Tag: تصادم

  • میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،41 افراد ہلاک

    میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،41 افراد ہلاک

    امریکی ریاست میکسیکو میں مسافربس اورٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میکسیکو میں مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اورمکمل تباہ ہوگئیں، بس میں 48 مسافر سوار تھے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ امریکی طیارہ ایک رہائشی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب گرا، طیارہ حادثے میں ایک بچے سمیت 6 افراد سوار تھے جو اڑان بھرتے ہی گرگیا۔

    خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا میں طیارہ جس رہائشی علاقے میں گرا، وہاں پر گھروں آگ لگ گئی علاقہ مکین چیختے چلاتے گھروں سے نکل آئے۔

    جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے کہا کہ اس کا طیارہ چار عملے کے ارکان، ایک بچوں کا طبی مریض اور مریض کے محافظ کے ساتھ حادثے کا شکار ہوا۔

    حادثہ شام ساڑھے 6 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت موسم سرد اور بارش والا تھا اور حد نگاہ بھی کم تھی۔

    تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ ائیر ایمبولینس کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، ائیرایمبولینس میں مریض،رضا کار اور فضائی عملے کے 4 ارکان سمیت 6 افراد سوار تھے، ائیرایمبولینس اڑان بھرتے ہی شاپنگ مال کے قریب جا گری۔

    فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہم حتمی طور پر کسی کے ہلاک یا زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔

  • سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

    کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سالم کے قریب موٹروے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ڈسکہ میں کم عمر بچے موٹر سائیکل لے اڑے

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے، جبکہ زہر خورانی کا شکار فیملی کا تعلق لاہور سے ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان فائرنگ ذاتی جھگڑے کے باعث ہوئی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام زخمی اور مارے گئے افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ میں مرنے والے افراد میں نوابزادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہے۔ دونوں گروپوں کا تعلق نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی، فہد اور نصیب اللّٰہ شامل ہیں جبکہ زخمی میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کے مطابق ہلاک پانچوں افرادکی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، 2لاشوں کاپوسٹ مارٹم جناح اسپتال جبکہ 3 لاشوں کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اہم گواہ کو لسٹ سے نکال دیا گیا

    وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

  • چکوال: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    چکوال: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    چکوال: کلرکہار موٹر وے پر بھٹی گجر کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں ڈی اے پل پر ٹریلر اور کار کے خوفناک تصادم میں ایک خاتون جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

    حادثے کے نتیجے میں کار سوار خاتون جاں بحق اور تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں جمعے کو ریڈ لائن بسز چلیں گی یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

    پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی،زخمیوں کی شناخت لیڈی کانسٹیبل فاطمہ، ہیڈ کانسٹیبل سراج، اقصیٰ، طوبیٰ کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے زخمیوں میں لیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

  • وین اور کار میں خوفناک تصادم، ماں بیٹا جاں بحق

    وین اور کار میں خوفناک تصادم، ماں بیٹا جاں بحق

    چوک اعظم: تحصیل چوبارہ کے قریب وین اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث کار سوار ماں، بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں وین میں سوار 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے تھے، جس میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔

    جس کے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    کراچی : ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق ، 3 زخمی

    مسافر کوسٹر ٹنڈو الہ یار سے حیدرآباد آ رہی تھی۔۔ حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔

  • سپر ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں تصادم، بچہ جاں بحق، 10 زخمی

    سپر ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں تصادم، بچہ جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی: سپرہائی وے کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق بچے کی لاش اور 10زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 2 سالہ فرقان کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی،شہری نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے مزاحمت پرفائرنگ کردی۔

    پشاور میں اسٹریٹ کرائمز کی نئی لہر

    پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت الیان عرف خضر کے نام سے ہوئی ہے۔

  • مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مٹیاری: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ افسوسناس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جب مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    ہالہ قومی شاہراہ پر حادثہ، آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی

    پولیس کے مطابق مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

  • ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حیدرآباد: موٹروے ایم نائن کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کردیاگیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی کہ اچانک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

    دوسری جانب کورنگی بلال کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد علی اور امتیاز کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین بلال کالونی کے ہی رہائشی ہیں،جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے

    ملزمان نے مقتولین سے کوئی بھی چیز نہیں چھینی، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • آئل سے بھرے 2 ٹینکروں میں خوفناک تصادم، ڈرائیور جاں بحق

    آئل سے بھرے 2 ٹینکروں میں خوفناک تصادم، ڈرائیور جاں بحق

    سکھر: پنو عاقل کے قریب قومی شاہراہ پر دو آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل ٹینکروں میں تصادم کے باعث آئل ٹینکر کی ٹنکی لیک ہوگئی جس سے سڑک پر آئل بہنے لگا، جبکہ اہل علاقہ تیل جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل سے بھرے ٹینکر کو پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے ٹکر ماری، جس کے باعث ڈرائیور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    حادثے کے نتیجے میں سڑک پر آئل بہنے لگا جسے دیکھ کر اہل علاقہ نے کولر، بالٹیوں اور دیگر برتنوں میں تیل بھرنا شروع کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • گولی کی طرح جاتی بائیک تیز رفتار ٹرک کے سامنے آگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کہتے ہیں کہ جس انسان کی زندگی باقی ہو، موت کا فرشتہ اسے چھو کر گزر جاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک خطرناک ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے۔

    انڈین پولیس سروس کے ایک اہلکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انٹر سیکشن سے ایک تیز رفتار بائیک گولی کی طرح نکلتی ہے اور اسی لمحے اسی رفتار سے ایک ٹرک سامنے سے آجاتا ہے۔

    پلک جھپکتے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کو موڑتا ہے جس سے ٹرک فٹ پاتھ پر درخت سے جا ٹکراتا ہے۔

    خوش قسمتی سے بائیک سوار بچ جاتا ہے کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ٹرک کے سامنے سے نکل کر واپس جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    تاحال ٹرک ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کے بارے میں علم نہ ہوسکا کہ وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے یا نہیں۔

    پولیس اہلکار نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ ایسے ہی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیں، ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوں گے، خود آپ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں گے۔