Tag: تصدیق

  • موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق، عوام کو مشکلات کا سامنا

    موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق، عوام کو مشکلات کا سامنا

    اسلام آباد : ملک میں دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کیلیے حکومت کی جانب سےبائیو میٹرک سسٹم کی مددسےموبائل فون سمز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    موبائل فون سموں کی تصدیق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعےکرانےکے لیے ملک بھر میں موبائل فون کمپنیز کے فرنچائز اور کسٹمر سروس سینٹرز پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    شہریوں کو سموں کی تصدیق کے مراحل میں دشواریوں کا بھی سامنا ہے۔ شہریوں نےتصدیق کےعمل پر عدم اطمینان ظاہر کرتےہوئےحکومت سے اس عمل کوآسان بنانےکامطالبہ کیاہے۔

    موبائل فون کمپنیز نے سموں کی تصدیق کے عمل کو سراہتےہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ موبائل فون صعنت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اس عمل سے پچاس فیصد سےزائد سمز بند ہو جانیکا اندیشہ ہے جن کی تعداد پچاس سےپچپن ملین تک جاسکتی ہے۔

  • پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے علاقے پشاور میں دو نئے پولیو کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سےایک کا تعلق اڑمڑ اور دوسرے کا ہریانوالہ سے ہے جبکہ کراچی میں ملیر اور کورنگی سمیت ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔

    پشاور میں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد پولیو کیسز کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیالیس ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں آج انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ملیر کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم تاحال شروع نہ ہو سکی، پولیو مہم التواء کا شکار ہونے سےسات لاکھ سے زائد بچے انسدادِ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ تیس ستمبر کو کراچی میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، مہم کے دوران کراچی میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف طےکیا گیا تھا تاہم بعض علاقوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر لاکھوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔