Tag: تصادم

  • برازیل:جیل میں 2 گروپوں میں تصادم،25 قیدی ہلاک

    برازیل:جیل میں 2 گروپوں میں تصادم،25 قیدی ہلاک

    برازیلیا: برازیل کی شمالی ریاست رورائما کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی شمالی ریاست رورائما کے علاقے بواوسٹا کی جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کےنتیجے میں 25قیدی جان کی بازی ہار گئے۔

    برازیل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 افراد کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا جبکہ 6 کو زندہ جلا کر مارا گیا۔

    قیدیوں کی لڑائی کے باعث ملاقات کے لیے آئے ہوئے افراد بھی محصور ہو کر رہ گئے جنہیں پولیس نے بحفاظت باہر نکالا اور حالات پر قابو پالیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق740 افراد کے لیے بنائی گئی جیل میں اس وقت 1400 قیدی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ برازیل دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے جہاں تقریباََ 6لاکھ افراد قیدی ہیں اور ملک میں متعدد ایسی جیل ہیں جہاں گنجائش سے زائد قیدیوں کورکھا گیا ہے

  • افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    قندہار: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افرادجاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کردی.انہوں نے بتایا کہ مسافر بس قندہار سے کابل جارہی تھی جب وہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی.

    حادثہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سےحادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا.

    گورنر زابل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور لاشیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت بھی ممکن نہیں.

    زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جیلانی نے بتایا کہ زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت قلات اور صوبہ قندہار کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ کابل قندہار ہائی وے ان علاقوں سے ہوکر گزرتا ہے جہاں شدت پسندوں کا اثر و رسوخ ہے اور کئی بس ڈرائیورز اس علاقے سے جلد از جلد گزر جانے کی کوشش میں تیز رفتاری کا سہارا لیتے ہیں.

    واضح رہے کہ افغانستان ان ممالک میں سے ہے جہاں خطرناک ترین سڑکیں ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں.

  • لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں دو گروہ کے درمیان تصادم، دو افراد ہلاک

    لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں دو گروہ کے درمیان تصادم، دو افراد ہلاک

    لاہور: نواں کوٹ میں محلے کی چودھراہٹ کے حصول کے لیے نوجوانوں کے درمیان جھگڑے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مطابق نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ کوٹ کمبوہ نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں محلے کی چودھراہٹ کے سلسلے میں وقاص اور اس کے کزن مجاہد کا کرم دین عرف کاکا کے ساتھ جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی واقع جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوافراد کو طبی امداد دی جا رہی تھی مگر زخمی افراد جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے،کچھ ضروری کارروائی کے بعد مییتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

    پولیس کےمطابق محلے میں چودھراہٹ قائم کرنے کے لیے دو گروہ میں تصادم ہوا ہے جس کے دوران
    اسی دوران کرم دین نے مشتعل ہو کر ساتھی انور کے ہمراہ فائرنگ کر کے دوسرے گروہ کے مجاہد اور وقاص کو شدید زخمی کر دیا، دونوں زخمی دوران علاج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے،پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی جب کہ مفرور ملزمان کرم دین اور انور کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر اور کوچ میں ہولناک تصادم ہوا ہے جس میں دو افرادجاں بحق،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی ، دو افراد جاں بحق ، بارہ سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔

    زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے ہی میں دم توڑ گئے، زخمیوں کو مختلف نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی کے بعد تصادم تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

    تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق منظور کالونی میں یوسی دو کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ ن کی ریلی کے بعد تصادم ہوا جس سے ایم کیو ایم کے تین کارکنان زخمی ہوئے تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلے میں انتخابی مہم ختم ہوگئی کراچی کے چھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہفتے کو ہوگی۔

  • شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    سانگھڑ: شہداد پورکے نزدیک گاوں جمعہ خان میں معمولی تکرارپردوگروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رنگ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا دونوں جانب سے سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں کو تعلقہ اسپتال شہداد پورمنتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اورشدید نوعیت کے زخموں کے حامل 3 افراد کوعلاج کے لئے نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ملدسی تھانہ پولیس کے مطابق رنگ برادری کی خواتین کھیت میں کپاس کی چنائی کرتی ہیں جس کی مزدوری کی رقم مانگنے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

  • چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال : موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے باعث چھ افراد جان سے گئے، حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے قریب پنڈدادن خان میں سالٹ رینج کےقریب مسافر بس اور ٹرالرکے تصادم میں چھ افرادجاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔

    بدقسمت بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی کہ کلر کہار سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پیچھے سے آنے والا ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث بس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ابوبکر،یاسرعلی،احمدسعید،محمدارشداورمحمدنعیم شامل ہیں، زخمیوں میں دوخواتین اورایک بچہ بھی شامل ہےجبکہ چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • شمالی وزیرستان : دو گروہوں میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد47ہوگئی

    شمالی وزیرستان : دو گروہوں میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد47ہوگئی

    شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی میں دو قبائل گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر خونریز تصادم دوسرے روز بھی جاری 45افرادجاں بحق 25زخمی دونوں اطراف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال علاقے میں کشیدگی بر قرارہے جبکہ پولٹیکل انتظامیہ کی جانب سے خاموشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو قبائل پیپلی کابل خیل اور مدا خیل کے درمیان جمعہ کے روز سے خونریز تصادم ہُوئی جو دوسرے روز بھی جاری رہی دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ابھی تک اطلاعات کے مطابق 45افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان اراضی پر ایک سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس میں متعدد بار فائر بندی بھی کی جا چکی ہے جوکہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے مورچہ زن ہو کر ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تاہم دو روز تک جاری جنگ میں فائر بندی یا مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے کوئی بھی سرکاری یا علاقائی شخصیت سامنے نہیں آسکا ہے ۔

    اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے راستے پشاور میں علاج کیلئے منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھی جو بار اور ثابت نہ ہُوئے اور اجازت نہ ملنے کی وجہ پر زخمیوں کو علاج کیلئے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اگر اس جنگ بندی میں انتظامیہ نے کردار ادا نہ کیا تو مزید ہلاکتیں ہو جائے گی جس سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی پھیل جائے گی جہاں ایک طرف شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دوسری طرف ان دو قبائل کے درمیان دو روز سے خونریز جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں قبائل ایک دوسرے کیلئے بدستور مورچہ زن ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    پولٹیکل ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے اور اس کے قریبی روابط افغانستان کیساتھ جا ملتے ہیں جبکہ علاقائی لوگوں کے مطابق کہ ہمارا علاقہ پاکستان کیساتھ ہے اور شمالی وزیرستان کیساتھ پاک افغان بارڈر پر واقع ہے ۔

  • لیاقت آباد : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم، تین زخمی

    لیاقت آباد : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم، تین زخمی

    کراچی :لیاقت آباد کے قریب جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان  میں تصادم، نامعلوم افراد کی فائرنگ، پتھراؤ اور ڈنڈے لگنے سے تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔

    ریلی کا آغاز نصیر آباد سے ہوا جو موسیٰ کالونی سے ہوتے ہوئے این اے 246 کے مختلف علاقوں سے گزر ی۔ ریلی کی قیادت این اے 246 سے نامزد جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کررہےتھے۔

    ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکن بڑی تعداد میں شریک تھےاور نعرے بازی بھی کررہے تھے، مذکورہ ریلی جس وقت شریف آباد کے علاقے میں داخل ہوئی تو وہاں موجود ایم کیو ایم کے کیمپ کے پاس دونو جماعتوں کے  کارکنان میں تلخ کلامی ہوگئی، جو بعد ازاں تصادم کی صورت اختیار کرگئی۔

    پتھراؤ اور ڈنڈے لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے، جماعت اسلامی ترجمان کے مطابق تینوں زخمیوں کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

    اس موقع پر پولیس دو موبائلیں بھی موجود تھیں جو صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خاموشی سے چلی گئیں، اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

      پتھراؤکے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئےاور دیگر نقصان بھی پہنچا، ریلی میں شریک بیشتر افراد اپنی گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے۔

    تاہم بعد ازاں پولیس کی دو تازہ دم موبائلیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کی، آخری اطلاعات تک تصادم کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

  • ارجنٹائن: ہیلی کاپٹر تصادم میں مشہور اولمپیئن سمیت 10 جاں بحق

    ارجنٹائن: ہیلی کاپٹر تصادم میں مشہور اولمپیئن سمیت 10 جاں بحق

    بیونس آئریس /پیرس: ارجنٹائن میں رئیالٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں مشہور اولمپیئن سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لایروجا میں دو ہیلی آپس میں ٹکرا کرتباہ ہوئے گئے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

    مقامی میڈیا کاکہناہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لیے لے جایا جا رہاتھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا رہو گیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں پرائیوٹ ٹی وی چینل ٹی ایف ون کے لیے رئیالٹی شو ڈروپڈ کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی اے پی ایل ٹی وی پروڈکشن کے عملے ارکان بھی شامل ہیں، ٹی وی چینل ٹی ایف ون نے بھی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس کے کے صدر فرینکوس ہولینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی باشندوں کی ہلاکت پر گھرا صدمہ ہوا ہے ۔

    رئیالٹی شو ڈروپڈ میں مختلف افراد کو جنگل میں چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں سے وہ اپنی اسکلز کا استعمال کرکے آبادی تک پہنچتے ہیں۔

    صوبہ لاریجوائن کے پولیس چیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹرز کے پائلٹس سمیت کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا ہے۔

    واضح رہے کہ 57 سالہ فلورینس آرتھوڈ کشتی رانی میں 90 کی دہائی میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

      تیس سالہ الیکزس ویسٹائن نے باکسنگ کے مقابلوں میں 2005 میں میڈیٹیرین گیمز سونے کا تمغہ جیتا تھا، 2008 میں بیجنگ اولمپک میں تانبے کے تمغے کے حقدار ٹہرے تھے جبکہ 2010 میں ماسکو میں یورپین چیمپئین شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

     پچیس سالہ کیمیل مفات 2012 کے لندن اولمپکس میں 400میٹر کی فری سٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔