Tag: تشویش کا اظہار

  • کنٹرول لائن پر مُسلسل بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہارِ تشویش

    کنٹرول لائن پر مُسلسل بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہارِ تشویش

    واشنگٹن: امریکہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی اوباما ملاقات کے باوجود کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے کنڑول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کہنا تھا کہ مودی اوبامہ ملاقات کے باوجود کشمیر پر امریکی مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے ۔

    ترجمان نے زور دیا کہ دونوں ممالک تعطل کا شکار سیکریٹری سطع کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں کیونکہ اسی طرح سے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔.

    ترجمان کی کشمیر پر امریکی مؤقف کی وضاحت اس لئے اہم ہے کہ مودی اوبامہ ملا قات کے بعد بھارتی میڈیا نے اسے کشمیر کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دے رہا تھا  اور نواز شریف کی اوبامہ سے ملا قات نہ ہونے کو ایک دلیل کے طور پر استمال کیا جارہا تھا۔

  • الطاف حسین کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پرتشویش کا اظہار

    الطاف حسین کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پرتشویش کا اظہار

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھاکہ جاگیرداروں اور وڈیروں نےاپنی زمینیں بچانے کیلئےمظلوم اور محروم عوام کو ہلاکت میں ڈال دیا ہے، غریب مظلوموں کی اموات پر عوام شدید رنج وغم میں مبتلا ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح فوج دہشتگردوں کیخلاف جنگ اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کا کام کررہی ہے، اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے پنجاب کے کارکنان کو ہدایت کی وہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں، انہوں نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاء کی۔

  • طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات

    طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

    واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز رپورٹر جہانزیب علی کے مطابق مشیر خارجہ طارق فاطمی نے امریکی محکمہ خارجہ کے افسران سے اہم ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی آپریشن ہر تنظیم کے دہشت گرد کے خلاف ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں طارق فاطمی نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستانی قوم کا ہوا اور پاکستان کسی شدت پسند تنظیم یا دہشت گرد کی پشت پناہی نہیں کر رہا، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تمام دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

    ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی افغانستان منتقلی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، طارق فاطمی نے خدشات کا اظہار کیا کہ شدت پسند افغانستان میں دوبارہ سے منظم ہوکر پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں، اس لئے غیر ملکی افواج اور افغان فورسز کو ان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شدت پسندوں کی منتقلی کو افغانستان کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔