Tag: تصویر پہیلی

  • تصویر پہیلی: ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    تصویر پہیلی: ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    ہم ایک تصویر پہیلی کے ساتھ حاضر ہیں، اس بار آپ نے ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے۔

    یہ آپ کے آئی کیو لیول کو جانچنے کا ایک بہترین عمل ہے، جو دراصل آپٹیکل الیوژن یعنی بصری دھوکے پر مبنی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ گیارہ سیکنڈ میں صرف 1 فی صد لوگ ہی اس تصویر میں چھپے جانور کو تلاش کر پاتے ہیں۔

    تو کیا آپ ان ایک فی صد لوگوں میں شامل ہیں؟ اگر جواب نہیں میں بھی ہے تو یہ عمل ایک اچھی تفریح ثابت ہوتی ہے، جس سے آئی کیو لیول بڑھ سکتا ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ بصری دھوکے میں کوئی چیز یا ڈرائنگ اس طرح بنائی جاتی ہے جس سے دماغ کسی اور طرف مڑ جاتا ہے، اور یوں اس کے لیے ایک چیلنج سامنے آتا ہے۔

    اس تصویر میں آپ کو ہاتھی کا ایک فارم نظر آ رہا ہے، ایک ہاتھی ہے جس نے سونڈ میں شہتیر اٹھایا ہوا ہے۔

    لیکن صرف یہی نہیں، اس تصویر میں ایک اور جانور کی شبیہ کو اس چالاکی اور مہارت کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

    ہم آپ کو ایک اشارہ کر دیتے ہیں، تصویر کے دائیں طرف بہ غور دیکھیں، کیا آپ کو کچھ نظر آیا، چلیں، ایک اور اشارہ کر دیتے ہیں، ہاتھی کی دم کے قریب نگاہ جما کر دیکھیں۔

    اگر اب بھی آپ نہیں سمجھے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں کہ ہاتھی کی دم کے قریب ایک گھوڑے کا چہرہ بھی بنا ہوا ہے، جسے نیچھے تصویر میں نیلے رنگ سے نمایاں کیا گیا ہے۔

  • جاسوس بنیں: ریستوران میں‌ عورت کا قتل کس نے کیا؟

    جاسوس بنیں: ریستوران میں‌ عورت کا قتل کس نے کیا؟

    یہ تصویر پہیلی جاسوس بننے کے آپ کے پرانے شوق کو پورا کر سکتی ہے، اگر آپ نے 15 سیکنڈ میں قاتل کو پہچان لیا تو اس سے آپ کے آئی کیو لیول کا پتا چلے گا۔

    اس بار آپ کو تصویر میں موجود ریستوران میں خاتون کے قاتل ہونے کے شبہے میں پانچ افراد میں سے قاتل کی شناخت کرنی ہے۔

    تصویر کو غور سے دیکھیں، کیوں کہ آپ کو ان پانچ افراد میں سے ان کے حرکات و سکنات اور تاثرات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا، کہ قاتل کون ہے۔

    سب سے پہلے ہم آپ کو بتائیں کہ اس پہیلی میں کہا گیا ہے کہ ایک عورت کو ایک ریستوران کے بیت الخلا میں قتل کیا گیا ہے، اور ریسٹورنٹ میں 5 مشتبہ افراد موجود ہیں۔

    مشتبہ نمبر 1: نیلی قمیض میں ملبوس شخص، جو ریستوران کے دائیں طرف کی میز پر بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 2: جامنی رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص، جو ریستوران کے سب سے درمیانی میز پر بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 3: گلابی لباس میں ملبوس خاتون، جو ریستوران کے دائیں کونے کی میز پر بیٹھی ہے۔

    مشتبہ نمبر 4: سبز مائل رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص، جو واش روم کے قریب بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 5: ویٹر جو ریسٹورنٹ میں مشروبات اور کھانا پیش کر رہا ہے۔

    اگر آپ نے تصویر پر غور کر کے جواب ڈھونڈ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ نیچے اسکرول کریں:

    اگر آپ تصویر میں موجود پانچ مشتبہ افراد کو غور سے دیکھیں تو آپ قاتل کی شناخت کر سکتے ہیں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ قاتل ریستوران کے اندر موجود ہے:

    مشتبہ نمبر 4 کو غور سے دیکھیں تو بہت سے ایسے سراغ مل رہے ہیں جو اس بات کی نشان دہی کر رہے ہیں کہ وہ واش روم میں موجود خاتون کا قاتل ہے۔

    سراغ یہ ہیں:

    وہ بہت پریشان لگ رہا ہے۔

    وہ بیت الخلا کے قریب ہے۔

    اس کا چاقو غائب ہے۔

    اس کی شرٹ نیچے سے پھٹی ہوئی ہے۔

    اس کی قمیض کا ایک ٹکڑا مقتولہ کی مٹھی میں پھنسا ہوا ہے۔

    اس کی گردن پر خراش ہے۔

    تو اس تصویر پہیلی کا جواب یہ ہے کہ ملزم نمبر 4 نے خاتون کو ریسٹورنٹ کے واش روم میں قتل کیا ہے۔

  • تصویر پہیلی: صرف ذہین افراد 20 سیکنڈز میں بلی ڈھونڈ سکتے ہیں

    تصویر پہیلی: صرف ذہین افراد 20 سیکنڈز میں بلی ڈھونڈ سکتے ہیں

    ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے چہروں کے درمیان آپ کو بلی ڈھونڈنی ہے، وہ بھی صرف 20 سیکنڈز میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت ساری خواتین میں سے 20 سیکنڈز میں بلی کو پہچان سکتے ہیں۔

    اس تصویر میں بلی ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف انسانی چہرے ہی نظر آ رہے ہیں لیکن یقین مانیے کہ عورتوں کے درمیان ایک بلی بھی ہے۔

    بلی بہت مزے سے عورتوں کے درمیان گھس کر سر نیہوڑائے بیٹھی ہوئی ہے، اور آپ نے صرف بیس سیکنڈ میں اس کا پتا لگانا ہے۔

    اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہیں، بالکل ایک "ذہنی جمنازیم” کی طرح۔ جواب کے لیے نیچے اسکرول کرنے سے پہلے ڈھونڈنے کی اپنی کوشش تو کریں!

    تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

     

  • چیلنج: ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے تصویر میں کون سی چیز اصلی ہے

    چیلنج: ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے تصویر میں کون سی چیز اصلی ہے

    تصویر پہیلیاں آپ نے کئی ساری بوجھی ہوں گی، اس بار ہم حاضر ہیں ایک ویڈیو پہیلی کے ساتھ۔

    لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے سے قبل آپ کو اس تصویر میں موجود اشیا کو بغور دیکھ کر اپنے دماغ کی طاقت اور نگاہوں کی تیزی کو آزمانا ہے۔

    لیکن ہمارا چیلنج ہے کہ ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے کہ میز پر رکھی اشیا میں کون سی ایک چیز اصلی ہے، جب کہ باقی سب کی سب نقلی۔

    یہ ہے تو ایک تصویر پہیلی ہی، لیکن اسے ویڈیو کے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا، اور جب آپ ویڈیو دیکھیں گے تو آپ چکرا کر رہ جائیں گے، کیوں یہاں صرف تصویر میں چھپے راز تک پہنچنے ہی کا چیلنج درپیش نہیں، ٹیکنالوجی کا مائنڈ بلوئنگ ٹرک بھی آپ کے ہوش اڑائے گا۔

    آپ دیکھ رہے ہیں کہ میز کے اوپر ایک نوٹ بک، ایک کیمرہ، آئینہ، ریوبیک کیوب، ٹوپی، ڈسپوزیبل گلاس، فوٹو فریم اور چند تصاویر پڑی ہیں۔

    ہمارا ذہن شیشے، کیوب اور کپ وغیرہ کو حقیقی سمجھتا ہے، اور وہ لگتے بھی ہیں، جب تک انھیں گھما کر دکھایا نہیں جاتا۔

    یہ دراصل اینامورفک الیوژن (Anamorphic Illusion) کا شعبدہ ہے، جس میں ایک خاص رخ سے تصویر کچھ نظر آتی ہے لیکن جب اسے گھما کر دیکھا جاتا ہے تو وہ کچھ اور ہی نکلتی ہے۔

    تو آئیے دیکھتے ہیں ویڈیو کو، کہ اصل میں میز پر رکھی چیزوں میں سے کون سی چیز اصل ہے۔

  • پہیلی: کیا اس تصویر میں کوئی غلطی موجود ہے؟

    پہیلی: کیا اس تصویر میں کوئی غلطی موجود ہے؟

    آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ عام طور پر ہماری نگاہوں سے چیزوں کی خامیاں مشکل ہی سے چھپتی ہیں، ہماری نگاہِ رسا فوری طور پر نقص پکڑ لیتی ہے۔

    ایک دوسرے کے لباس اور بالوں کے اسٹائل وغیرہ پر بھی ہم تنقید تو رسان سے کر لیتے ہیں، لیکن آئیے اپنی یہ صلاحیت اس تصویر پر آزما کر دیکھتے ہیں، کیا ہماری نگاہِ تیز اس تصویر میں موجود تکنیکی غلطی تک پہنچتی ہے یا نہیں۔

    لیکن سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا اس تصویر میں کوئی نقص موجود ہے؟ کیا پتا موجود ہو، اگر آپ فوکس کریں گے، اور آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کی صلاحیت کو بھی آواز دیں گے تو عین ممکن ہے کہ باریک غلطی پکڑ ہی لیں۔

    آپ کو اس غلطی کو پکڑنے کے لیے جنرل نالج یعنی عام معلومات کے ذخیرے کی بھی ضرورت ہوگی۔

    اس تصویری پہیلی کا درست جواب آپ کو ذہین ثابت کر سکتا ہے، تو کیا ہے آپ کا جواب؟

    جواب دیکھیں

    غلطی یہ ہے

    تصویر میں آپ ایک پہاڑی علاقہ دیکھ رہے ہیں، جو برف سے ڈھکا ہوا ہے، سردی کا موسم ہے اور خوب برف باری ہوئی ہے۔

    تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    ایسے میں ایک فیملی تفریح کرنے نکلی ہے، میاں بیوی اور دو پیارے سے بچے، اور ان کے ساتھ ان کا پالتو کتا۔ ایک بچہ چلڈرن کارٹ میں ہے، اور پیاری لڑکی نے اسنومین بنا کر اسے مفلر اور ٹوپی پہنا دی ہے۔

    تو غلطی یہ ہے کہ سردی کے موسم میں تتلیاں نہیں ہوتیں۔