Tag: تشدد کا شکار

  • تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اہم بیان

    تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اہم بیان

    لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا جنرل اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

    اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں تاہم اسے نمونیا ہو گیا ہے اور آکسیجن بھی تاحال لگی ہوئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ اب خود بھوک کی شکایت کرتی ہے، کھانے کو مانگتی ہے۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ کے والد کو دھمکیاں ملنے لگیں

    ڈاکٹر جودت سلیم نے مزید بتایا کہ رضوانہ نے آج صبح ناشتہ بھی کیا ہے، رضوانہ کو گزشتہ روز خون کی تیسری بوتل بھی لگائی گئی۔

    واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

  • تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر

    تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر

    لاہور : پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر ہے تاہم ان کو آکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 روزسے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی طبعیت پہلےکی نسبت بہتر ہے تاہم رضوانہ کوآکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے، آکسیجن لیول بہتر ہونے پرآکسیجن اتار دیتے ہیں اور جب طبعیت خراب ہوتی ہے آکسیجن دوبارہ لگا دیتے ہیں۔

    پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ رضوانہ نے خود کھانے کو مانگا،نرم غذادینا شروع کر دی ہے، بچی رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کافی کم ہیں، بہترکرنے کی کوشش کررہےہیں۔

    الفرید ظفر نے کہا کہ بچی رضوانہ کو خون کی بھی شدید کمی ہے تاہم کینسر کے خون کے نمونہ کی رپورٹ کلیئرہے۔

    یاد رہے جولائی کو تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹر کا میڈیکل بورڈ بچی کی دیکھ بھال کررہا ہے، میڈیکل بورڈ سائی کیٹریسٹ، میڈسن پروفیسر، سرجری پروفیسر، نیورو پروفیسر پر مشتمل ہے۔

  • فیصل آباد میں تشدد کا شکار طالبہ خدیجہ کا ویڈیو بیان وائرل

    فیصل آباد میں تشدد کا شکار طالبہ خدیجہ کا ویڈیو بیان وائرل

    فیصل آباد: ۔تشدد اور جنسی ہراسگی کا شکار طالبہ خدیجہ کا کہنا ہے کہ دانش سے صلح نہیں ہوئی ، مقدمات لڑ رہی ہوں، میڈیا میری سپورٹ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تشدد اور جنسی ہراسگی کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا۔

    خدیجہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دانش سے صلح نہیں ہوئی،مقدمات لڑرہی ہوں۔

    متاثرہ طالبہ نے اپیل کی کہ میڈیا میری سپورٹ کرے، ان مجرموں کو سزا دلائیں گے۔

    طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو چلائی جا رہی ہے ، وہ ویڈیو ملزمہ انا نے بنوائی ، علم نہیں کیا مقصد تھا۔

    یاد رہے فیصل آباد کے علاقے یونیورسٹی ٹاون سے ملزمان خدیجہ کو اغوا کر کے گھر لے گئے اور بہیمانہ تشدد کرکے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان طالبہ پر انسانیت سوزتشددکی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ ویمن میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

    متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمے میں 10دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام ملزمان فرارہیں۔

    متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم دانش نے شادی سے انکار پر مجھےاور بھائی حسن کو اغوا کیا اور دانش جنسی ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا۔

    طالبہ کے مطابق ملزم نے10لاکھ روپے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کی دھمکی دی۔