Tag: تصاویر و ویڈیو

  • تائیوان زلزلہ: دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر و ویڈیو سامنے آگئی

    تائیوان زلزلہ: دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر و ویڈیو سامنے آگئی

    تائیوان کے مشرقی حصے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالیان شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تائیوان میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے جاپان کے جنوبی جزیروں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا، متعدد عمارتین منہدم ہوگئیں۔

    حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اس کے علاوہ رہائشی علاقوں سے لوگوں کوانخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    حکام کا بتانا ہے کہ تائیوان سے ایک سو دس کلو میٹرفاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے، جہاں تیس سینٹی میٹرتک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ہے چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق تائیوان میں زلزلے سے اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریاں

     

  • امام الحق کے ولیمے میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت، تصاویر و ویڈیوز وائرل

    امام الحق کے ولیمے میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت، تصاویر و ویڈیوز وائرل

    قومی کرکٹر امام الحق کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں سابق کپتان بابراعظم، کپتان شاہین آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/IAnmolMehmood/status/1728817569828909145

    گزشتہ روز لاہور میں امام الحق کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جہاں سابق کپتان بابر اعظم، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، سابق کپتان سرفراز احمد، مصباح الحق اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1728872500732514533

    امام الحق کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://twitter.com/IAnmolMehmood/status/1728842936878784834

    یاد رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں امام نے قوالی گنگنا کر تقریب میں چار چاند لگائے تھے۔

    https://twitter.com/KhurramRANA21/status/1729011094096904338

    25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔

    تاہم اب بھی امام الحق نے اہلیہ امام الحق کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انمول نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ہم ناصرف زندگی کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔‘