Tag: تصاویر وائرل

  • مایا علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مایا علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں  اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پول میں سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مایا علی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں انہیں غباروں سے بھرے ایک سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ اندازہ لھایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پول پارٹی سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آرہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں‘۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • افغانستان ٹیم کے کھلاڑی کہاں عید منارہے ہیں؟ تصاویر وائرل

    افغانستان ٹیم کے کھلاڑی کہاں عید منارہے ہیں؟ تصاویر وائرل

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابوظہبی میں عید منا رہے ہیں تاہم پاکستان کے 2 سابق کرکٹرز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکا میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے، جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں عید منائی۔

    سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور کوچز کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو روایتی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر راشد خان نے بھی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں آج کے دن عید منانے والوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اور اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

    پاکستان کے سابق کرکٹرز عمران فرحت بطور بیٹنگ کوچ اور رانا نوید الحسن بطور بولنگ کوچ افغان ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم دورۂ بنگلا دیش اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے, آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

  • علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

    علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بڑی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے لباس پر سنہری کڑاھی بھی ہوئی ہے جو لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی ہے۔

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ دل تھا پتھر کیسے پھر توڑا‘ ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    اکثر صارفین نے ان کے لباس کی تعریف کی تو کچھ نے اداکارہ کے اس انداز کی تعریف کی۔

    علیزے شاہ نے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

  • اسکول میں بچوں کی توڑ پھوڑ، تصاویر وائرل

    اسکول میں بچوں کی توڑ پھوڑ، تصاویر وائرل

    الٹس: امریکی شہر الٹس کے اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے والے پرائمری کے تین طالبعلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلا ہاما کے شہر الٹس میں واقع اسکول میں طالبعلموں نے بغیر اجازت الٹس انٹرمیڈیٹ اسکول میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور اسکول کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

    الٹس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی تصاویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

    اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے بچوں کی جانب سے اسکول کے فرش پر پینٹ پھینکنے، کمپوٹروں، دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچانے کے مناظر عکس بند کر لیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں نے اسکول کو تقریباََ 50 ہزار ڈالر مالیت کا نقصان پہنچایا، پولیس نے ان طالبعلموں کو گرفتار کرنے کے بعد والدین کے سپرد کر دیا۔

  • ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حیدرآباد : ثانیہ مرزا کی اپنے شیرخوار بیٹے کو گود میں لے کر اسپتال سے باہر آتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد باہر آنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تصویروں میں وہ اپنے شیرخوار بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آرہی ہیں۔ شعیب ملک بیٹے کی ولادت کےبعد واپس یو اے ای چلے گئے ہیں جہاں نیوزی لینڈ سے سیریز جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی تھی۔

     

  • وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر نماز کی ادائیگی کی تصویر وائرل

    وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر نماز کی ادائیگی کی تصویر وائرل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے اندر نماز کی ادائیگی اور بیت اللہ میں عمرہ ادائیگی کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دورہ سعودی عرب کی تصاویر منٖظر عام پر آگئی، وزیر اعظم کے خصوصی مشیرو سابق انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی، جس میں وزیر اعظم عمران خان خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کر رہے ہیں ۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ، جس میں وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کررہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا  میں خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ہمیں روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونے کا موقع فراہم کیا اور ہم نے باب توبہ کے نوافل ادا کیے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی ، وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسولﷺکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا

    بعد ازاں وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

  • شہد کی مکھیوں میں لپٹے سعودی شہری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    شہد کی مکھیوں میں لپٹے سعودی شہری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض : 63.7 کلوگرام وزنی شہد کی چادر اوڑھ کر لاکھوں شہد کی مکھیوں کو اپنے جسم پر بٹھانے والے سعودی شہری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم شہری گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے میں ناکام رہا۔

    63.7 کلو گرام وزنی شہد کی چادر اوڑھ کر لاکھوں مکھیوں کو اپنے جسم پر بٹھانے والا سعودی شہری گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    دنیا میں بڑی تعداد میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو اپنی حیران کن صلاحتیوں کے ذریعے عالم انسانیت کو حیران زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بنالیتے ہیں، ایسا ہی ایک شخص سعودی عرب میں بھی مقیم ہے جس کے جسم پر شہد کی مکھیاں ایسے چپکتی ہیں جیسے سعودی شہری مکھیوں میں ڈوب گیا ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی شہری زھیر بن فطانی شہر مکہ کی شہد آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریٹر کا رکن ہیں، زھیر بن فطانی کی شہد کی مکھیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں ناکام رہا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر زھیر بن فطانی نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے نئے اپنے جسم پر 100 کلوگرام شہد کی چادر چڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے مکھیوں کو اپنے جسم پر بٹھانے کےلیے 63.7 کلوگرام شہد کی چادر اوڑھی تھی لیکن اس مرتبہ 100 کلو گرام وزنی شہد کی چادر اوڑھنے کا ارادہ کیا ہے۔

    زھیر بن فطانی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ شہد کی 63 کلو وزنی چادر اوڑھنے کے بعد میرا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا تھا اور مسلسل ڈیڑھ گھنٹے تک شہد کی چادر اوڑھے رہنے سے میرے پٹھے جواب دے گئے تھے۔

    سعودی شہری کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر میرے جسم پر شہد کی مکھیوں کے ڈنک کا اثر نہیں ہوتا جب لاکھوں مکھیاں میرے جسم پر بیٹھی تو ہزاروں مرتبہ مکھیوں نے مجھے ڈنک مارے لیکن میری صحت متاثر نہیں ہوئی۔

    زھیر بن فطانی نے کہا کہ پچھلی مرتبہ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے میں ناکام ہوگیا تھا تاہم مستقبل میں پھر اسی کوشش کروں گا اور اس مرتبہ ضرور گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیابی حاصل کرلوں گا۔

  • انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کی انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آئیں، جن میں انھیں پہچاننا دشوار ہے  کیونکہ وہ 29 سال کی ہونے کے باوجود 60 سال کی بوڑھی خاتون نظر آرہی ہیں، مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اسٹار کو اس روپ میں دیکھا تو وہ یقین ہی نہیں کرسکے۔

    مذکورہ تصویر جب سامنے آئی تو اسے کوئی پہچان نہ سکا البتہ تھوڑی دیر بعد صارفین اور مداحوں کی یہ الجھن دور ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سال کی بزرگ نظر آنے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ویروشکا ’انوشکا شرما‘ ہیں جو اپنی نئی آنے والی فلم سوئی دھاگہ کے سیٹ پر منظر عکس بند کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔

    قبل ازیں انوشکا شرما کی دو نئے کردار کی تصاویر سامنے آچکی ہیں جن میں انہیں پہچاننا بے حد مشکل ہے،  پہلی تصویر میں تو وہ نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے سڑک سے گزر رہی تھیں۔

    یہ بھی دیکھیں: انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبلی پتلی عمر رسیدہ خاتون زمین پر بیٹھی کسی بات پر رو رہی ہیں یہ بھی انوشکا شرما ہی تھیں۔

    بالی ووڈ خبروں کے مطابق یش راج پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم سوئی دھاگہ بنائی جارہی ہے جس میں انوشکا اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جاری ہے جو 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔