Tag: تصویر

  • اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں چُھپے لوگوں کی درست تعداد بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک تعداد نہیں بوجھی، تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ’غور سے دیکھنا‘ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟ آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی اہم راز بتائے گا۔

    اگر آپ نے پہلی نظر میں چھپے لوگوں کو پہچان لیا، تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت جلد مسائل کا حل نکال لیتے ہیں۔

    لیکن اگر آپ نے پہچاننے میں تھوڑی دیر کر دی ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہے جو محنت بہت کرتے ہیں لیکن کامیاب اس وقت ہوتے ہیں جب وقت نکل جاتا ہے۔

    تو ہم بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں کتنے لوگ ہیں:

    تین لوگ، ایک مرکزی شخص کا چہرہ، دوسری کان کے طور پر دکھائی دینے والی لڑکی اور تیسرا وہ بچہ جو اس شخص کی ناک کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

  • تصویر جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے

    تصویر جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو درحقیقت تو بصری دھوکا ہوتی ہیں لیکن وہ دیکھنے والوں کی شخصیت کا راز بتا سکتی ہیں، یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے 3 زاویے ہیں جو ہیں درخت، جڑیں اور ہونٹ۔

    تصویر بنانے والے مصور کا کہنا ہے کہ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکار کے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں۔

    فنکار نے بتایا ہے کہ تصویر میں دکھائی دی جانے والی کون سی چیز آپ کی شخصیت کے کس پہلو کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایک کھلے ذہن کے انسانوں میں ہو سکتا ہے جو دوسروں کی آرا کا خیال رکھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ دوسرا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔

    اگر آپ اس تصویر کو دیکھ کر اسے درختوں کی جڑیں سمجھتے ہیں تو آپ کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے، آپ تعمیری تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اپنی صورتحال کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

    وہ لوگ جو اس تصویر کو دیکھ کر ہونٹ گمان کرتے ہیں ان کی شخصیت ایک سادہ لوح اور پرسکون زندگی گزارنے والوں کی ہوتی ہے، ایسے افراد ڈرامہ یا الجھاؤ پسند نہیں کرتے بلکہ سیدھے طریقے سے درمیانے درجے کی زندگی گزارتے ہیں۔

    اگرچہ کچھ لوگوں کی آپ کے بارے میں مختلف آرا ہوتی ہیں جن کے مطابق کچھ لوگ آپ کو لچکدار، عقل مند اور ایماندار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ آپ کمزور اور مدد کے طلب گار ہیں حالانکہ اس کے برعکس آپ اپنے مسائل سے خود نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔

  • نظر کا دھوکا: یہ تصویر آپ کی زندگی کا اہم راز بتائے گی

    نظر کا دھوکا: یہ تصویر آپ کی زندگی کا اہم راز بتائے گی

    بعض چیزوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا رخ ہماری شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے، ہم کس چیز کو کس طرح سے دیکھتے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کیسی ہے۔

    ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے گی۔

    زیر نظر تصویر میں ایک بچی، جنگل، اور ایک ڈھانچہ چھپا ہوا ہے، آپ کو پہلے کیا دکھائی دیتا ہے، یہ آپ کی شخصیت کے رازوں کی طرف اشارہ کرے گا۔

    اگر آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے ایک بچی دکھائی دی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی زندگی کی مشکلات سے نمٹنا جانتے ہیں اور رکاوٹوں کو پار کرنے کا حل نہایت آسانی سے نکال لیتے ہیں۔

    آپ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرلیتے ہیں اور یہ آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے، آپ حالات کے دباؤ میں نہیں آتے اور دیوانہ وار ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔

    اگر آپ کو اس تصویر میں پہلی نظر میں کھوپڑی دکھائی دی ہے، تو پریشان مت ہوں، اس کا مطلب کچھ برا نہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذہین ہیں اور آپ کا ذہین انداز فکر آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

    اور اگر آپ کو اس تصویر میں پہلی نظر میں ایک سیاہ گھنا جنگل دکھائی دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی چھٹی حس آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

    دیگر افراد جس صورتحال میں گھبرا جاتے ہیں آپ اس میں پرسکون رہتے ہیں کیونکہ آپ کی چھٹی حس آپ کو خبردار یا پرسکون کرسکتی ہے۔

  • یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    بعض چیزوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا رخ ہماری شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے، ہم کس چیز کو کس طرح سے دیکھتے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کیسی ہے۔

    ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے گی۔

    زیر نظر تصویر ایک بلی کی ہے جو سیڑھیوں پر موجود ہے، آپ کو اسے دیکھ کر بتانا ہے کہ یہ سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا اتر رہی ہے۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے تو مبارک ہو، آپ کا شمار ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جو رجائیت پسند یا پر امید ہوتے ہیں اور مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

    آپ کا دماغ اس نہج پر ٹرینڈ ہے کہ آپ ہر بار تصویر کا اچھا اور مثبت رخ دیکھتے ہیں، آپ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی سوچتے ہیں اور آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوائے خود آپ کے اپنے۔

    لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے، تو پھر بری خبر یہ ہے کہ آپ ایک مایوس انسان ہیں۔

    بلی کو سیڑھیاں اترتے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک قنوطیت پسند اور منفی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، آپ اپنی زندگی میں ایسے لوگوں سے ملے ہیں جنہوں نے آپ کی سوچ کا زاویہ منفی پہلوؤں کی طرف موڑ دیا ہے۔

    لیکن تب بھی اچھی خبر یہ ہے کہ یہ انداز فکر آپ کے لیے فائدہ مند بھی ہے کیونکہ آپ کسی پر جلدی بھروسہ نہیں کرتے، آپ ہر معاملے کو ٹھوک بجا کر چلتے ہیں اور محتاط رہتے ہیں، لہٰذا آپ کو دھوکا دینا آسان نہیں ہے۔

  • اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    بعض تصاویر میں کچھ گڑبڑ چھپی ہوتی ہے جو بغور دیکھنے پر ہی نظر آتی ہے، مذکورہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

    اس تصویر میں ایک خوبصورت سا گھر اور کچھ درخت موجود ہیں۔

    لیکن یہیں کہیں ایک گڑبڑ بھی چھپی ہے، کیا آپ اس غلطی کو پکڑ سکتے ہیں؟

    کیا آپ نے غلطی پکڑ لی؟

    تصویر میں غلطی یہ ہے کہ سیب اور پھول ایک ساتھ درخت پر ظاہر ہیں جو ممکن نہیں۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چوزہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چوزہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    بغور مشاہدہ کرنے کی عادت زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کرسکتی ہے، اس سے نہ صرف آگے آنے والی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔

    تو مندرجہ ذیل تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے آپ نے بغور دیکھنا ہے۔

    اس تصویر میں ایک چوزہ چھپا ہوا ہے، آپ کو اسے تلاش کرنا ہے۔

    کیا آپ اسے ڈھونڈ سکے؟

    اگر آپ نہیں ڈھونڈ سکے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس تصویر کو بغور دیکھنے میں ناکام رہے۔

  • اس تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟

    انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جو نظروں کو دھوکا دیتی ہیں اور بغور دیکھنے پر ان کے پس پردہ معنی کچھ اور نکلتے ہیں۔

    یہ تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے دیکھ کر آپ کو بتانا ہے کہ اس میں کتنے چہرے موجود ہیں۔

    بظاہر دیکھنے میں تصویر کسی لڑکی کے سر کے پچھلے حصے کی ہے، لیکن آپ کو اسے مزید غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں ایک چہرہ اور چھپا ہوا ہے۔

    کیا آپ اسے ڈھونڈ پائے؟

  • بیٹی کی تصویر لیک ہونے پر کوہلی کا ردعمل، لیکن مداح ناراض

    بیٹی کی تصویر لیک ہونے پر کوہلی کا ردعمل، لیکن مداح ناراض

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی جس کے بعد جوڑے نے ایک بار پھر میڈیا سے بیٹی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم اس بار ٹویٹر صارفین ان کی اس اپیل کو ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔

    2 روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کوہلی نے ففٹی اسکور کی جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی طرف اشارہ کیا اور اس لمحے سینکڑوں کیمروں نے کوہلی کی بیٹی کا چہرہ عکس بند کرلیا۔

    جوڑا گزشتہ 1 سال سے اپنی بیٹی کا چہرہ کیمروں اور عام لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا اور کئی بار کوہلی نے فوٹوگرافرز سے اپنی بیٹی کی تصاویر نہ کھینچنے کی اپیل بھی کی تھی۔

    اب بچی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد جوڑے نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے ہوئے اپنا مؤقف دہرایا ہے۔

    جوڑے کی جانب سے کہا گیا کہ تصویر ان کی لاعلمی میں کھینچی گئی اور وہ نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ اس وقت بچی پر ہے، وہ ایک بار پھر بچی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    تاہم اس بار ٹویٹر صارفین انہیں بخشنے کو تیار نہیں، ٹویٹر صارفین نے ان کی اپیل کو منافقت اور ڈرامہ قرار دے دیا۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ جوڑے نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی ہے، اگر وہ اپنی بچی کی تصویر لیک ہونے کے بارے میں اتنے ہی فکر مند تھے تو وہ اسے اسٹیڈیم میں ہی نہ لاتے جہاں سینکڑوں کیمرے موجود تھے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ آپ کیمرے سے لاعلم تھے؟ ظاہر سی بات ہے کہ کوہلی نے 50 اسکور کی اس وقت تمام کیمروں کا رخ ان کی طرف تھا، اس وقت انہوں نے اپنی ففٹی کا جشن منایا اور اپنی اہلیہ اور بیٹی کی طرف اشارہ کیا تو لازمی طور پر کیمرے کا رخ بھی وہیں ہوگا جہاں ان کا شارہ تھا۔

    کچھ صارفین تاحال جوڑے کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی پرائیوسی کا احترام کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

  • اس تصویر میں بچے کی ماں کون سی ہے؟

    اس تصویر میں بچے کی ماں کون سی ہے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جن میں کوئی گڑبڑ یا معمہ چھپا ہوتا ہے۔

    یہاں موجود تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے دیکھ کر آپ کو یہ بتانا ہے کہ بچے کی ماں کون سی ہے۔

    تصویر میں 2 خواتین ہیں اور درمیان میں ایک بچہ فرش پر بیٹھا کھیل رہا ہے۔

    کیا آپ جان سکے کہ کون سی خاتون بچے کی ماں ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہے کہ بائیں جانب والی خاتون کیونکہ بچے کا منہ ان کی طرف ہے تو آپ کا جواب بالکل غلط ہے۔

    درست جواب ہے، بائیں جانب بیٹھی خاتون بچے کی ماں ہے، اس حوالے نے تصویر بنانے والے نے نہایت ٹھوس وضاحت پیش کی ہے۔

    بائیں جانب بیٹھی خاتون خاصی مشکل اور پریشانی کے عالم میں اپنے پاؤں بچا کر بیٹھی ہیں جبکہ بائیں جانب بیٹھی خاتون کافی پرسکون ہیں اور بچے کی طرف متوجہ ہیں۔

  • سجل علی نے مداحوں سے کیا مشورہ مانگا؟

    سجل علی نے مداحوں سے کیا مشورہ مانگا؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ناک کی لونگ پہنی ہوئی ہیں اور کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ یہ لونگ ان پر کیسی لگ رہی ہے۔

    پوسٹ کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)