Tag: تصاویر وائرل

  • اداکارہ وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    اداکارہ وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

    اداکارہ وینا ملک نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی جس کی تصدیق انہوں نے خود انسٹاگرام پر کی ہے۔

    وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا۔

    اس کے علاوہ اداکارہ وینا ملک نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔

    اُدھر شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

    اس کے علاوہ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ویڈنگ ڈریس اسٹوڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں آپ کا نصیب نہیں ہوتا، وہ آپ کے مالک اور رازق نہیں ہیں، انہوں نے آپ کو تخلیق” نہیں کِیا ہے، سو انہیں اس بات کی اجازت ہی کیوں دی جائے کہ وہ آپ کے اندر مایوسی کا زہر بھر دیں، آپ سے آپ کے خواب چھین لیں، آپ کو آپ کی نظروں میں بے وقعت کر دیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehryar Ch (@shehryar.c)

  • عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایڈ شیرن کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا ’کیا رات تھی‘۔

    برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹریفائینگ ’دل لومیناتی ٹور‘ نامی کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سرپرائز انٹری دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    اور یہ تصاویر بھی ممکنہ طور پر بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں لی گئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے، اس تصاویر میں دلجیت دوسانجھ کی بزنس منیجر سونالی سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    بیک اسٹیج پر ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر جوں ہی یہ ر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں نے انہیں ایک ساتھ کنسرٹ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

    نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟ (arynews.tv)

    واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

  • اداکار ناگا چیتنیا نے سوبھیتا سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    اداکار ناگا چیتنیا نے سوبھیتا سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کے سابقہ شوہر و اداکار ناگا چیتنیا نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے منگنی کرلی۔

    ناگا چیتنیا کے والد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے کی منگنی کی تصاویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ’ہمیں اپنے بیٹے ناگا چیتنیا کی سوبھیتا ڈھولیپالا سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی  محسوس ہورہی ہے ‘۔

    ناگا چیتنیا کے والد نے کہا کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد آج صبح 9:42 بجے ہوا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، ہم سوبھیتا ڈھولیپالا کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں کیلئے زندگی بھر کی محبت اور خوشی کی خواہش کرتے ہیں ‘۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی اداکار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا کو بنے سنورے دیکھا جاسکتا ہے، ناگا چیتنیا نے اپنی منگنی پر سفید شلوار قمیص کا انتخاب کیا جبکہ سوبھیتا ڈھولیپالا کو ہلکی گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ تیلگو سنیما کے اداکار ناگا چیتنیانے اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو سے سال 2017 میں شادی کی تھی جو طلاق پر ختم ہوگئی۔

  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    ثنا جاوید اور شعیب ملک کی سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک آج کل بیرونِ ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا اور شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سوئٹزرلینڈ کے دلکش مقام سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

    ان تصاویر میں ان دونوں کو سرسبز و شاداب حسین وادی کے درمیان قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع ہر ثنا جاوید نے اپنے شوہر سے ڈریس ٹوئننگ کی ہوئی تھی۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی لگایا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی لائم لائٹ میں آ گئی ہے اور ان شخصیات کی شہرت میں بھی پہلے سے اضافہ ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں اس جوڑے پر اپنے اپنے پہلے ہمسفر کو چھوڑنے پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اِن کے کروڑوں کی تعداد میں مداح اور خیرخواہ بھی موجود ہیں۔

  • شرمیلا فاروقی کی مکیش اور ایشا امبانی سے ملاقات، تصاویر وائرل

    شرمیلا فاروقی کی مکیش اور ایشا امبانی سے ملاقات، تصاویر وائرل

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کی پیرس میں ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش میں ہیں۔

    شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر مکیش امبانی اور ایشا امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں اپنے شوہر ہشام شیخ اور بیٹے حسین کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bizmax Digital (@bizmaxdigital)

    کیپشن میں شرمیلا فاروقی نے لکھا ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے‘، شرمیلا فاروقی نے انسٹا پر ایک اور اسٹوری پر بتایا ہے کہ اُن کی مکیش امبانی سے ملاقات ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اور ایک بار پھر امبانی ‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی پی رہنما، ایم این اے شرمیلا فاروقی آج کل اپنی سالگرہ منانے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں۔

  • عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی ہے۔

    عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

    عفت عمر نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے غیر ملکی شخص سے منگنی کی ہے۔

    دوسری جانب عفت عمر نے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

  • ادیتی راؤ حیدری کی قاتلانہ ادائیں، تصاویر وائرل

    ادیتی راؤ حیدری کی قاتلانہ ادائیں، تصاویر وائرل

    سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کی خوبصورت اداکارہ ‘بیبو جان’ اپنے حسن کی بدولت ایک مرتبہ پھر مداحوں پر جادو چلانے میں بڑی مہارت سے کامیاب ہوگئیں۔

    بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں سنہرے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    ادیتی راؤ حیدری کے لُک کی بات کی جائے تو انہوں نے گولڈن رنگ کا خوبصورت ساڑھی نما شرارا زیب تن کیا ہوا ساتھ گولڈن ایئر رنگ اور پوٹلی بیگ میں وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لیے میک اپ میں انہوں نے سرخ لپسٹک، اچھی طرح سے برش کی ہوئی بھنوؤں اور مسکارے کی دلکش ایپلیکیشن کے ساتھ اپنے اوور آل لُک کو انتہائی مہارت سے کمپلیٹ کیا۔

    سنہرا رنگ، تیکھی ناک، چمکدار آنکھیں، گلابی لب و رخسار یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ادیتی اسکرین پر ایک پینٹ کینوس کی طرح ہیں اور ان کی خوبصورتی ہر کسی پر سر چڑھ کر بولتی ہے۔

     اداکارہ کے انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین ‘بیبو جان‘ کے حسن کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

  • اداکارہ سائرہ یوسف کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    اداکارہ سائرہ یوسف کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی حالیہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی، جس میں انہیں دبئی کے میگا وہیل کے سامنے سمندر پر ایک پر سکون لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    سائرہ یوسف کو انسٹاگرام پر 1.9 ملین مداح فولو کررہے ہیں، وہ مغربی لباس میں اپنے خوبصورت انداز سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔

    اس سے علاوہ سائرہ یوسف نے اپنی مزید نئی تصاویر بھی شیئر کی  جس میں وہ سفید شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس تھیں، مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    سنہ 2019 میں شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی کر رہی ہیں جبکہ سبزواری خاندان سے بھی ان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔

  • انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، تقریب سے تصاویر وائرل

    انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، تقریب سے تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انھوں نے دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان بھی کیا۔

    ریڈیو جوکی اور اداکارہ انوشے اشرف نے ورچوئل نکاح کیا اور تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی، ساتھ ہی انھوں نے خود کو مبارکباد بھی دی۔

    انوشے کو سوشل میڈیا پر جاری تصاوری میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ سفید اور سنہرے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انھوں نے بازو پر امام ضامن بھی باندھا ہوا ہے جس پر ’یاعلی’ کے الفاظ نظر آرہے ہیں۔

    ایک تصویر میں انوشے مسکراتی نظرآرہی ہیں جبکہ فیملی کے افراد بھی نکاح کے دوران ان کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں.

    انوشے اشرف کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کی موجودگی سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے جبکہ انھوں نے اپنے دولہے کی تصوری بھی جاری نہیں کی ہے۔

    اگرچہ انوشے نے ان تصاویر میں اپنے شوہر کو مداحوں کی نظروں سے دور رکھا تاہم دلچسپ انداز میں پیغام شیئر کیا اور کافی خوش نظر آئیں۔

    سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو نکاح پرمبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی آگے کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • چہرے پر بالوں والی حیرت انگیز لڑکی : شادی کے بعد کی تصاویر وائرل

    چہرے پر بالوں والی حیرت انگیز لڑکی : شادی کے بعد کی تصاویر وائرل

    چہرے پر بےتحاشا بالوں والی لڑکی بڑی ہوگئی، شادی کے بعد کی نئی تصاویر نے دیکھنے والوں کو مزید حیرت میں ڈال دیا کیونکہ شیو کرنے کے بعد اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔

    تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کی رہائشی 17 سالہ سوپترا سوسوفن انتہائی خوفناک بیماری ’’ایمبراس سنڈروم‘‘ میں مبتلا تھی، جس میں پورا چہرہ اور جسم کسی ریچھ کی مانند بالوں سے بھرجاتے ہیں۔

     young girl

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوپترا سوسوفن جسے بچپن میں اس کے کلاس فیلوز اور دوست "بھیڑیا لڑکی” اور "بندر کا چہرہ”رکھنے والی کہہ کر چھیڑا کرتے تھے، تاہم اب اس کا یہ غم کافی حد تک ختم ہوگیا ہے۔

    Close-up

    بالآخر اسے اپنی زندگی کی محبت کا پتہ چلا اور اس نے شادی کرلی، 1999میں پیدا ہونے والی سوسوفن کے دنیا میں آنے پر ہی اپنے والدین کے خوف کا سامنا کرنا پڑا۔

    پہلے تو انہیں لگا تھا کہ یہ ایک نارمل کیس ہے لیکن جب انہوں نے اسے انکیوبیٹر میں دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کہ اس کے سر اور جسم پر کتنے زیادہ بال ہیں۔

     smiling سپراترا کے بال تقریباً اس کے پورے جسم کو ڈھانپے ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے بھی اس جیسا کوئی اور کیس نہیں دیکھا تھا۔

    یہ بیماری انتہائی کمیاب ہے اور دنیا بھر میں صرف 50 افراد ہی اس بیماری کا شکار ہیں جس میں بچپن سے صرف ہتھیلیوں اور تلووں کے سوا پورے جسم پر باریک بال نکلنے لگتے ہیں حتیٰ کہ پورا چہرہ بھی بالوں سے بھرجاتا ہے۔

     young women

    بعد میں ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ نیٹی کو جلد کی ایک بہت ہی نایاب بیماری ہے جسے سینڈروم کہتے ہیں، یہ حالت اتنی غیر معمولی ہے کہ ایک طویل عرصے سے دنیا میں اس کے جیسے صرف 50 کیس درج ہوئے ہیں۔

    امبراس سنڈروم جسم کے بالوں کی زیادہ نشوونما کا سبب بنتا ہے جس سے صرف ہتھیلیوں، تلووں اور منہ کے اندرونی حصے کو بچایا جاتا ہے، اور ایسا ممکنہ طور پر ڈی این اے میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    سترہ سالہ سوسوفن کا نام 2010 میں چہرے پر سب سے زیادہ بالوں کا ریکارڈ رکھنے والی لڑکی کے طور پر سامنے آیا تھا لیزر تھراپی کے ذریعے لڑکی کے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مرض دور نہ ہوسکا۔

     

    couple

    نیٹی نے اپنی اس حقیقت سے سمجھوتہ کرلیا ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کا مرض لاعلاج ہے، اس نے اپنا چہرہ اس وقت صاف کرایا جب وہ بڑی ہوگئی بعد میں نیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی اور سوشل میڈیا پر شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں اس کا چہرہ بغیر بالوں کے دکھایا گیا ہے۔

    اب پہلی بار اس نے بالوں کو صاف کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے چہرے کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ اسے بھی جیون ساتھی مل چکا ہے اور وہ شادی کرچکی ہے۔

    نیٹی ایک مثبت زندگی گزارنے اور معاشرے پر ایک خوبصورت اثر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے، اس کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنے طریقے سے خوبصورت اور منفرد ہے اور وہ دوسروں کو ان کی انفرادیت کو اپنانے اور ان کی اندرونی خوبصورتی کو نکھارنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔