Tag: تشویشناک صورتحال

  • تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح  12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی، دوسرے روز بھی 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 105ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 57 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 7 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 26 ہزار 899 ، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340 اور بلوچستان میں 33 ہزار 941 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار497 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار400 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں دوسرے روز بھی کورونا مثبت کیسزکی شرح ساڑھے نو فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک دن میں مزید 5 ہزار472 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 472 کیسزسامنے آئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 908 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 9 ہزار 308 ، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619 اور بلوچستان میں 33 ہزار 744 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • تشویشناک صورتحال، لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 95 فیصد بھر گئے

    تشویشناک صورتحال، لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 95 فیصد بھر گئے

    لاہور : پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا ، لاہور کے بڑے اسپتالوں کےآئی سی یوز95 فیصد بھر گئے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں 50نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کااضافہ کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق کوروناکی تیسری لہر کے دوران لاہور کے بڑے اسپتالوں کےآئی سی یوز95 فیصد بھر گئے، بڑے اسپتالوں میں میو ،جناح ،کوٹ خواجہ سعید ،نواز شریف اسپتال شامل ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 600سے زائدہائی آکسیجن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب ذرائع کے مطابق پنجاب میں24گھنٹےمیں کورونا سے 104 مریض انتقال کرگئے ہیں اور لاہور کے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈزمیں مریضوں کاتناسب 89 فیصد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی آکسیجن والےیونٹس میں94فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں45فیصد مریض ہیں۔

    اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں 50نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کااضافہ کیا گیا، کوروناکےمریض اسپتالوں میں داخلے کیلئےریسکیو 1122سےرابطہ کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال وزیراعظم کی ترجیح ، قوم سے خطاب مؤخر ہونے کا امکان

    مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال وزیراعظم کی ترجیح ، قوم سے خطاب مؤخر ہونے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکی تشویشناک صورتحال دیگرسیاسی سرگرمیاں محدودکردیں ، وزیراعظم کا حکومتی کارکردگی پر قوم سے خطاب مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال وزیراعظم عمران خان کی ترجیح بن گئی اور عمران خان نے دیگر سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں اور کل ہونے والا دورہ لاہور منسوخ کر دیا۔

    ایک سالہ حکومتی کارکردگی کواجاگر کرنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے جبکہ وزیراعظم کاحکومتی کارکردگی پرقوم سےخطاب مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم نےایک سالہ کارکردگی پرقوم سے خطاب  سے متعلق  رفقاء سے  مشاورت شروع کردی ہے ، ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم فوری طور پر قوم سے خطاب نہیں کریں گے۔

    وزیر اعظم آج بھی عالمی رہنماوں اور مختلف سربراہان مملکت سے رابطے کریں گے۔

    مزید پڑھیں :  کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم

    خیال رہے وزیر اعظم نے 18 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کا پلان بنارکھا تھا، جس میں وہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرتے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

    واضح  رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیوسے کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔