Tag: تعاون کی پیشکش

  • چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

    چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

    لاہور : چین نے کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے علاج کیلئے تعاون کی پیشکش کردی،شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاو کا شکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی۔

    ،ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا آپ کےکوروناپازیٹوہونےپربڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔

    دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے لیجیان ژاوپاکستان میں چین کےنائب سفیرکےطورپرخدمات سرانجام دےچکےہیں۔

  • اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اسلام آباد: اقوام متحدہ نے "کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ، حکام نے کہا اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے "کامیاب جوان پروگرام”کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نےبھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کے حکام کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یو این ڈی پی کےریجنل ڈائریکٹر،پاکستان میں ریزیڈنٹ آفیسرشریک تھے۔

    ملاقات میں پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کےمختلف منصوبوں پرغورکیاگیا جبکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے حکام نے کہا پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کومثبت استعمال میں لاناہوگا، اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان حکومت کانوجوانوں کیلئےسب سےبڑامنصوبہ ہے، کم از کم 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا پروگرام کےتحت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیاجاچکاہے، اقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

  • ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو  50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

    ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

    اسلام آباد : ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے  وزیراعظم عمران خان کو50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش کردی ، وزیراعظم نےمیمن برادری کی ملکی تعمیروترقی میں خدمات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت سی ای اواورصدراےآر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کی ، چیئرمین اے آر وائی گروپ حاجی جان محمد اور ڈبلیو ایم او کے صدرسلیمان نور بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سلمان اقبال کی قیادت میں آئے وفد کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ وفد کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

    وفد نے یکم نومبر کو کراچی میں ہونے والے ورلڈ میمن کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا آپ کی قیادت پاکستان اور مسلم امہ کے لیے امید کی کرن ہے۔

     

    وزیراعظم نے میمن برادری کی جانب سے ملکی ترقی میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

    وفد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں میمن برادری آپ کے وژن کوعملی جامہ پہنانے میں کردارچاہتی ہے، میمن برادری صحت، تعلیم اور سوشل سروسز میں خدمات کیلئے تعاون چاہتی ہے۔

     

    ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم کو50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بھی تعاون کی پیشکش کی اور کہا میمن کمیونٹی آئی ٹی شعبے میں انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کا پلان پیش کرے۔

     

    وزیر اعظم عمران خان نے میمن برادری کی ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا میمن برادری نےمیڈیا،بینکنگ، بزنس شعبےمیں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں، توانائی ، زراعت، خوراک کےشعبوں میں سرمایہ کاری قابل تعریف ہے۔

    وفد نے وزیراعظم کو ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں اسکول،کالجزاورصحت کےشعبےمیں خدمات انجام دینےکاموقع دیں۔

     

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میمن برادری ملک کے تمام بڑےشعبوں میں بہترکارکردگی دکھارہی ہے، تعلیم صحت سمیت دیگرشعبوں میں میمن برادری کو مواقع فراہم کریں گے، ترقی، سوشل سروسز کیلئے میمن کمیونٹی کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا حکومت بےسہارااورنادارافرادکیلئےمنصوبوں پرغورکررہی ہے، حکومتی زمین پرمسافروں کے لیے شیلٹر بنانے کا منصوبہ ہے، ایسے منصوبے کا آغاز کراچی سے بھی کیا جاسکتا ہے۔