Tag: تشویش ناک حالت

  • کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیفٹی آلات دیے جا رہے ہیں،کرونا سے لڑنے والوں کو ہنگامی بنیاد پر حفاظتی سامان دیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دنیا میں 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد کنفرم کیسز ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 31 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ 24گھنٹےمیں پاکستان میں مشتبہ 1106 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1526ہیں، پاکستان میں 24گھنٹے میں 121 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1526مثبت کیسز والے 857 لوگ ایران سے آئے،191مریض ایسے ہیں جو ایران کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آئے، 420مریض ایسے ہیں جو لوکل ٹرانسمیشن سے وائرس کا شکار ہوئے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرہ 11مریضوں میں سے کچھ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان میں اندازے کے مطابق کیسز کی تعداد کم ہے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں کیسز بڑھ سکتے ہیں،عوام بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، مجبوراً باہر آئیں تو لوگوں سے کم سے کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

  • قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال حکام کے مطابق خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، انہوں نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    دوسری جانب سسرالیوں کا موقف ہے کہ بہو نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کوآگ لگائی۔

    پولیس نے قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی میں مبینہ طورپربہوکوجلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔


    شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 مارچ کو ملتان میں شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگا دی تھی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔