Tag: تصویری پہیلی

  • 30 سیکنڈ میں مختلف دائرہ تلاش کریں

    30 سیکنڈ میں مختلف دائرہ تلاش کریں

    اے آر وائی نیوز اردو نے قارئین کی دلچسپی کو دیکتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا تھا، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

    یوں تو انٹرنیٹ پر روز ہی متعدد پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ دکھنے میں بہت آسان لگتی ہے مگر جب اس پہیلی کا جواب تلاش کریں تو سر چکرا جائے گا کیوں کہ اس کا جواب آپ کی بصارت پر منحصر ہے۔

    درج ذیل پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں ایک جیسے متعدد گول دائرے لیکن ان کے درمیان میں ایک گول دائرہ ذرا مختلف ہے۔

    آپ نے تصویر دیکھ کر اس پہیلی کا جواب دینا ہے کہ تمام دائروں میں سے مختلف دائرہ کونسا ہے۔

    تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟ آپ نے جواب تلاش کرلیا نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست جواب کیا ہے۔

    دراصل نیچے سے تیسری صف میں دائیں سے بائیں طرف دیکھتے ہوئے چوتھےنمبر پر موجود دائرہ دیگر سے مختلف ہے۔

  • تصویر میں چھپی غلطیاں تلاش کریں؟

    تصویر میں چھپی غلطیاں تلاش کریں؟

    انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

    مذکورہ تصویر جانوروں کے اسپتال کی ہے جس میں ایک خاتون ڈاکٹر کتے کا معائنہ کررہی ہے اور اس کے ساتھ ایک مرد ڈاکٹر کھڑا ہے جب کہ خاتون ڈاکٹر کے عقب میں کئی جانور موجود ہیں جو پنجرے میں بند دکھائے گئے ہیں۔

    اس تصویر میں کچھ غلطیاں ہیں جسے آپ کو تلاش کرنا ہے؟

     

    تصویر کو بغور دیکھنے کے بعد آپ باآسانی اس پہیلی کا درست جواب دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطیوں کو ڈھونڈ پائے ؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

    جواب دیکھیں

    اس تصویر میں تین غلطیاں ہیں۔

    پہلی غلطی یہ ہے کہ مرد ڈاکٹر کے گلے میں ڈلے ہوئے دل کی حرکت چیک کرنے والے آلے میں اسٹیتھو اسکوپ نہیں ہے اور اس کی جگہ بسکٹ لگا ہوا ہے۔

    اس تصویر میں دوسری غلطی یہ ہے کہ اسی مرد ڈاکٹر نے دو الگ الگ موزے پہنے ہوئے  ہیں۔

    تیسری اور آخری غلطی یہ ہے کہ جانوروں کے درمیان میں ڈائنوسار بھی پنجرے میں بند ہے۔