Tag: تصویر

  • نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی۔

    اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

    مداحوں کو نیلم منیر کی تصویر اور پیغام بے حد پسند آیا اور ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد 55 لاکھ ہے۔

  • اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات ایسی چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں جو ذہن اور نگاہوں کو دھوکا دیتی ہیں، یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

    اس تصویر میں ایک گڑبڑ ہے اور اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

    اس تصویر کو کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا، تصویر میں لوگ کسی بس اسٹاپ پر کھڑے ہیں مگر اس میں ایک غیر معمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

    ذرا غور کریں۔

    کیا آپ نے اس گڑبڑ کو پکڑ لیا؟

    تصویر کو غور سے دیکھیں، خاص طور پر تصویر کے درمیان میں۔

    آپ دیکھیں گے کہ وہاں کسی کا سایہ تو نظر آرہا ہے مگر وہ شخص نہیں جس کا سایہ وہاں ہے۔

    اب یہ کیسے ہوا یہ تو واضح نہیں مگر بظاہر یہ فوٹو شاپ کا کمال لگتا ہے۔

  • کیا آپ اس شرارتی بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس شرارتی بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    بلیاں اگر شرارتی ہوں تو اپنے مالک کو تگنی کا ناچ نچا سکتی ہیں، ان کا سب سے پسندیدہ کھیل کسی غیر متوقع جگہ جا کر چھپ جانا ہے اور انہیں ہرگز فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے ان کا مالک انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر بے حال ہوجائے۔

    اب اس بلی کی ساتھی کو ہی دیکھ لیجیئے، گھر میں 2 بلیاں موجود ہیں جن میں سے ایک تو نہایت معصوم ہے جو سامنے ہی بیٹھی ہے، لیکن دوسری نہایت شرارتی ہے جو کہیں نہ کہیں چھپ جاتی ہے۔

    اب بھی وہ اسی طرح چھپی ہے کہ ہم اسے نہیں دیکھ سکتے لیکن وہ ہمیں دیکھ کر ہماری پریشانی سے خوب لطف اندوز ہورہی ہے۔

    کیا آپ اس شرارتی بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوسکے؟

    اگر نہیں تو جان لیں کہ وہ پیچھے پودوں میں ہی چھپی بیٹھی ہے اور آپ کی الجھن سے خوب لطف اٹھا رہی ہے۔

  • کیا آپ تصویر میں موجود دوسری بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں موجود دوسری بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں۔

    تصویر میں بظاہر ایک بلی موجود ہے، لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو دوسری بلی بھی یہیں کہیں دکھائی دے جائے گی۔

    بس آپ نے اسی بلی کو ڈھونڈنا ہے۔

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ زیادہ تر افراد بلی کو ہی غور سے دیکھ کر اس کی دم کے پیچھے سے دوسری بلی برآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کم ہی افراد پس منظر پر غور کرتے ہیں۔

  • کیا آپ تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں، آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے۔

    تصویر میں ایک کلاس روم کا منظر ہے جہاں ٹیچر ایک طالب علم کو ڈانٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    آپ نے اس تصویر کو غور سے دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں کیا غلطی ہے۔

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیجیئے۔

    صحیح جواب ہے، پیچھے موجود دروازے کے قبضے الٹی سمت موجود ہیں، یعنی جس رخ پر دروازے کا ہینڈل ہے اسی رخ پر قبضے موجود ہیں۔

    اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ زیادہ تر افراد ٹیچر اور طالبعلم کو ہی مرکز نگاہ بنائے رکھتے ہیں اور آس پاس ان کی نظر کم جاتی ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا یا کوئی پہیلی بوجھنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں، آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے۔

    تصویر میں ایک ٹائیگر اور مرغی پہلو بہ پہلو تیراکی کرتے نظر آرہے ہیں، بوجھیں کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیجیئے۔

    صحیح جواب ہے کہ مرغیوں کے پروں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ وہ زیادہ دیر تک تیر نہیں سکتیں، کسی بڑے دریا، سمندر یا تالاب میں ان کو چھوڑ دینا ان کی موت کے مترادف ہوگا کیونکہ زیادہ پانی میں وہ جلدی ڈوب جائیں گی۔

    البتہ تھوڑے سے جمع شدہ پانی میں وہ مختصر وقت کے لیے تیر سکتی ہیں۔

    دوسرا جواب یہ ہے، کہ اگر کوئی مرغی ماہر تیراک بھی ہو تو وہ ایک ٹائیگر کے ساتھ تیر کر کیوں اس کی خوراک بننا چاہے گی؟

  • اس تصویر میں سانپ کہاں ہے؟

    اس تصویر میں سانپ کہاں ہے؟

    اس تصویر میں ایک سانپ چھپا ہواہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

    یہ سانپ آنکھوں کے سامنے ہی موجود ہے مگر رنگ کی وجہ سے بیشتر افراد اس کو دیکھ نہیں پاتے۔ اسی وجہ سے یہ تصویر انٹرنیٹ پر لوگوں کی ذہنی آزمائش کے لیے اچھی ورزش ثابت ہورہی ہے۔

    کیا آپ یہ ذہنی ورزش کرسکتے ہیں؟

    اگر آپ کو ڈھونڈنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

    اس طرح کے تصویری معمے آج کل انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اکثر صارفین اپنے جواب کو ہر صورت میں درست ثابت کرنے پر بھی تل جاتے ہیں۔

  • شاہ سلمان کی اپنے بھائیوں کے ساتھ پرانی تصویر وائرل

    شاہ سلمان کی اپنے بھائیوں کے ساتھ پرانی تصویر وائرل

    ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تصویر میں شاہ فہد بھی موجود ہیں۔

    وائرل ہونے والی تصویر میں دائیں جانب شاہ فہد بن عبدالعزیز، برابر میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اور ان کے بعد شاہ سلمان نظر آرہے ہیں جبکہ آخر میں شہزادہ ترکی الثانی بیٹھے ہوئے ہیں۔

    چاروں بھائی انتہائی خوشگوار برادرانہ ماحول میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر اس بات کی علامت ہے کہ شاہ سلمان اپنے بزرگ برادران کا اعتماد حاصل کیے ہوئے تھے۔

  • خاتون نے سی وی بھیجتے ہوئے بڑی غلطی کردی، کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے؟

    خاتون نے سی وی بھیجتے ہوئے بڑی غلطی کردی، کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے؟

    ملازمت کے لیے بھیجی جانے والی سی وی کو بہت دھیان سے بنانا پڑتا ہے تاکہ کہیں کوئی معمولی سی غلطی ملازمت دینے والے پر آپ کا غلط تاثر نہ چھوڑے، سی وی میں غلطی سے ملازمت ملنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

    ایسا ہی کچھ ایک خاتون کے ساتھ ہوا جن کی سی وی پر ایک غلطی نے ایک طرف تو انہیں نقصان پہنچایا تو دوسری جانب وہ خود بھی اپنی بے دھیانی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    میریسا نامی ان خاتون نے گوگل پر دستیاب بنی بنائی سی وی کا ٹیمپلیٹ اٹھایا اور اس میں سے پہلے سے موجود تفصیلات کی جگہ اپنی معلومات لکھ دیں۔

    لیکن وہ دیگر چیزوں کو درست کرنے میں اتنی مصروف رہیں کہ ٹیمپلیٹ میں موجود تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگانا بھول گئیں۔

    مذکورہ تصویر گلے میں اسٹیتھو اسکوپ پہنے ایک ڈاکٹر کی تھی جبکہ خاتون ایک ٹیچر کی اسامی کے لیے اپلائی کر رہی تھیں۔ جب انہوں نے سی وی ارسال کردی تب انہیں احساس ہوا کہ وہ کیا غلطی کر بیٹھی ہیں۔

    اپنی یہ بھول انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس پر صارفین نے مختلف مزاحیہ تبصرے کیے، لوگوں نے ان سے اظہار افسوس بھی کیا۔

  • پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    مختلف پہیلیاں اور معمے حل کرنا دماغ کے لیے بہترین ورزش ہوسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر فعال رہنے اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف دماغی مشقیں کرتے رہنا چاہیئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو ورزشوں کی مدد سے چاک و چوبند رکھا جاتا ہے اسی طرح دماغ کو بھی چاک و چوبند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔

    اس کا سب سے آسان حل مختلف پہیلیاں بوجھنا، معمے حل کرنا اور حساب کی آسان مشقیں کیلکولیٹر کی مدد کے بغیر حل کرنا ہے۔

    دماغ کی اسی ورزش کے لیے یہاں آپ کو ایک مشق دی جارہی ہے۔

    نیچے موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں خاتون کے چہرے کے علاوہ کتنے چہرے چھپے ہوئے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ

    آپ کی آسانی کے لیے بتا دیں کہ چھپے ہوئے ان چہروں کی تعداد 4 ہے۔

    یہ چہرے تصویر میں بہت اچھے طریقے سے چھپائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے۔

    جواب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ