Tag: تشکیل نو

  • کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو ، اسد عمر کو اہم عہدہ مل گیا

    کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو ، اسد عمر کو اہم عہدہ مل گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کی تشکیل نو کردی گئی اور نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کوکمیٹی کی سربراہی سے ہٹاک روفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کمیٹی کے ممبرہوں گے۔

    نوٹیفکشن کے مطابق کابینہ توانائی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی ارکان میں وزیرپاورڈویژن اوروزیر ریلوے شامل وزیربحری امور، وزیرمیری ٹائم افیئرز،وزیرپٹرولیم کمیٹی اور مشیر تجارت رزاق داؤد شامل ہیں۔

    واضح رہے گذشتہ سال اسد عمر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انھیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا تھا۔

  • کارکردگی کی بہتری کیلئے سی آئی ڈی کی تشکیل نو کا فیصلہ

    کارکردگی کی بہتری کیلئے سی آئی ڈی کی تشکیل نو کا فیصلہ

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی  نے سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر محکمہ پولیس کے اعلٰی حکام نے نوٹس لےلیا۔

    آئی جی سندھ نے ادارے کو مستحکم اور مضبوط بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پہلے کئی بار اکھاڑ پچھاڑ کی گئی اور نئے سیل بنائے گئے ہیں ۔

    ایس پی چوہدری اسلم کے دور میں صرف سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر نظر آئی۔ اس وقت شہر میں پانچ سی آئی ڈی سیل قائم ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے ۔

    سی آئی ڈی پردہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے عام شہریوں سے لوٹ ما رکرنےکاالزام ہے ۔

    سی آئی ڈی کا نام تبدیل کرکے سی ٹی ڈی(کاونٹر ٹیریزم ڈپارٹمنٹ) رکھا جارہا ہے،لیکن شہریوں کا سوال ہے کہ کیا نام بدلنے سے کام بدل جائے گا؟