Tag: تصویر

  • فیس ایج: اے آئی ٹول کے ذریعے ایک تصویر کھینچ کر حیاتیاتی عمر معلوم کی جا سکتی ہے

    فیس ایج: اے آئی ٹول کے ذریعے ایک تصویر کھینچ کر حیاتیاتی عمر معلوم کی جا سکتی ہے

    آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی (فیس ایج) نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت اب ایک تصویر کھینچ کر کسی بھی شخص کی بائیو لاجیکل یعنی طبعی عمر معلوم کی جا سکتی ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر تیار کیا گیا آلہ (اے آئی ٹول فَیس ایج) بتا سکتا ہے کہ 50 سال کی عمر کے 2 انسان مزید کتنا زندہ رہ سکتے ہیں، یہ عمریں انسان کے حالات کے باعث مختلف ہو سکتی ہیں۔

    فیس ایج (FaceAge) ایک اے آئی ٹول ہے جسے بوسٹن میں ماس جنرل بریگھم کے سائنس دانوں نے تخلیق کیا ہے، یہ ٹول آپ کے چہرے کی تصویر کو دیکھ کر آپ کی تاریخی عمر کے برخلاف آپ کی حیاتیاتی عمر کا تعین کر سکتا ہے۔

    یہ بالکل نئی ٹیکنالوجی ہے، جو ایک کمپیوٹر کی شکل میں ہے، اور جو پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ کتنے عرصے تک زندہ رہیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ لمحہ بھی قریب آ رہا ہے جب ایک سیلفی کے ذریعے ہم جان سکیں گے کہ ہماری زندگی کتنی اچھی یا کتنی بری گزر رہی ہے۔


    اب انسان اور جانور بھی آپس میں گفتگو کر سکیں گے؟


    سائنس دانوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فیس ایج یہ بھی بتا سکے گا کہ آپ کب مریں گے، تو ذرا ٹھہریئے، ایسا کچھ نہیں ہے، دراصل فیس ایج صرف وہی کر رہا ہے جو ڈاکٹر پہلے سے کر رہے ہیں، لہٰذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، یعنی یہ ٹول ڈاکٹر کی طرح بصری طور پر آپ کا جائزہ لے کر آپ کی صحت کی مجموعی تصویر حاصل کرتا ہے۔

    سائنس دان فیس ایج اے آئی ٹول کو طبی تشخیص کے میدان میں بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

  • جان سینا نے ویرات کوہلی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

    جان سینا نے ویرات کوہلی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

    لیجنڈ ریسلر نے بدھ کے روز بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار ویرات کوہلی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کی جس میں وہ جان سینا کا دستخطی انداز ‘یو کانٹ سی می’ اپنائے ہوئے نظر آئے جبکہ کوہلی کی انگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔

    ویرات کوہلی نے کچھ ہی دنوں قبل جان سینا کے آئیکونک انداز کی کاپی کی تھی، ان کے چھنگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگھوٹھی بھی تھی جس کا نیلا رنگ نمایاں تھا، کوہلی نے اپنی پانچوں انگلیاں جان سینا کے انداز میں پھیلائی ہوئی تھیں۔

    جان سینا نے اپنی پوسٹ میں کسی کیپشن کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے صرف ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کی کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔

    چونکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہیں اور کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اس لیے بھارتی بیٹرز کے فین اس پوسٹ پر زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • ویڈیو: ٹرمپ نے اپنی تصویر والے 5 ملین ڈالر مالیت کے گولڈن کارڈ کی رونمائی کر دی

    ویڈیو: ٹرمپ نے اپنی تصویر والے 5 ملین ڈالر مالیت کے گولڈن کارڈ کی رونمائی کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر والے 5 ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے گولڈن ریزیڈنسی کارڈ کی رونمائی کر دی۔

    ایک جانب جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد معاشی جنگ کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے گولڈن ریزیڈنسی کارڈ کی رونمائی کر کے اسٹاک مارکیٹس میں ہلچل مچا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو اپنی تصویر والا گولڈن کارڈ دکھایا اور صحافیوں سے ازراہ مذاق کہا کہ کیا کوئی اس کو خریدنا چاہے گا؟

    یہ کارڈ جو کریڈٹ کارڈ سے ملتا جلتا ہے، اس کے ڈیزائن میں ٹرمپ کا چہرہ ہے۔ اس تصویر کو میڈیا نے گزشتہ انتخابی مہم کے دوران اٹلانٹا میں ان کی گرفتاری کے دوران ان کی مشہور تصویر سے متاثر قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ نے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس کارڈ کی مالیت 5 ملین ؔڈالر ہے اور اس کے تحت امیر غیر ملکیوںکو امریکی شہریت کا خصوصی ویزا حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

     

    امریکی صدر کی جانب سے 60 سے زیادہ ملکوں کو متاثر کرنے والی بڑی کسٹم ڈیوٹی کے انکشاف کے بعد کارڈ کے اعلان نے اسٹاک مارکیٹوں میں شدید ہنگامہ آرائی کردی ہے۔ ڈاؤ جونز انڈیکس 2020 کے بعد اپنی بدترین کارکردگی میں 1,700 پوائنٹس گر گیا۔ مارکیٹوں کو ایک دن میں تقریباً 2.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

     امریکا میں زندہ شخصیات کی تصاویر کو امریکی کرنسی پر لگانے کی اجازت نہیں ہے تاہم کانگریس میں ٹرمپ کے حلیف 250 ڈالر کے نوٹ پر صدر کا چہرہ لگانے کے لیے قانون سازی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

  • ایشوریا رائے نے شوہر کی سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

    ایشوریا رائے نے شوہر کی سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان دیکھی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    ابھیشیک اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر ان کے والد نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو قیمتی تحفہ دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے ساتھ ہی اداکار کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ابھیشیک کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    گزشتہ سال ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے لیے بہت بھاری گزرا کیونکہ پورے سال ہی اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر زیر گردش رہا۔

    تاہم وقت کے ساتھ ساتھ تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور ابھیشیک اور ایشوریا نے اپنے اپنے انداز سے ان افواہوں کو جھوٹ ثابت کردیا، اب ایشوریا نے اداکار کو ایک بہترین سرپرائز دیا ہے۔

    ایشوریا رائے بچن نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی بچپن کی ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔

    ایشوریا نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا ’آپ کو سالگرہ مبارک ہو، خوشیوں، اچھی صحت، محبت اور روشنی کے ساتھ، خدا آپ کو سلامت رکھے‘۔

  • ’ ٹائیگر از بیک ‘ سلمان خان نے زخمی ہونے کے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

    ’ ٹائیگر از بیک ‘ سلمان خان نے زخمی ہونے کے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

    بالی وڈ کے سپر اسٹار اور سلو بھائی سلمان خان زخمی ہونے کے اپن نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی ان دنوں اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے زخمی ہونے کے بعد فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں فلم سیٹ پر چوٹ لگی تھی، سلمان خان نے اب اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے، جسے فینز کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    نئی تصویر پوسٹ میں سلمان خان نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جاگر پہنے نظر آ رہے ہیں، ان کی تصویر کے پس منظر میں ایک دریا کا خوبصورت منظر بھی دکھایا گیا ہے،  اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘بوٹ ہو گیا’۔

    سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    اداکار سلمان خان کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں فینز کی جانب سے ایکٹر کی تعریف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک نمبر بھائی جان، دوسرے نے کمنٹ کیا ’ ٹائیگر از بیک۔ اس طرح فینس سلمان خان کی تعریف میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم  ‘ٹائیگر 3’ میں کیترینہ کیف نظر آئیں گی، ساتھ ہی عمران ہاشمی بھی اس فلم کا حصہ ہیں جو ویلن کے کردار ادا کررہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

  • بل گیٹس نے ننھی نواسی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    بل گیٹس نے ننھی نواسی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی ننھی سی نواسی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    بل گیٹس نے فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے اور کہا کہ میرے لیے اپنی نواسی کو بڑا ہوتے دیکھنے کا انتظار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

    بل گیٹس نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کب اس دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھ سکوں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

    دوسری جانب بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس کا اپنی بیٹی کے امید سے ہونے اور نانا بننے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دنیا کو اب ایک نئے نظریے سے دیکھتے ہیں، نانا بننے کا تصور ہی اُنہیں جذباتی کر دیتا ہے۔

  • سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل

    سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل

    معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی حالیہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں سائرہ سلور پینٹ کے ساتھ گلابی شرٹ اور کوٹ میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    سائرہ یوسف کو انسٹاگرام پر 1.9 ملین مداح فولو کررہے ہیں، وہ مغربی لباس میں اپنے خوبصورت انداز سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی سائرہ یوسف نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سفید شرٹ اور ڈینم جینز  میں ملبوس تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    مداحوں  نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    سنہ 2019 میں شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی کر رہی ہیں جبکہ سبزواری خاندان سے بھی ان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔

  • اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، یا ان میں غلطی تلاش کرنا، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے۔

    اوپر دی گئی تصویر میں 2 خواتین شام کی چائے پی رہی ہیں، میز پر کھانے پینے کی مختلف اشیا رکھی ہیں جبکہ دونوں خواتین محو گفتگو ہیں۔

    تاہم اس تصویر میں ایک غلطی ہے، اور آپ کو وہ غلطی 9 سیکنڈز میں تلاش کرنی ہے۔

    کیا آپ وہ غلطی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے؟

    تصویر میں پیچھے کچن کے سلیب پر ایک کیتلی رکھی ہے جس میں دھواں نکل رہا ہے، اور یہی تصویر کی غلطی ہے۔ کیونکہ کیتلی کو چولہے پر رکھے بغیر ہی اس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

  • 8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    ایک اور تصویر پہیلی کے ساتھ حاضر ہیں، اس بار آپ نے اس تصویر میں ایک شیر کو ڈھونڈنا ہے۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ شیر چھپا ہوا ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    دراصل یہ ایک اور بصری وہم پر مبنی دل چسپ اور زبردست ذہنی مشق ہے، اگرچہ آپ نے آنکھوں کی صلاحیت سے کام لینا ہے لیکن دماغ کی صلاحیت استعمال کیے بغیر شیر کو ڈھونڈنا آسان بھی نہیں ہوگا۔

    اس آپٹیکل الیوژن سے آپ کی مشاہداتی صلاحیت کی پرکھ ہوگی، اس قسم کی مشقوں میں انسان کے بصری نظام کو دل چسپ انداز میں دھوکا دیا جاتا ہے، تاکہ وہ آسانی سے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔ اسٹیڈیز سے پتا چلتا ہے کہ نظری وہم کی باقاعدہ مشق ارتکاز کو بڑھانے اور علمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

    تو کیا آپ تیار ہیں اس تصویر میں چھپا شیر ڈھونڈ نکالنے کے لیے؟ لیکن آپ نے یہ آپٹیکل الیوژن ٹیسٹ 8 سیکنڈ کے اندر حل کرنا ہے، اور خیال رہے کہ اس طرح کا سرپل پیٹرن ہماری آنکھوں اور دماغ کے ساتھ کھیلتا ہے جس کی وجہ سے نظری وہم پیدا ہوتا ہے، لیکن اگر آپ قریب سے اور توجہ سے دیکھیں تو آپ شیر کو دیکھ سکتے ہیں۔

    وقت کی حد کے اندر شیر کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو تصویر کے تمام حصوں کو بغور چیک کرنے کی ضرورت ہے اور دیکھیں کہ کیا آپ کو کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو شیر کی طرح دکھائی دے رہی ہو۔

    اگر آپ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں شیر کہاں چھپا ہے۔ تو چھپے ہوئے شیر کو تصویر کے اوپری بائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔

  • شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، دونوں حال ہی میں ایک ساتھ فلم پٹھان میں جلو گر ہوئے ہیں۔

    بھارتی فلموں میں کام کرنے والے کوریو گرافر شیامک داور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں وہ بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ بیٹھے ہیں، تصویر بظاہر پرانی ہے اور کسی ایونٹ کی ریہرسل کی ہے۔

    کوریو گرافر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ دل تو پاگل ہے میں کیا تھا۔ اب دونوں ستاروں کے ساتھ پٹھان میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shiamak Davar (@shiamakofficial)

    مداح ان کی اس تصویر پر نہایت خوش ہوئے ہیں اور مختلف کمنٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کامیابی اور کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کے مرکزی کرداروں کے ساتھ سلمان خان کی بھی جھلک موجود ہے۔