Tag: تصاویر وائرل

  • گلوکار حسن رحیم کی شالیمہ کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    گلوکار حسن رحیم کی شالیمہ کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    (17 اگست 2025): پاکستان کے معروف گلوکار حسن رحیم کی نکاح کے بعد شالیمے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    حسن رحیم کا شمار پاکستان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے خوبصورت موسیقی، منفرد گانوں اور شائستہ شخصیت کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    یہ پڑھیں: گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک

    انہیں مداح لائیو پرفارم کرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور چند سالوں میں بڑے ہٹ گانے دیے ہیں، نوجوان گلوکار گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

    سوشل میڈیا پیجز کے مطابق گلوکار نے اپنے آبائی علاقے میں، اپنی کزن نور سے شادی کرلی ہے، ان کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،  ان کی نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

    تاہم اب ان کی بارات اور ولیمے کے امتزاج پر مبنی ایک تقریب یعنی شالیمہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں، وائرل ویڈیوز میں حسن رحیم کو سیاہ پینٹ اور کوٹ میں گلگتی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی دلہن نے لال رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by joona (@hasansgalleryy)

    تقریب کی کچھ ویڈیوز میں حسن رحیم کو گلگت بلتستان کے روایتی رقص پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، گلوکار کی شالیمہ کی ویڈیوز اور تصویریں باضابطہ طور پر ان کی جانب سے شیئر نہیں کی گئیں، لیکن ان کے فین پیجز اور دوستوں کی جانب سے یہ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

  • غزہ کی خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے سے قبل اور بعد کی تصاویر وائرل

    غزہ کی خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے سے قبل اور بعد کی تصاویر وائرل

    غزہ کی بندرگاہ پر واقع ایک خوبصورت مسجد کی اسرائیلی حملے قبل اور بعد کی تصاویر سامنے آئیں جن میں مسلم ورثے کی تباہی کے اثرات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ خوبصورت مسجد جو اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے کبھی عبادت اور امن کی جگہ تھی، جس کے درمیان ایک سنہری فانوس لٹکا ہوا تھا۔

    فرش پر قالین بچھے تھے، اور ہر طرف نفیس طرز تعمیر تھی۔ وہی جگہ جہاں فلسطینی نماز پڑھنے اور قرآن مجید کی تلاوت کرنے جمع ہوتے تھے، اب اس کے گنبد اور دیواریں گر چکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اب یہ مسجد غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی تباہ کن کارروائیاں، ہلاکتیں اور تباہیاں ناقابل برداشت سطح پر ہیں۔

    اپنے ایک جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ کا 80 فیصد علاقہ فلسطینیوں کے لیے نو گو زون بن چکا ہے۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی ظالمانہ جنگ کے سب سے ظالم مرحلے سے گزر رہے ہیں، فلسطینیوں کو بھوکا رکھا جارہا ہے، بنیادی ضروریات سے محروم کیا جارہا ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر بھی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی ایسی امدادی اسکیم کاحصہ نہیں بنے گا جوانسانی اصولوں پرنہ ہو، امداد کا محفوظ، تیز اور تسلسل سے داخلہ نہ ہوا تو مزید اموات ہوں گی۔

    اسرائیل سیاستدانوں کے فوجی وردی پہننے پر پابندی کیوں لگا رہا ہے؟

    غزہ میں خوراک، طبی امداد پہنچانے کی محدود کوشش جاری ہے، اشد ضرورت کے باوجود اسرائیل امداد پر غیرضروری پابندی لگارہا ہے۔

    سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جس امداد کی اجازت دی گئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

  • اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد ایک جذباتی کیپشن کے ساتھ نئے روپ میں تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    شگفتہ اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت، دلکش، باصلاحیت اور سینئر اداکارہ ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو کینسر کے مرض میں کھودیا ہے تاہم اب وہ ایک طویل جنگ کے بعد آہستہ آہستہ اپنے معمولات کی طرف لوٹ رہی ہے۔

    تاہم اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی حال ہی میں اپنے وزن میں ڈرامائی کمی کے ساتھ بہت مختلف نظر آرہی ہیں، شوہر کو کھونے کے بعد انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا کہ "اگر میرا ذہن کسی چیز کا تصور کر سکتا ہے اور دل اس پر یقین رکھتا ہے تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ کا وزن کم ہونے کے بعد کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، انٹرنیٹ پر کچھ لوگ تعریف کر رہے ہیں کہ شگفتہ اعجاز وزن میں کمی کے بعد کتنی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

  • صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کی شوہر اور بچوں کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے کی تصاویر سومل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سری اصغر ایک باصلاحیت اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ہیں، اداکارہ نے پاکستان کے مقبول ڈرامے  جیسے پیار کے صدقے، آخر کب تک، میں کام کیا ہے، وہ ایک باصلاحیت ڈانسر بھی ہیں جس کی ویڈیو اداکارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صرحا اصغر اب دو بچوں کی ماں بھی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ اب بہت کام ڈراموں میں نظر آتی ہیں، تاہم اب اداکارہ اپنے شوہر لالہ عمر اور اپنے دو بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ملائیشیا میں ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تصاویر و ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیملی ٹائم سے بھر پوت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، انمول بلوچ، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے

  • اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

    اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اپنی اور اداکار سمیع خان کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اداکارہ سمیع خان کے ہمراہ تصاویر اور بی ٹی ایس شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maria Malik (@mariamalik_official)

    جس میں انہیں شادی کے موقع پر خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے ہاتھوں میں گجرے میں پہن رکھے ہیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ماریہ ملک نے اپنے آن اسکرین دلہن کے انداز کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت شیئر کی اور اپنے ساتھی اداکار  سمیع خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کے بھاری جوڑا سنبھالنے میں مدد کی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ لہنگا 15 کلو وزنی تھا، میرے لیے اسے سنبھالنا اور اس میں گھومنا واقعی مشکل تھا لیکن میرے ساتھ اداکار سمیر خان کا شکریہ جنہوں نے میری بہت مدد کی۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل شکوہ کو پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے نشر کی جاتی ہے

    https://urdu.arynews.tv/sabeena-farooq-reveals-behind-her-limited-work/

  • انوشے اشرف کی مہندی کی تصاویراور ویڈیوز سامنے آگئی

    انوشے اشرف کی مہندی کی تصاویراور ویڈیوز سامنے آگئی

    پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیے میں آغاز ہوگیا جس کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انوشے اشرف ایک مشہور پاکستانی وی جے ہیں جنہوں نے کم عمری میں اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کیا، انوشے اشرف پاکستان کی پہلی وی جے ہیں جو ایم ٹی وی پر نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    خوبصورت میزبان کو ان کی سجیلا شخصیت کی وجہ سے سراہا جاتا ہے،  وہ ایک مارننگ شو بھی ہوسٹ کر چکی ہیں۔

    گزشتہ سال اداکارہ نے 30 جون کو اپنے دوست شہاب نامی شخص کے ساتھ اپنے خاندان والوں کی موجودگی میں نکاح کیا،  ان کے نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    تاہم اب اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کا باقاعدہ آغاز ترکیہ میں ہوا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہیں پری ویڈنگ پارٹی میں شریک حیات کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا، جبکہ مہندی کی تقریب میں بھی انوشے کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہے۔

    انوشے اشرف نے اپنی مہندی کے دن پاکستان کے مشہور ڈیزائنر کا تیار  کردہ ایک خوبصورت منٹ گرین اور ملٹی کلر فلورل لہنگا زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری کڑھائی اور دیدہ زیب کام کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز  پر ان کے مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں ساتھ ہی جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر بے شمار مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔

  • ہانیہ عامر نے دوست کی مایوں پر حسین لُک سے لائم لائٹ چرالی، تصاویر وائرل

    ہانیہ عامر نے دوست کی مایوں پر حسین لُک سے لائم لائٹ چرالی، تصاویر وائرل

    پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے اپنی دوست کی مایوں نائٹ پر اپنے حسین لُک سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ کبھی میں کبھی تم سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان کی بہت بڑی فین فولوونگ ہے، انسٹاگرام کے 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکاکرہ میں شامل ہیں مداح ادااکرہ  کی خوبصورت شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کو پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے اس تقریب میں رنگین کڑھائی سے مزین آف وائٹ سلک لباس زیب تن کیا جس میں وہ بالکل پیاری لگ رہی تھی، اداکارہ نے تقریب میں دوستوں کے ساتھ پوز دیا اور اپنے فالوورز اور دوستوں کے ساتھ کچھ شاندار تصاویر شیئر کیں۔

    مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا جس کے بعد تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔

  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل

    کبریٰ خان اور گوہر رشید کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کبریٰ خان اور گوہر رشید دو ایسے ستارے ہیں جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ان کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا اور شادی کی تقریبات کراچی میں ہوئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

    ان کی کئی تقریبات ہوئیں جس میں رنگا رنگ قوالی نائٹ بھی شامل ہے، اس ستاروں سے بھری رات میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے شرکت کرکے اس ایونٹ میں چار چاند لگا دیے۔

    اس خوبصورت تقریب میں نامور اداکارائیں صبا قمر، آمنہ شیخ اور ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے محفل کو مزید چار چاند لگا دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

    تقریب میں کبریٰ خان دلکش سرخ ساڑھی میں نظر آئیں، جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی تھیں جبکہ گوہر رشید بھی اپنی شاندار اور نفیس پوشاک میں انتہائی پرکشش دکھائی دیے۔

  • محمد سراج نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر، ویڈیو وائرل

    محمد سراج نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر، ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹر محمد سراج نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرکٹرمحمد سراج شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، تاہم آج ان کی عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ سراج پاکستان اوردبئی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر اپنے رشتہ داروں سے روانگی کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں، ان کے ساتھ سفری دستاویزات بھی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 میں بھی سراج نے اپنے والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، آئی پی ایل سیزن 2025 اور ماہ مقدس رمضان المبارک سے پہلے سراج نے عمرہ کی ادائیگی کو ترجیح دی۔

    اس سے قبل بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ثناء خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا الحمدلِلّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے، اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے۔

  • احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار اب اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

    واضح رہے کہ  کئی دنوں سے جاری اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق تو ہو گئی ہے لیکن اداکار یا ان کی ہونے والی اہلیہ کی جانب سے اب تک کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔