Tag: تصادم

  • امریکہ: مسافرٹرین اور ٹرک ٹرالر میں تصادم ،30افراد زخمی

    امریکہ: مسافرٹرین اور ٹرک ٹرالر میں تصادم ،30افراد زخمی

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسافر ٹرین ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔

    کیلی فورنیا کے شہر اوکسنارڈ میں مسافر ٹرین اپنی منزل کی طرف گامزن تھی کہ اچانک مخالف سمت آنے والا ٹریکٹر ٹرالر ریل کی پٹری پر آگیا، جس سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

    ٹرالر سے ٹکر کے بعد ریل کی چار بوگیاں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تیس مسافر زخمی ہوگئے۔

    واقعے اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی  ہیں، حادثے کے بعد جائے وقوع پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ اپنی گاڑیوں میں محسور ہوکر رہ گئے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین اور مزدا میں تصادم، تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    میاں چنوں 45 والے بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرشدید دھند کے باعث مزدا ٹرک جس میں تین افراد سوار تھے ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین سے ٹکر ا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک ٹکروں میں بٹ گیا اور ٹرک میں سوار محمد جعفر ،غلام محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جنکا تعلق کمالیہ سے بتایاجاتا ہے۔

    جاعہ وقوعہ پرموجود مشتعل افراد نے پولیس کو لاشیں دینے سے انکار کردیا اوردوسرے ٹریک پر لاہور سے کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر ٹرین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ٹرین کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے،جس کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیا، ریسکیو 1122کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ نے اپنے مشتعل کارکنوں کو بھیج کرتصادم کی کوشش کی گئی ہے اور اگر تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن رہ کر احتجاج کرے گی لیکن نون لیگی کارکنان انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رات گئے پی ٹی آئی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کوئی پلان بنا رکھا ہے، کیا حکومت اشتعال پیدا کرکے پی ٹی آئی کو بدنام کرنا چاہتی ہے؟

    انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے تصادم اور اس کےنتیجے میں ہونے والے واقعات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

  • ہری پور: کاروں، ٹرک میں ہولناک تصادم،9افرادجاں بحق

    ہری پور: کاروں، ٹرک میں ہولناک تصادم،9افرادجاں بحق

    ہری پور: دیدن کے قریب دو کاروں اور ٹرک میں تصادم کےنتئجےمیں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    خیبر نخوا کے ضلع ہری پور کےمقام پھنیاں کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر اور دو گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، تصادم میں نو نو افراد جان بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔  

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ بائی پاس کےقریب پتھراؤ مسلم لیگ کے کارکنان نے کیا، جس پر دونوں جانب سے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بس اسٹاپ سے گذر رہا تھا کہ وہاں پر موجود مسلم لیگ نون کے مقامی ایم پی اے عمران عرف پومی بٹ کے ڈیرے پر موجود کارکنوں نے پتھرائو شروع کر دیا۔

    جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں جوتے دکھانے شروع کر دیئے ، جوتے دیکھنے پر لیگی کارکن مزید مشتعل ہو گئے اور تحریک انصاف کے قافلے سمیت عمران خان کے کنٹینر پر پتھرائو شروع کر دیا جس سے قافلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

    فائرنگ کے وقت آزادی مارچ کی اعلی قیادت کے کنٹینر میں موجود عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فائرنگ ا ور پتھراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر دو فائر کئے گئے، فائرنگ کرنے والوں کو پہچان سکتا ہوں ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری  نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی نوازشریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں۔

    رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی تک پر امن قافلہ آگے نہیں بڑھے گا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملے کے وقت خاموش تماشائی کاکردارادا کیا ، عمران خان نے کارکنوں کوپرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیاسی کارکنوں میں جھڑپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارکن تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنےکی ہدایت کی۔

  • نوابشاہ:اسکول وین اورٹرک میں ہولناک تصادم،21 بچے جاں بحق

    نوابشاہ:اسکول وین اورٹرک میں ہولناک تصادم،21 بچے جاں بحق

    نوابشاہ میں کئی گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، اسکول وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں اکیس بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، بدقسمت اسکول وین میں پچیس بچے سوار تھے۔

    زمین کانپ گئی، آسمان لرز اٹھا، ایک ٹریفک حادثے نے کئی چراغ گل کر دیئے، نوابشاہ روہڑی کینال کے قریب علم کی پیاس بھجانے نکلے بچے ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، ہولناک ٹریفک حادثے نے کئی گھروں میں صف ماتم برپا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دولت پور سے نوابشاہ جانے والی اسکول وین تیز رفتاری کے باعث اس وقت حادثے کا شکار ہوئی، جب وہ روہڑی کینال سے گزر رہی تھی، وین اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی تھی، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    جاں بحق بچوں کی لاشیں اور اور زخمی بچوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

  • لاہور: دو گروپوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق

    لاہور: دو گروپوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق

    لاہور میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں دو گروپوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں سترہ سالہ سلیمان جاں بحق اور10 افراد زخمی ہو گئے۔

    واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کے اہلخانہ بھی آ گئے اور پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے رہے۔

    پولیس کی بھاری نفری نے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے سلیمان کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

  • راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم،2جاں بحق،1زخمی

    راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم،2جاں بحق،1زخمی

    راجن پور انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے پر افضل آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔
       

  • پھالیہ:وین اور ٹریکٹر میں تصادم،7 مسافر جاں بحق،8زخمی

    پھالیہ:وین اور ٹریکٹر میں تصادم،7 مسافر جاں بحق،8زخمی

    منڈی بھاؤالدین میں وین اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت آٹھ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    مسافر وین منڈی بھاؤالدین کے نواحی گاؤں بوسال سے لاہور جارہی تھی کہ پھالیہ لک گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس سے سات افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔