبینہ چور حراست میں دم توڑ گیا، دکانداروں کے مطابق غلام سرور چند دن پہلے موبائل چرا کر فرار ہوگیا تھا، گزشتہ روزغلام سرور مارکیٹ میں نظر آیا تو دکانداروں نے پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور تھانے منتقلی کے دوران ملزم دم توڑ چکا تھا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد غلام سرور کے اہل خانہ نے دکانداروں کو موبائل فون لاکر دے دیا تھا، پولیس نے صبح اطلاع ملنے پرغلام سرور اور دو دکانداروں کو حراست میں لیا۔

    دوسری جانب مبینہ چور اور متوفی غلام سرور کے بیٹے نے اپنے والد پر طوری کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے، احمد فراز کا کہنا ہے کہ میرے والد کو3بجے کینٹ اسٹیشن پر دکانداروں نے پکڑا، والد کا موبائل فون دوران چارجنگ تبدیل ہوگیا تھا۔

    جب والد کو تھانے منتقل کیا گیا تو زندہ تھے، پولیس نے ہم سے50ہزار روپے رشوت مانگی۔ رات دس بجے معلوم ہوا کہ والد انتقال کرچکے ہیں۔

    احمد فراز نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، متوفی غلام سرور کے بیٹے نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

  • لاہور:تشدد سے ہلاک دو بچیوں کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد

    لاہور:تشدد سے ہلاک دو بچیوں کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والی دو بچیوں کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    تشدد سے جاں بحق ہونے والی عذرا بتول اور فضا بتول کے ورثاء نے لاہور میں وزیر اعلٰی شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں تشدد کے افسوسناک واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی نے غمزدہ خاندانوں کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تشدد کے واقعات میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے اورمظلوم خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    انہوں نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت کا خود جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی ہدایت کی کہ ہفتے میں دو بار مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچیوں کے خاندانوں کیلئے 5، 5 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔