Tag: تعریف

  • ’’وفاقی حکومت آپ کی بڑی تعریف کرتی ہے‘‘، صحافی کے سوال پر علی امین گنڈاپور کا معنی خیز جواب

    ’’وفاقی حکومت آپ کی بڑی تعریف کرتی ہے‘‘، صحافی کے سوال پر علی امین گنڈاپور کا معنی خیز جواب

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے اپنی تعریف کرنے کے سوال کا معنی خیز جواب دیا۔

    اے اؔر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔ جو کر رہا ہے، وہ بے وقوف ہے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے وزیراعلیٰ کے پی سے دلچسپ سوال کیا کہ وفاقی حکومت آپ کی بڑی تعریف کرتی ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے صحافی کے اس سوال کا دلچسپ اور معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر تعریف کرتی ہے تو آپ سمجھ جائیں کہ یہ کیا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ جو چاہتے ہیں، میں وہ نہیں کر سکتا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ پر پارٹی کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور عدالتی احکامات کے مطابق ہی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فہرست جیل انتظامیہ کو بھیجی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور دیگر افراد کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں سینئر پولیس افسر نبیل کھوکھر نے انتظار کرنے کا کہا۔

    سینئر پولیس افسر نبیل کھوکھر سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بنائی گئی لسٹ کے ذریعہ یہاں پہنچے ہیں۔ ہمیں بتا دیں کہ ہمارے لیے کیا حکم ہے، ہم انتظار کر رہے ہیں۔

    پولیس افسر نے وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر سے کہا کہ آپ بیٹھیں، ہم آپ کو کچھ دیر میں بتاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ پارٹی سے تحریک انصاف سے مائنس بانی پی ٹی آئی ہو گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-minus-founder-pti/

  • وانی کپور نے فواد خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    وانی کپور نے فواد خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے دنوں جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے  رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں  فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔

    وانی کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے اداکارہ  سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے یہ سوال نہ کریں‘۔

    میزبان کے اصرار پر وانی کپور نے بتایا کہ فواد خان میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں وہ بہت اچھے اور مددگار ہیں۔

    انہوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان بہت پر کشش ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ فواد خان سینیما اور فلموں کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    واضح رہے کہ انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

  • ویڈیو: شردھا کپور کی اس صلاحیت نے مداحوں کو حیران کردیا

    ویڈیو: شردھا کپور کی اس صلاحیت نے مداحوں کو حیران کردیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شردھا کپور نے 4 مختلف لہجوں میں انگریزی بول کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ 4 مختلف زبانوں میں مہارت کے ساتھ انگریزی بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے یہ ویڈیو میک اپ برانڈ کی تشہیر کیلئے ریکارڈ کی ہے جس میں انہوں نے ایک لپ گلوز کی 4 مختلف لہجوں میں تعریف کی ہے، ساتھ ہی ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ’ کچھ نہیں ویرو بس میں اور یہ میری چار قسم کی شخصیت۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    اداکارہ نے امریکی، برطانوی، فرانسیسی اور روسی لہجوں کے درمیان آسانی کے ساتھ تبدیلی کرتے ہوئے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ساتھ ہی مداحوں نے اداکارہ کی اس مہارت کی تعریف بھی کی۔

    معتدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ شردھا کپور اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

  • اے آر رحمان کس ہالی ووڈ گلوکارہ کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

    اے آر رحمان کس ہالی ووڈ گلوکارہ کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کے ممتاز میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ انٹرویو میں ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی قابلیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کے پُل باندھ دیے۔

    میزبان نے اے آر رحمان سے سوال کیا کہ ’ کیا وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں؟‘ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ پوری دنیا کے میوزیشنز کیلئے ایک متاثر کن شخصیت ہیں۔

    ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا!

    اے آر رحمان نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ ضرور کولابریٹ کرنا چاہوں گا، وہ جو بھی چاہیں، اگر وہ کوئی ڈانس نمبر کی خواہش کریں گی تو ایسا ہی ہوگا اور اگر وہ کوئی رومانوی گیت چاہیں گی تو جیسی ان کی خواہش‘۔

    بھارتی گلوکار نے ہالی ووڈ گلوکارہ کی تعریف میں کہا کہ ’اگر لوگ موسیقی کی طاقت کو دنیا کی بھلائی کیلئے استعمال کرتے ہیں تو اس زیادہ بہترین اور کچھ نہیں ہوسکتا، یہی مائیکل جیکسن نے کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے بے شمار چیئریٹی کنسرٹس کیے اور افریقہ کے لوگوں کی بے انتہا مدد کی اور ٹیلر سوئفٹ بھی اس طرح کا کام کررہی ہیں جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    گلوکاراے آر رحمان نے مزید کہا کہ ’ٹیلر سوئفٹ اپنی زندگی میں بہت مشکل حالات دیکھ چکی ہیں، انہوں نے دھوکہ کھایا، وہ دنیا بھر کے تمام موسیقاروں کے لیے ایک اچھی کیس اسٹڈی اور انسپائریشن ہیں‘۔

  • بالی ووڈ کے تینوں خانز بھی نواز الدین صدیقی کے مداح

    بالی ووڈ کے تینوں خانز بھی نواز الدین صدیقی کے مداح

    معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی منفرد اداکاری سے اپنا علیحدہ مقام بنا لیا ہے، بالی ووڈ میں ہر شخص ہی ان کے کام کا معترف ہے اور بالی ووڈ کے سپر اسٹارز تینوں خانز بھی ان میں شامل ہے۔

    نواز الدین صدیقی حال ہی میں ہدایتکار سدھیر مشرا کی فلم افواہ میں نظر آئے، لیکن نواز اس فلم کی ڈسٹری بیوشن پر غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں، کیونکہ لوگ ان سے فلم افواہ کی محدود ریلیز کے بارے میں فون کر کے پوچھ رہے تھے۔

    ایک انٹرویو کے دوران فلم ساز پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ جب میکرز کوئی فلم بناتے ہیں اور اگر وہ اسے ریلیز کررہے ہیں تو انہیں ہمت سے اسے ریلیز کرنا چاہیئے۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ فلم کہاں ریلیز ہوئی ہے، کیا میں انہیں بتاؤں کہ یہ کہاں ریلیز ہوئی ہے؟ انڈسٹری کے لوگ بھی مجھ سے یہی پوچھ رہے ہیں اور میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کہاں ریلیز کیا گیا ہے۔

    فلم افواہ میں بھومی پیڈنیکر نے بھی مرکزی کردار نبھایا ہے، یہ فلم خطرناک افواہوں سے لڑنے اور ان کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے نتائج کے موضوع پر مبنی ہے، رپورٹس کے مطابق فلم کی تھیٹر کی اسکرینیں کم کردی گئیں، جس کی نشاندہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی کی۔

    انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی نے بالی وڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کام سے متعلق کہا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا ایک بہت ہی تفریحی تجربہ ہے، چاہے وہ سلمان ہو، شاہ رخ یا عامر، جب بھی کوئی فلم ہوتی ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں، کیونکہ وہ مجھے اور میرے کام کو جانتے ہیں۔

    نواز کا کہنا تھا کہ وہ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، اگر اتنا بڑا سپر سٹار اتنی عاجزی سے مجھ سے بات کرتا ہے تو یقیناً مجھے لگے گا کہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔

  • شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے نوجوان پر سعودی پولیس اہلکار نے پستول تان لیا

    شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے نوجوان پر سعودی پولیس اہلکار نے پستول تان لیا

    ریاض: سڑک پر ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو پستول تان کر روکنے والے پولیس اہلکار کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا، شہری بھی مذکورہ پولیس اہلکار کی تعریف کر رہے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی الدرعیہ کمشنری میں ایک ٹریفک اہلکار نے مقامی نوجوان کو ٹائر اسکریچنگ اور فرار ہونے سے روکنے کے لیے پستول تان لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پ وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان الدرعیہ میں ٹائر اسکریچنگ کر رہا ہے، پولیس اہلکار نے اسے روکا اور جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اس پر پستول تان لیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس اہلکار کے فوری اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اہلکار ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو نہ روکتا تو راہ گیروں کی جانیں خطرے میں پڑجاتیں، پولیس اہلکار نے جو اقدام کیا وہ قابل تعریف ہے۔

    اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض ٹریفک پولیس نے اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو الدرعیہ میں ٹائر اسکریچنگ کر رہا تھا اور راہ گیروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے ہوئے تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہے جس میں ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد المطیری اور ریاض ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الدوسری ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو روکنے والے ٹریفک اہلکار عبد السلام الصنیتان کو اعزاز دے رہے ہیں۔

  • امریکی تھنک ٹینک کی وزیراعظم  کے اقدامات کی تعریف

    امریکی تھنک ٹینک کی وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد: امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی دنیا کے دیگر لیڈران کے لیے قابل تقلید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک آئی جی ایس ڈی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پر قابو کے لیے کوشاں کارکنوں کا جذبہ قابل تقلید ہے،ورکرز کا وبا کی روک تھام سمیت شجرکاری مہم میں حصہ خوش آئند ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ورکرز سے سماجی کام لینے کی حکمت عملی قابل تحسین ہے، وزیراعظم کی حکمت عملی دنیا کے دیگر لیڈران کے لیے قابل تقلید ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرووڈذیلکئی واشنگٹن اور پیرس میں کام کرنے والے تھنک ٹینک کے صدر ہیں۔

    بلین ٹری منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی، عمران خان دنیا کے لیے مشعل راہ قرار، عالمی تنظیموں کا اعتراف

    اس سے قبل امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا ہے۔

  • دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    کراچی: معروف اداکار دانش تیمور نے اپنے گھر کی خواتین کی ان خدمات کے لیے شکریے کا نوٹ لکھا ہے جو اکثر نظر انداز کردی جاتی ہیں، ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دانش تیمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

    دانش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میرے گھر کی خواتین کتنی محنت کرتی ہیں، مرد باہر جاتے ہیں اور کام کرتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہی سارا کام کرتے ہیں لیکن جب آپ اس طرح آئسولیشن میں گھر میں بیٹھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ خواتین کتنا کام کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    👏

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on

    انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھ کر ناشتہ بنانے سے لے کر، سارا دن بچوں کا خیال رکھنا، صفائی ستھرائی کرنا، کھانے پکانا اور گھر کے اندرونی و بیرونی معاملات سب کا خیال رکھنے تک یہ سب کچھ نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

    دانش نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جہاں ہوں وہ ان کی وجہ سے ہے۔ ’میں آپ کا قرض دار ہوں اور کبھی آپ کا احسان چکانے کے قابل نہیں ہو سکوں گا‘۔

    بعد ازاں دانش کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے ان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے ہمیں ہمیشہ تعریف کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں ہماری مدد کرنے کا شکریہ۔

  • شتروگھن سنہا کی قائد اعظم کی تعریف، اپنے ہی بیان سے مکر گئے

    شتروگھن سنہا کی قائد اعظم کی تعریف، اپنے ہی بیان سے مکر گئے

    نئی دہلی : شترو گھن سنہا نے قائداعظم سے متعلق بیان بدل دیا، اداکار کا کہنا ہے کہ جو کچھ کہا سلپ آف ٹنگ تھا، مولانا آزاد کا نام لینا چاہ رہا تھا، قائداعظم منہ سے نکل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار اور سیاست دان شترو گھن سہنا نے یوٹرن لیتے ہوئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق اپنے بیان کو زبان کی پھسلن قرار دے دیا۔

    شتروگھن سہنا کا کہنا تھا کہ وہ مولانا آزاد کا نام لینا چاہ رہے تھے لیکن زبان پر بانی پاکستان محمد علی جناح کا نام آگیا تھا، شتروگھن سنہا نے ایک بیان کہا تھا کہ مہاتما گاندھی سے محمد علی جناح تک سب کانگریس خاندان کا حصہ ہیں۔

    ان کے اس بیان نے بھارت میں تنازع کھڑا کردیا تھا، جس کے بعد انہیں اپنے بیان کی وضاحت دینا پڑی۔

    اداکار سیاست دان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کہا وہ سلپ آف ٹنگ تھا میں مولانا آزاد کہنا چاہتا تھا لیکن زبان سے محمد علی جناح نکل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور جواہر لال نہرو کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان محمد علی جناح کی بھی تعریف کی تھی اور کہنا تھا کہ بھارت آزادی میں ان سب کا کردار ہے۔