ویسے تو آج کل بدنما تصاویر اور سیلفیز کو خوبصورت بنانے والی بے شمار ایپس دستیاب ہیں لیکن حال ہی میں امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے تصاویر کو خوبصورت بنانے والی ایک نئی ایپ تیار کی ہے جو حیران کن نتائج کی حامل ہے۔
یہ ایپ نہایت آسان طریقہ کار کے ذریعہ آپ کی تصویر میں آپ کی پسند کی تبدیلیاں کر سکتی ہے۔
فی الحال اس ایپ کو کوئی نام نہیں دیا گیا۔
ایڈوب کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایک عام سی سیلفی میں ضروری تبدیلیاں لا کر اسے ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کی کھینچی گئی تصویر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپ میں کئی ایسے فیچر موجود ہیں جو اس سے پہلے بھی دیگر فوٹو ایڈیٹنگ ایپس میں موجود ہیں، اور ان میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
اس ایپ پر ابھی مزید کام جاری ہے اور بہت جلد اسے پلے اسٹور پر پیش کردیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فوٹو ایپ انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس میں ایک پوسٹ میں بیک وقت کئی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کی جاسکیں گی۔
نئے متعارف کیے جانے والے فیچر کے تحت آپ کو اپنی انسٹا گرام کی نیوز فیڈ میں ایسی پوسٹ پر اوپر ایک چوکور آئیکون نظر آئے گا۔ پہلی تصویر کو سلائیڈ کرنے کے بعد دیگر دوسری تصاویر یا ویڈیوز بھی آپ کے سامنے آتی جائیں گی۔
صارفین نے اس فیچر کو پسند تو بے حد کیا، تاہم کچھ کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں صرف یہ قباحت ہے کہ پہلی تصویر کے علاوہ باقی تصاویر پروفائل پر ظاہر نہیں ہوں گی۔
اس فیچر کے تحت تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ اپ لوڈ کے آپشن پر کلک کر کے سیلیکٹ ملٹی پل کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد اپنے فون کی گیلری میں سے کوئی 10 تصاویر یا ویڈیو منتخب کریں۔
ہر تصویر کو الگ طرح سے فلٹر کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا جبکہ آپ اس تصویر کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کے خیال میں سب سے پہلے نظر آنی چاہیئے۔
ہر تصویر کو علیحدہ ٹیگ بھی کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انسٹا گرام نے ’اسٹوریز‘ کا فیچر بھی متعارف کیا تھا جن کے تحت تصاویر یا ویڈیو کو عارضی طور پر پوسٹ کیا جاسکتا تھا۔ تھوڑے عرصے بعد وہ پوسٹ خود بخود غائب ہو جاتی تھی۔
سیاہی یا اندھیرا روشنی کی نوید سناتی ہے۔ ہر اندھیری رات اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ سحر ضرور ہوگی اور اجالا ضرور پھیلے گا۔
اندھیرے اور اجالے یا سیاہ اور سفید کے امتزاج میں بھی ایک منفرد حسن ہے جو اہل نظر کو ہی دکھائی دے سکتا ہے۔
کچھ اسی خیال کو پیش کرتی کراچی کی ان دو نوجوان فوٹوگرافرز سے ملیے جو سیاہ تصاویر کھینچ کر ان میں سفیدی کی آمیزش کر کے ان تصاویر کو آرٹ کا شاہکار بنا دیتی ہیں۔
صلہ سہگل اور نور خان کچھ عرصہ قبل کراچی میں اپنی تصاویر کی نمائش بھی کرچکی ہیں جہاں حاضرین نے ان کے فن اور اس کی وسعت کو بے حد سراہا۔
صلہ سہگل اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ انہیں فوٹو گرافی کا جنون ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ فوٹو گرافی ایک ایسا ہنر ہے جس میں آپ بالکل سادہ سی شے کو اس زاویے سے پیش کر سکتے ہیں کہ وہ کوئی ماورائی شے معلوم ہونے لگتی ہے۔
انہیں سیاہ اور سفید یعنی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کھینچنا پسند ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ دو رنگ اپنے اندر بے پناہ وسعت معنی رکھتے ہیں اور ان ہی دو رنگوں کے ذریعہ جذبات کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
وہ کہتی ہیں جس طرح ایک تصویر ہزار الفاظ سے بہتر ہوتی ہے، تو یہ تصویر کسی کو بھی نئے زاویوں سے سوچنے پر مجبور کرسکتی ہے۔
دوسری فوٹو گرافر نور خان معروف فرانسیسی فوٹو گرافر مارک ربود کا جملہ سناتی ہیں، ’تصویر کھینچنا زندگی کے ایک ایک سیکنڈ کے سوویں حصہ کا بھی لطف دوبالا کردیتا ہے‘۔
نور کہتی ہیں کہ سیاہ اور سفید رنگ میں جو معنویت اور گہرائی نظر آتی ہے جو کسی اور رنگ میں نہیں ملتی۔
سولہ سالہ صلہ سہگل اور 15 سالہ نور خان اپنے جنون کو کامیابی کے آسمان تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اسی سیاہی اور سفیدی سے زندگی کے رنگوں کو بہترین انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ تصویر کسی چیز کی منظر کشی، اس کا پس منظر اور مقصد ایک لمحہ میں بیان کرسکتی ہے۔
آج دنیا بھر میں تصویروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہم نے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2016 کی بہترین قرار دی جانے والی تصاویر کو جمع کیا ہے۔ آئیے آپ بھی وہ تصاویر دیکھیئے۔
ونٹر ہارس مین
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
انتھونی لا کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’ونٹر ہارس مین‘ ہے۔ اس میں منگولیا کا ایک گھڑ سوار بے رحمانہ انداز میں اپنے گھوڑوں کو ہنکاتا ہوا لے کر جارہا ہے۔
تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
ہیروکی انو کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ہے، ’تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا‘۔
برگ پر بھالو
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
جان رولنس نے یہ تصویر کینیڈا کے آرکٹک میں کھینچی۔ اس میں ایک بھالو اپنے بچے کے ساتھ برف پر موجود ہے۔ اس کا عنوان ’برگ پر بھالو‘ ہے۔
بن یوسف
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
تاکاشی ناگاکاوا نے یہ تصویر مراکش میں کھینچی۔ وہ بتاتے ہیں، ’میں پرہجوم بازاروں میں گھوم پھر کر تھک گیا تو بن یوسف مدرسہ میں آرام کی غرض سے لیٹ گیا اور تب ہی میں نے پانی پر اس پراسرر شخص کا عکس دیکھا‘۔
طلوع سحر اور ایریزونا
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
ایریزونا کے جنگلات میں بنایا گیا یادگاری مقام طلوع سحر کے وقت۔ اس تصویر کو ڈینی موسیس مین نے کھینچا۔
خاموش
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
یہ تصویر چین کے صوبے گنگ ژو میں ایک ہاسٹل کی ہے جہاں تمام طلبہ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ونگ کا ایچ کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’خاموش‘ ہے۔
آسمانی خیال
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
جیریمی ٹین نے یہ تصویر ملائیشیا کے جارج ٹاؤن میں کھینچی جب طوفان کے دوران زور سے بجلی چمکی۔ تصویر کا عنوان ’آسمانی خیال‘ ہے۔
تقسیم
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
نیویارک کے سینٹرل پارک اور شہر کو الگ کرتی سڑک کی فضائی تصویر ’تقسیم‘ کیتھلین ڈول میچ نے کھینچی۔
طلوع سحر کا دھماکہ
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
انڈونیشیا کے شہر جاوا میں ایک پھٹتے ہوئے آتش فشاں کی تصویر، طلوع ہوتے سورج اور آتش فشاں کی راکھ نے اسے فوٹوگرافی کا شاہکار بنا دیا۔ رونالڈ نیلسن کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’طلوع سحر کا دھماکہ‘ ہے۔
مون بو
تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک
تاکا ہیرو کی کھینچی گئی تصویر ’مون بو‘۔ جب چاند کی روشنی پانی پر ایسے زاویے سے پڑے کہ روشنی اور پانی کے قطروں کا عکس مل کر ایک قوس قزح تشکیل دے دے تو اسے مون بو کہا جاتا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تصاویر میں اچھا نظر آئے لیکن معمولی غلطیوں سے یہ تصاویر بری لگتی ہیں۔ آج ہم آپ کو وہ آسان باتیں بتائیں گے جن پر عمل کرکے اگلی بار آپ کی تصاویربہت خوبصورت ہوں گی۔
تصویر بنواتے وقت بازو کھول کر کھڑے ہوں۔
تصویر بنواتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بازو کھلے ہوں۔ اگر بازو پیچھے کی جانب یا لٹکے ہوئے ہوں گے تو یہ تصویر اچھی نہیں لگے گی اور دیکھنے والے کو محسوس ہو گا کہ تصویر بنواتے وقت آپ پر سکون نہیں تھے۔
اپنے چہر ے کو دائیں جانب رکھیں۔
مختلف سا ئنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ذہنی دباﺅ کے اثرارت چہرے کے بائیں طرف زیادہ واضح ہوتے ہیں لہذا ممکن ہے کہ اگر آپ سیدھی گردن کے ساتھ تصویر اتروائیں گے تو ایسا محسوس ہو گا کہ شاید آپ ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں لہذا تصاویر بنواتے وقت اپنے چہرے اس طرح رکھیں کہ دائیں سائیڈ زیادہ نمایاں ہو۔ اس کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ ذہنی تناﺅ یا پریشانی کا شکار ہوں تو اس ’پوز‘ میں کسی کو علم نہیں ہوگا کہ آپ کسی مشکل میں مبتلا ہیں۔
کیمرے کے لینز کے اوپر دیکھیں
جب بھی تصویر بنوائیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو کیمرے کے لینزتھوڑا سا کے اوپر دیکھنا ہے۔ کبھی بھی لینز کی جانب براہ راست مت دیکھیں کیونکہ اس طرح آپ کی تصویر ٹھیک نہیں آئے گی۔جو شخص تصویر بنا رہا ہو تو اس کی جانب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنے جسم کو ہلکاساایک جانب رکھیں
تصاویر بنواتے وقت ہمیشہ اپنے جسم کو ہلکا سا ایک جانب رکھیں کیونکہ اس طرح آپ سمارٹ نظر آئیں گے۔
میک اپ کے بغیر تصاویر
کوشش کریں کہ تصاویر بنواتے وقت میک اپ کا استعمال کم سے کم کیا جائے کیونکہ اس طرح آپ کا چہرہ برا لگے گا۔ اگر آپ کو پروفیشنل فوٹو شوٹ میں حصہ لینا ہو تو یہ علیحدہ بات ہے لیکن عام تصاویر میں میک اپ سے اجتناب کریں۔
لپ سٹک کا استعمال کریں، یہ بات خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ تصاویر بنواتے ہوئے لپ سٹک یا لپ گلوز کا استعمال کریں کیونکہ بعض اوقات تصاویر میں ہونٹ خشک نظر آتے ہیں اور تصاویر بری لگتی ہیں۔
مسکرائیں
جب بھی تصاویر بنوائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مسکرا رہے ہیں اور کبھی بھی چہرے پر تناﺅ یا تھکاوٹ کے آثار نہ آنے دیں۔