Tag: تشویش

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    برلن :جرمن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،جرمن حکومت کے حوالے سے یہ رپورٹ جرمن اخبار نے جاری کی ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھاکہ جرمن وزارت خزانہ نے اخباری رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون میں دنیا کے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کےلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔

    فیس بُک کرپٹو کرنسی کےلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔

  • امریکہ میں پناہ گزین بچوں کی موت باعث تشویش ہے ، یونیسیف

    امریکہ میں پناہ گزین بچوں کی موت باعث تشویش ہے ، یونیسیف

    واشنگٹن : یونیسیف نے امریکا میں پناہ گزین بچوں کی موت پرتشویش کا اظہار کیا ہے، پناہ گزینوں کی شکل میں آنے والے بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جانا چاہئے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے امریکہ میں امیگریشن اور پناہ گزینی کے عمل کے دوران مہاجرین اور پناہ گزین بچوں کی اموات کے بارے میں حال ہی میں شائع رپورٹ کو تشویشناک قرار دیا۔

    یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ ہر بچہ چاہے وہ کہیں کابھی ہواسے محفوظ اورزیر سرپرستی ہونے کا حق حاصل ہے اس لئے کہ ہر بچہ اپنے محفوظ مستقبل کی تلاش میں اپنے گھر کو چھوڑتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی شکل میں آنے والے بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جانا چاہئے اور انہیں صحت اور دیگر ضروری سہولیات دی جانی چاہئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی حراست میں پناہ گزین بچوں کی موت پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی تحقیقات اور ان کو تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

    امریکی حکام نے بدھ کو کہا تھا کہ ال سلواڈور کی ایک 10 سالہ لڑکی گزشتہ سال سرحدی حکام کی حراست میں انتقال کرگئی تھی۔ سرحدی حکام کے ذریعہ گزشتہ سال حراست میں موت کے چھ معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • بلاول بھٹوکوہائی کورٹس کےفیصلوں کی ٹائمنگ پرتشویش

    بلاول بھٹوکوہائی کورٹس کےفیصلوں کی ٹائمنگ پرتشویش

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ، لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصولی طور پرانتخابات کے التوا کے خلاف ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پربھی تشویش کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

    لگتا ہے، کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے: اعتراز احسن

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے، کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے تاہم ان کی پارٹی کا موقف ہے کہ الیکشن وقت پرہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کی حلقہ بندیوں کو کالعدم جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد کے 2 حلقوں کی حلقہ بندیا کالعدم قرار دے دیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے پہلے بھی 10 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے چکی ہے۔

    عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روک دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سپریم کورٹ کا ذہنی امراض کےاسپتال کی حالت زارپراظہارتشویش

    سپریم کورٹ کا ذہنی امراض کےاسپتال کی حالت زارپراظہارتشویش

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال کی حالت زار سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اسپتال کوپاگل خانہ یا مینٹل اسپتال کہنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ذہنی امراض کے اسپتال کی حالت زار سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران عدالتی معاون عائشہ حامد اورظفرکلا نوری نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے اسپتال کی حالت زار پرتشویش کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جلد اس معاملے پرمیڈیکل بورڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اسپتال میں زیر علاج بھارتی خاتون سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


    چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ ‘ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

    خیال رہے کہ آج صبح چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات وسہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کے اسپتال پہنچنے پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے کہا کہ خواجہ صاحب آپ پیچھے پیچھےکیوں ہیں، آگے آکربتائیں مریض شکایت کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پرازخود نوٹس لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کا میانمارپرپابندیاں عائد کرنے پرغور

    امریکہ کا میانمارپرپابندیاں عائد کرنے پرغور

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث امریکہ میانمار پر پابندیاں عائد کرنے پرغور کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث میانمار پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان آنے سے قبل گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر امریکہ کو تشویش ہے۔

    ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف میانمار پر محدود پابندیاں بھی زیرغور ہیں۔


    روہنگیا میں بستیاں جلانے اورفورسزکےتشدد پرتشویش ہے‘ امریکہ


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ امریکہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی گاؤں جلانے اور فورسز کی جانب سے تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو میانمار کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خاص کا کہنا تھا کہ نوبل انعام یافتہ خاتون مسلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کا انعام ملنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بان کی مون کاایل اوسی صورتحال پر شدیدتشویش کا اظہار

    بان کی مون کاایل اوسی صورتحال پر شدیدتشویش کا اظہار

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایل اوسی صورتحال پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جارحیت سے گریز کرنے کا مطالبہ ہے۔

    بان کی مون نے خطے کی کشیدہ صورتحال میں ایک بار امن کے کے لیے کردار اداکرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    مزید پڑھیں:ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ اس سےقبل وزیراعظم نوازشریف نے عالمی برادری پر واضح کیا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر بہت تحمل کا مظاہرہ کرلیااب مزیدجارحیت برداشت نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہت تحمل کا مظاہرہ کرلیا ہے۔ ب دشمن نے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا تو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں:تینوں مسلح افواج تیار ہیں، معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے، سہیل امان

    وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کبھی ترک نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

    واضح رہےکہ دو روز قبل لائن آف کنڑول پربھارتی فوج نے وادی نیلم میں مسافر کوچ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی

    پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی

    واشنگٹن :امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان جان کربی کا امریکی خارجہ پالیسی سےمتعلق کہناتھاکہ بیس جنوری تک موجودہ پالیسی برقراررہےگی جبکہ نئی پالیسی نئی انتظامیہ بنائےگی۔

    جان کربی کا کہناتھاکہ محکمہ خارجہ کےعملےکی تبدیلی کے لیےتیارہیں،نئی انتظامیہ کوجومعلومات درکارہوئیں فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں:پاکستان بھارت کو براہ راست مذاکرات کرنا ہوں گے، جان کربی

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کرنا ہوگی۔