Tag: تصدیق کردی

  • بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

    بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔

    اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

    اس سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    دورہ نیوزی لینڈ میں محمدیوسف، محمد مسرور اور ڈرائیکس سائمن کوچز تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بولنگ کوچ نہیں تھا۔

  • ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بالآخر میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے اپنی دوسری شادی پر ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔

    چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے شادی کی تصدیق کردی۔

    اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جمعے کے دن اپنی دوسری شادی کے بعد ممبئی میں منظر عام پر آئے، کامیڈین نے فوٹوگرافروں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    منور فارقی کی نئی ویڈیوز آن لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں بگ باس 17 کے فاتح ایک عمارت سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب ان کی تصویر لینے کے لیے باہر پاپرازی نے انھیں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر مبارکباد دی تو وہ شرماتے ہوئے نظر آئے۔

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    جیسے ہی پاپرازی نے مبارکباد دیے، منور فاروقی نے عاجزی کے ساتھ جواب دیا ’’شکریہ‘‘، اگرچہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے بات نہیں کی لیکن یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے اپنے رشتے اور مہزبین سے شادی کے ذکر پر اس طرح کا ردعمل دیا۔

    واضح رہے کہ منور فاروقی  کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا ’لندن کالج اف میک اپ‘ کی سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، دوسری خفیہ  شادی کی خبر کو چند روز تک راز رکھنے کے بعد آخر کار نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ منظر عام پر آئے تھے۔

  • عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے۔

    سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

     جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے، اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والا آرمی پبلک سکول پشاور چھبیس روز کے بعد تدریسی عمل کیلئے دوبارہ پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    چھبیس روز کے بعد بچوں نے واپس اسکول آنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے خود بچوں کا استقبال کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    مانسہرہ: عمران خان اور رِحام خان کی شادی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل برپا کررکھی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چئیرمین کی شادی کی خبروں نے جہاں ملک کے تمام میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا وہیں یہ سوال بھی بار بار اٹھ رہا ہے کی کپتان کا نکاح ہوگیا کہ نہیں۔

    ریحام خان کے خاندانی زرائع نے عمران خان سے ان کے رشتے کی تصدیق کردی ہے ، مانسہرہ میں کپتان کی ہونے والی دلہن کے گھر میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔

    مانسہرہ کا قصبہ بفہ وہاں بننے والے کھوے کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس کی دوسری شہرت ریحام خان ہیں، جوکپتان کی دلہن بنے والی ہیں، ان کے آبائی گھر پر عزیزواقارب اور احباب کی آمد شروع ہوگئی، پڑوسیوں نے خاندانی زرائع سے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔

      اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سے ہوئی تھی، جن سے تین بیٹے بھی ہیں، ان بن ہونے پرریحام نےعدالت سے خلع لی تھی،  عمران خان سے رشتہ طے ہونے پر ریحام کے قصبے والے بہت خوش ہیں، انہیں امید ہے کہ اب بفہ کی قسمت بدل جائےگی۔

    اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آئندہ باہتر گھنٹوں میں ریحام اور عمران خان کا نکاح ہوجائے گا، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ریحام خان کے آبائی گاؤں تک جا پہنچا، مانسہرہ کے نواحی علاقے بفہ سے ریحام خان کا تعلق ہے، جہاں ریحام خان کے گھر کے باہر عوام کا ہجوم تھا، جو ان کی شادی پر خوشی سے رقص کررہے تھے ۔

    ریحام خان کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی نسبت طے ہوگئی ہے، اور اگلے باہتر گھنٹوں میں نکاح کے بعد جلد ہی رخصتی متوقع ہے۔