Tag: تصاویر شیئر

  • ’میرے دل کا ٹکڑا‘ زباب رانا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    ’میرے دل کا ٹکڑا‘ زباب رانا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے تصاویر شیئر کی جس میں وہ ایک گھر میں موجود ہیں اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میرے دل کا ٹکڑا‘ لکھا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا ٹومی اور ایک شخص بھی موجود ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے پروجیکٹس اور سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں زباب رانا نے ’شازما‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، سحر افضل، راحت غنی، ارسلان خان ودیگر شامل تھے، ’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی تھی۔

  • ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی، جس کے تحت صارفین تصاویر کو سرچ کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

    ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

    فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔