Tag: تصادم

  • جامشورو:بھولاری ریلو ےاسٹیشن کے قریب2مال گاڑیوں میں تصادم

    جامشورو:بھولاری ریلو ےاسٹیشن کے قریب2مال گاڑیوں میں تصادم

    حیدر آباد: بھولاری اسٹیشن کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم کے باعث ڈرائیوراور فائرمین زخمی ہوگیا جبکہ 8بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ میں بھولاری اسٹیشن کےقرین آئل لے جانے والی مال گاڑی دوسری مال بردار ٹرین سےٹکرا گئی۔حادثے میں مال گاڑی کا ڈرائیور اور فائرمین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیاہے۔

    ریلوے حکام کےمطابق دونوں مال گاڑیوں میں تصادم کےبعد 8بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں اور ان میں موجود 150ٹن آئل بہہ گیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم بوگیوں کو سیدھا کرنے کی کوشش جاری ہے اور جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔

    ڈی سی او ریلوے کا کہناہےکہ کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو کاعمل شروع کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی سے بھی ایک ریلیف ٹرین روانہ ردی گئی ہے۔

    ڈی سی او ریلوے کےمطابق متاثرہ ٹریک کلیئر ہونے میں وقت لگے گا۔حادثے کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی شالیمار اور عوامی ایکسپریس کو بھی روک دیاگیاہے۔

    ڈی سی او کا مزید کہناہےاندورن ملک سے آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیاگیاہے۔

  • پنڈی بھٹیاں:موٹروے پربس اور کار میں تصادم ،4افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں:موٹروے پربس اور کار میں تصادم ،4افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں:حافظ آباد کےعلاقےسکھیکی میں تیز رفتار کار اور بس کے تصادم میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے،کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق پنڈی بھٹیاں موٹروے پرجھنگ برانچ کےقریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق کاراور بس میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔


    لاہور: بس اور ٹرک میں تصادم‘ 10افراد زخمی


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔


    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ماہ صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاہور: بس اور ٹرک میں تصادم‘ 10افراد زخمی

    لاہور: بس اور ٹرک میں تصادم‘ 10افراد زخمی

    لاہور: پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب شیرا کوٹ کے علاقےمیں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر کے نتیجے میں کم سےکم 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس کی غفلت کے باعث دونوں گاڑیاں ٹکرائیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو متاثرہ بس سے نکال کراسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    پولیس نےعینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔


    مزید پڑھیں:شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ٹرین شیخورہ پورہ میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئےتھے۔

    حادثے کے بعد بوگیوں میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں۔

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ حادثے میں ریلوےکی غلفت پائی گئی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا۔

    واضح رہےکہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااور اگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا توحادثہ پیش نہیں آتا۔

  • راجن پورمیں تیزرفتارکاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘2افراد جاں بحق

    راجن پورمیں تیزرفتارکاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘2افراد جاں بحق

    راجن پور: راجن پورانڈس ہائی وے پر تیزرفتارکاراورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر سےدو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے  جنوبی شہرراجن پور میں علیٰ الصبح کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جانےوالی تیز رفتار کار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے،جبکہ3زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طورپرروجھان تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کی وجہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں:کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کےشہر کامونکی میں جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ماں بیٹے سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئےتھےجبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:وہاڑی : تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کوٹکرسے خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

  • برازیل، جیل میں دو گروہ میں تصادم، 27 قیدی جاں بحق

    برازیل، جیل میں دو گروہ میں تصادم، 27 قیدی جاں بحق

    برازیل: برازیل کی جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوفناک جھڑپ کے نتیجے میں27 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست کے شہر نٹال کی جیل میں قید 2 گروہوں کے درمیان ہفتے کی رات شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 27 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ تین قیدیوں کے سر بھی قلم کئے گئے ہیں۔

    جیل حکام کے مطابق دو الگ الگ منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور آپس میں جھگڑ پڑے، دونوں جانب سے چھریوں، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں کے آزادانہ استعمال کے باعث جیل میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

    جیل حکام 14 گھنٹے تک خونی تصادم کو روکنے میں یکسر ناکام رہے تاہم 14 گھنٹوں بعد اضافی نفری کی مدد سے پولیس نے حالات پر قابو پالیا اور شدید زخمی ہونے والے قیدیوں کو سخت حفاظتی حصار میں اسپتال منتقل کیا جب کہ معمولی زخمیوں کو جیل میں ہی طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت نہایت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوراََ قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافر جان کی بازی ہارگیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔

    شہبازشریف نےحادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں:جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • ہری پور: تیز رفتار بس اور ہائی روف میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    ہری پور: تیز رفتار بس اور ہائی روف میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد: ہری پور میں جی ٹی روڈ پر بس اور ہائی روف میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس بال ڈھیر کے مقام پر سامنے سے آنے والی ہائی روف سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار 7 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    زخمی افراد کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ایک روز قبل بھی سکھر کے قریب سانگی کے مقام پر کراچی آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 1 بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

    شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

    شکار پور: صوبہ سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب رات گئےٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ریسکیو ذرائع کا کہناہےکہ شکار پور میں خان پور بائی پاس کے قریب جیکب آباد سے کراچی آنے والی کوچ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔

    جیکب آباد سے کراچی جانے والے مسافر بس سے تیز رفتارٹرک کے تصادم کے بعدکوچ میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں تین افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    خان پور بائی پاس میں ہونے والے حادثے میں متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں شکار پور اسپتال منتقل کردیا گیاجس کے بعد ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    مزید پڑھیں:ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں 9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم،44افراد ہلاک

    ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم،44افراد ہلاک

    تہران: ایران کے شمالی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ100سےزائدافراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ استان سمنان کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین سے پیچھے سے آنے والی ٹرین ٹکرا گئی۔

    post-1

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ تہران اور مشہد کے درمیان مرکزی ریلوے ٹریک پر پیش آیا،حادثے کےبعد ٹرینوں میں آگ لگ گئی۔

    post-2

      تبریز سے مشہد جانے والی ٹرین خرابی کے باعث اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی،جب سمنان سے مشہد جانے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔

    post-3

         صوبائی گورنر محمد رضا نے ہفت خان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرینوں کے تصادم میں کی تصدیق کرتے بتایا کہ 44 افراد ہلاک افراد کی لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

    post-4

           واضح رہےکہ سمنان میں ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹر حسن شکوراللہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔حادثے میں امدادی سرگرمیوں کےدوران ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی گئی۔

  • کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق 18 زخمی

    کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق 18 زخمی

    کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے آب گم میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ آب گم میں ٹرک مخالف سمت سے آتی مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا اور 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ امدادی کام بھی سست روی کا شکار رہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بس کے مسافروں نے شکایت کی ہے کہ کوئٹہ میں شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور ٹھوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ حکام کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔