Tag: تصویر وائرل

  • ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنا ویک اینڈ انجوانے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک کلپ بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے ایک اور سارہ سیال کے اکاؤنٹ سے ان کی اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

    اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

    تصویر میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

  • رومان رئیس کی بھارتی اداکار جان ابراہیم سے ملاقات، تصویر وائرل

    رومان رئیس کی بھارتی اداکار جان ابراہیم سے ملاقات، تصویر وائرل

    پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے بالی وڈ اداکار جان ابراہیم سے ملاقات کی جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    کرکٹر رومان رئیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار جان ابراہیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تاہم ان کی جان ابراہیم سے یہ  یادگار ملاقات کہاں ہوئی اس حوالے سے قومی کرکٹر نے کچھ نہیں بتایا۔

    رومان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ جان ابراہیم سے اچانگ ہونے والی ملاقات اچی رہی، میں ہمیشہ ان کی فلموں اورکام کا مداح رہا ہوں۔

    کرکٹر رومان نے مزید بتایا کہ میں جان ابراہیم کا اتنا بڑا فین ہوں، میں اُن کی فلمیں پاکستان کے سینیما گھروں میں جاکر دیکھ چکا ہوں۔

    رومان رئیس نے اپنے پیغام میں جان ابراہم کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ  آپ سے ملاقات اچھی رہی، آپ خوش رہیں۔

  • انوکھا اظہارِ محبت، ایک کلک نے فوٹو گرافر کو مشہور کردیا، تصویر وائرل

    انوکھا اظہارِ محبت، ایک کلک نے فوٹو گرافر کو مشہور کردیا، تصویر وائرل

    فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

    فوٹو گرافر حضرات اور اس شعبے سے وابستہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو  مشہور کرتا ہے بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ ہوتا ہے۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر میتھیو دیپل کیلی فورنیا کے مشہور ’یوسیمائیٹ نیشنل پارک‘ اپنے کیمرے کے ہمراہ پہنچے تاکہ وہ خوبصورت مناظر کو اپنے پاس محفوظ کرسکیں۔

    فرلانس فوٹو گرافر نے سنگلاخ پہاڑ کی چوٹی پر ایک جوڑے کو دیکھا تو اُس کی تصویر بنا لی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہی اُن کی مشہوری کا باعث بھی بنی۔

    میتھیو کے مطابق انہوں نے یہ تصویر 6 اکتوبر کو  اپنے کیمرے میں محفوظ کی اور اسے عام تصاویر کی طرح سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

    مزید پڑھیں: درخت کے تنے میں چھپا خوبصورت الو

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک جوڑا 3ہزار 5سو فٹ کی بلندی پر تھا اور لڑکا اپنی دوست سے محبت کا اظہار کررہا تھا جو میرے لیے بہت اہم تھا اس لیے اسے محفوظ کرلیا‘۔

    میتھیو کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے بیٹھ کر منظر کو دیکھتا رہا، جوڑے نے چہل قدمی کی جسے میں نے محفوظ کیا اور پھر جیسے ہی لڑکے نے اپنی محبت کا اظہار کیا تو میں نے اس منظر کو محفوظ کیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اس جوڑے کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی تاکہ تصویر کے بارے میں اُن کو بتا کر اجازت لے سکوں مگر اس میں ناکامی رہی، بعد ازاں میں نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ 10 روز گزرنے کے بعد میرے ایک فالور نے بتایا کہ اُس نے جوڑے کو تلاش کرلیا جس کا تعلق چین سے ہے، بعد ازاں میں نے اُن سے انٹرنیٹ پر رابطہ کیا اور پھر ملاقات طے کی جس میں انہیں تصویر دکھائی۔

    تلاش کریں: ذہانت کا امتحان، تصویر میں چھپا فرق تلاش کریں

    میتھیو کا کہنا تھا کہ ’ملاقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا چارلی بیئر اپنی منگیتر میلیسا سے محبت کا اظہار کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہوں پارک کا وہ مقام منتخب کیا تھا، دونوں اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے مجھ سے لے کر اسے فریم بھی کروایا‘۔

    View this post on Instagram

    Stuck between a rock and a rock. 🏜 #arizona #upperantelopecanyon #thecrack #antelopecanyon #ispyafoot

    A post shared by charliebear (@canklebreaker) on

    انٹرنیٹ پر تصویر وائرل ہونے کے بعد چینی جوڑا اور فوٹو گرافر امریکی ذرائع ابلاغ کی نظر میں آیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارلی کا کہنا تھا کہ اُسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ محبت کے اظہار کا چرچا دنیا بھر میں ہوجائے گا۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    کراچی: شوبز انڈسٹری یا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی  معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی حالیہ، مستقبل اور ماضی کو شیئر کرسکیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی۔

    https://www.instagram.com/p/BjU9ZqmDADG/?utm_source=ig_embed

    تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ یہ میرا پہلا ٹی وی کمرشل تھا اور اُس وقت میں صرف 6 برس کی تھی، راجھستانی بچی ساحل پر موجود ہے مجھے یہ تصویر اپنی پرانی تصاویر میں سے ملی۔ مہوش حیات اگر مداحوں کو اشارہ نہیں دیتی تو کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ اُن کی ہی تصویر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات عالمی ایوارڈ لے اڑیں

    یاد رہے کہ عالمی تنظیم نے حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کی شوبز خدمات کو سراہاتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا تھا، وہ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش حیات نے اہم کردار ادا کیا اس سے قبل بھی وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل، کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل، کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

    ممبئی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  اس قدر وائرل ہوتی ہے کہ کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    دیکھیں: تصویرمیں کون کون سے بالی ووڈ اداکار موجود ہیں؟

    اسے بھی دیکھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ زرین خان کی جنہوں نے اپنے بچن کی تصویر خود شیئر کی اور انسٹاگرام پر لکھا کہ ’یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں خوبصورت اور معصوم نظر آتی تھی اور اب ایسا ہوگیا‘۔

    مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر دیکھی تو اُس کے جواب میں حسین ، حوبصورت اور اچھی لگ رہی ہیں جیسے کمنٹس کیے اور کئی صارفین نے اسے شیئر بھی کیا۔

    واضح رہے کہ  زرین خان چودہ مئی انیس سو ستاسی کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی، انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2009 میں فلم ویر میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔