Tag: تصویر میں‌ چھپے

  • آپ کتنے ذہین ہیں؟ صرف 15 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے ہوئے قیدی کو تلاش کریں

    آپ کتنے ذہین ہیں؟ صرف 15 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے ہوئے قیدی کو تلاش کریں

    ایک عام انسانی دماغ چیزوں یا تصویروں کو مختلف طریقے سے دیکھتا ہے، جو اس تصویر پر ہر زاویے سے ایک مختلف تاثر تشکیل دیتا ہے۔

    ایک ایسا ہی تصویری چلینج سامنے آیا ہے، جس میں ایک جیلر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے، جس میں اس کے قیدی کا چہرہ تصویر کے اندر چھپا ہوا ہے، کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے قیدی کو دیکھ سکتے ہیں؟

    مندرجہ بالا تصویر ایک مشکل پہیلی ہے، جسے بچوں اور بڑوں کے دماغ کو جانچنے کے لیے برین ٹیزر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ اگر آپ تصویر کے اندر چھپے انسان کے چہرے کو صرف 15 سیکنڈ میں پہچاننے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ آپ کی غیر معمولی ذہانت کی علامت ہوسکتی ہے۔

    اس تصویر میں بظاہر ایک جیلر کھڑکی کے پاس کھڑا ہے، آسمان کی جانب دیکھ رہا ہے اور ایک پرندہ درخت پر بیٹھا ہے لیکن اس تصویر میں کہیں قیدی کا چہرہ چھپا ہوا ہے۔

    کیا آپ ڈھونڈ سکتے ہیں کہ جیلر کا قیدی کہاں چھپا ہوا ہے؟

    اس تصویر کے اندر چھپے ہوئے آدمی کے چہرے کو تلاش کرنے کی کوشش نے ہزاروں افراد کو اپنے سر کھجانے پر مجبور کردیا۔

    اگر آپ تصویر میں چھُپے ہوئے قیدی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو نیچے کمنٹس سیکشن میں جواب دیں۔

    اس دلچسپ پہیلی کو اگر آپ کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو درست جواب کے لیے نیچے اسکرول کریں جواب حاضر ہے۔

    ۔

    ویسے تو جیلر کے قیدی کا چہرہ تلاش کرنا بہت مشکل معلوم ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ تصویر کو الٹا کر دیکھتے ہیں تو آپ اس آدمی کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔

    جیلر کے قیدی کو اپنی دائیں ٹانگ کے نیچے چھپا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک نمبر نہیں بوجھے تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ‘غور سے دیکھنا’ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    دراصل کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آنکھوں کی صلاحیت کی بجائے دماغ کی صلاحیت کام آتی ہے، یعنی آپ یادداشتوں سے کام لیتے ہیں، مثال کے طور پر اس تصویر میں موجود اعداد کو سمجھنے کے لیے آپ کو اعداد کی شکل اور بناوٹ کو سوچنا ہوگا۔

    کہتے ہیں کہ کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا جاتی ہیں، تو سمجھ لیں یہ آپ کے امتحان کے لیے ایسی ہی ایک تصویر ہے۔

    اس تصویر میں 4 ہندسے ہیں، اگر آپ نے ان ہندسوں کو دس یا بیس سیکنڈ یا آدھے منٹ میں پہچان لیا، تو آپ کا شمار ذہین لوگوں میں ہو سکتا ہے۔

    اس تصویر میں موجود ہندسے یہ ہیں: 3708